اردو محفل کے لیے عطیہ برائے سال 2010 - 2011

تیشہ

محفلین
باجو آپ کی سہیلی فرزانہ نیناں کہاں ہیں؟

جی مجھے نہیں معلوم کہاں ہیں ، پاکستان سے لوٹی تھی تو فون پر بات ہوئی تھی ، کافی دن ہوئے رابطہ نہیں ہوا ، میں بھی بزی ہوتی ہوں کال نہیں کرنے کا اب ٹائم نہیں ہوتا ۔۔ فرزانہ بھی اپنے نئے کام کو لے کر بزی ہوتیں ہیں ،
 

شمشاد

لائبریرین
ٹھیک ہے لیکن میری طرف سے انہیں ایک پیغام تو دے دیں کہ ایک چکر اس دھاگے کا لگا جائیں۔
 

تیشہ

محفلین
ٹھیک ہے لیکن میری طرف سے انہیں ایک پیغام تو دے دیں کہ ایک چکر اس دھاگے کا لگا جائیں۔

کل آیا تھا فرزانہ کا فون ، تو مجھے یاد آگیا تھا آپکا پیغام دے دیا ہے انہیں کہ، شمشاد جی کہہ رہے ہیں ایک چکر یہاں لگاجائیے ۔۔ کہنے لگیں اچھا آتی ہوں کسی وقت ۔۔
:battingeyelashes:
 

تیشہ

محفلین
اب اگر نا آئیں تو اب آپ خود پیغام دیجئیے گا ۔۔ میں اب دوبآرہ پیغام نہیں دینے والی :cool:
 

شمشاد

لائبریرین
شکریہ نبیل بھائی
شمشاد بھائی آپ کی رہنمائی کا منتظر ہوں !

بھائی آپ نے میری بات کا جواب ہی نہیں دیا کہ کیا آپ پاس کریڈٹ کارڈ کی سہولت موجود ہے یا نہیں۔ اگر ہے تو آپ کریڈٹ کارڈ سے ادائیگی کر سکتے ہیں، دوسری صورت میں مجھے ذاتی پیغام میں بتا دیں کہ کتنی رقم دینا چاہتے ہیں۔
 

خواجہ طلحہ

محفلین
میرے پاس بھی کریڈ کارڈ نہیں ہے۔لیکن اے ٹی ایم کارڈ ہے۔ لیکن اس سے صرف پے منٹ آن لائن بھیجی جاسکتی ہے۔ اگر کسی بنک میں محفل کا اکاونٹ ہو تو عنایت کردیجیے۔
 

شمشاد

لائبریرین
طلحہ آپ کہاں پر ہیں اور کتنے ڈالر عطیہ دینا چاہتے ہیں، مجھے ذاتی پیغام میں بتا دیں، میں اس کا آسان سا حل بتاتا ہوں۔

اگر آپ آن لائن بنک سے بنک پیسے بھیجیں گے تو اس پر تو فیس ہی کافی ساری لگ جائے گی۔
 

خواجہ طلحہ

محفلین
نہیں ،کم از کم مجھے پورے پاکستان میں آن لائن فنڈز ٹرانسفر پر چارجز بالکل نہیں لگیں گے لیکن پھر بھی آپ وہ طریقہ بتادیں جو آپ کی نظر میں آسان ہو۔ میں آپ کے ذاتی پیغام کا منتظر ہوں۔
اور ہاں میں شاہینوں کے شہر سرگودہا میں سکونت پذیر ہوں۔
 

تیشہ

محفلین
میں آج عطیہ بیگم کو ڈونیٹ کرنے کا سوچ رہی ہوں ۔۔ کچھ دیر میں کرتی ہوں ۔۔
میں اپنا اکاونٹ چیک کرلوں پہلے :cool:
 

تیشہ

محفلین
جناب ۔۔ میں فری ہوں اب ۔۔ میں ڈونیٹ کرچکی ہوں 51.3 ڈالر دے دئیے ہیں بلکے ای میل میں مجھے ریسیپٹ بھی وصول ہوگئی ہے ۔ ۔ ۔

پیسے دو الگ الگ کریڈیٹ کارڈز میں تھے ۔۔ لہذا ایک کو یوز کرکے اُس میں جو تھے وہ دے ڈالے ہیں۔۔
:cool:
 

خواجہ طلحہ

محفلین
بوچھی اپیا کے ساتھ ساتھ کچھ اور عبداللہ جیسے دوستوں ،جو کہتے کچھ ہیں اور کرتے بہت کچھ ہیں، نےبھی چپ چپاتے ڈونیٹ کردیا ہے۔ صبح تک گراف97ڈالر پر تھا اور اب ماشااللہ 183 شو کررہاہے۔

بھئ پتہ تو چلے کہ کون احباب ہیں تاکہ میرے جیسوں کو بھی ترغیب ہو۔
 
Top