سترھویں سالگرہ اردو محفل کے لیے اشعار کی صورت اپنے جذبات کا اظہار

جاسمن

لائبریرین
"اردو محفل"

حسیں شہرِ سخن آباد ہے، یہ اردو محفل ہے
یہاں ہر شخص کا دل شاد ہے، یہ اردو محفل ہے


محبت، احترامِ باہمی، سب کچھ تو ہے اس میں
شناسا ہے یہاں ہر اجنبی، سب کچھ تو ہے اس میں
یہاں رقصاں ہے خوشیوں کی پری ، سب کچھ تو ہے اس میں
یہاں ہر بات میں ہے زندگی ،سب کچھ تو ہے اس میں
نبیل و زکریا، شمشاد ہیں، یہ اردو محفل ہے

یہاں تحریر میں ہر بات ہے، ہر بات اعلٰی ہے
جسے دیکھا نہیں ، وہ بھی یہاں پر دیکھا بھالا ہے
یہاں باتیں انوکھی ہیں، یہاں ہر ڈھنگ نرالا ہے
کوئی بھیا، کوئی بہنا، کوئی ماموں ہے ، خالہ ہے
وفاؤں کا نگر آباد ہے، یہ اردو محفل ہے

یہاں اعجاز صاحب ہیں، سبھی کو چاہ ہے اُن کی
جنابِ حضرتِ وارث ، دلوں تک راہ ہے اُن کی
سب ہی کو تو ضرورت ہر گھڑی، ہر گاہ ہے اُن کی
یہاں خلقت کی خلقت دیکھئے مداح ہے اُن کی
غرض یہ کہ مرے اُستاد ہیں، یہ اردو محفل ہے

حسیں شہرِ سخن آباد ہے، یہ اردو محفل ہے
یہاں دُنیا مری آباد ہے، یہ اردو محفل ہے



تب ٹھیک ہے ورنہ اس میں اپنا نام نہ پا کر ہم ناراضگی کے منصوبہ پہ غور شروع ہی کرنے لگے تھے:)
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
جنابِ حضرتِ وارث ، دلوں تک راہ ہے اُن کی
سب ہی کو تو ضرورت ہر گھڑی، ہر گاہ ہے اُن کی
یہاں خلقت کی خلقت دیکھئے مداح ہے اُن کی
غرض یہ کہ مرے اُستاد ہیں، یہ اردو محفل ہے

حسیں شہرِ سخن آباد ہے، یہ اردو محفل ہے
یہاں دُنیا مری آباد ہے، یہ اردو محفل ہے
واہ واہ
بہت عمدہ
🌷🌷🌷🌷🌷
 

محمداحمد

لائبریرین
تب ٹھیک ہے ورنہ اس میں اپنا نام نہ پا کر ہم ناراضگی کا کے منصوبہ پہ غور شروع ہی کرنے لگے تھے:)

ہاہاہاہاہا!

ویسے میں یہی دیکھ رہا تھا کہ اس میں محترم یعقوب آسی صاحب (اللہ تعالیٰ اُن کی مغفرت فرمائے۔ آمین) کا نام بھی نہیں ہے۔ غالباً وہ بعد میں محفل میں شامل ہوئے۔

اور بھی بہت سے نام نہیں ہیں لیکن شاعروں کا دماغ بہت زیادہ نہیں چلتا! :) :)
 

سیما علی

لائبریرین
تری محفل میں تیری ہی محبت کھینچ لائی ہے
مرا ذوق نظر تیرا ہی شوق خودنمائی ہے

تجلی سے کبھی دل کی تسلی ہو نہیں سکتی
کہاں یہ آنکھ مانوس حجابات ضیائی ہے

محبت سے ہر اک شے میں ہوئے آثار شے پیدا
محبت کی خدائی ہے محبت ہی خدائی ہے
 
Top