تعارف اردو محفل کے نئے رکن نایاب کو خوش آمدید کہیے

زینب

محفلین
ہائے میں مر جاواں‌چاکلیٹ‌کیک۔۔۔۔۔۔۔منہ میں پانی آگیا آپ کتنے اچھے ہیں نایاب بھائی
 

نایاب

لائبریرین
واہ آپ کیک بھی بنا لیتے ہیں۔ویسے آپس کی بات ہے آپ ریاض میں کرتے کیا ہیں؟؟؟
السلام علیکم
میرے محترم ماہیوال جی
سدا خوش رہیں آمین
خادم ہوں آپ کا ۔۔ جو حکم دیں بنا دوں گا ۔۔ انشااللہ
تلاش رزق میں مصروف ہوں الریاض میں۔۔
ٹھگا ٹھوڑی چلتی رہتی ہے ۔۔
اور شکر مالک دو جہاں کا کہ اس نے فضل سے نوازا ہوا ہے ۔۔ الحمدللہ
بہت شکریہ آپ نے توجہ سے نوازا ۔۔
اللہ آپ کو سدا اپنی رحمتوںبرکتوں سے نوازے آمین
محتاج دعا
نایاب
 

نایاب

لائبریرین
اس کیک کی ریسپی بھی بتائیں پلیززززززززززززززززززز
السلام علیکم
سدا خوش و آباد رہیں آمین ۔
یہ رہی ترکیب ۔۔
بادام۔۔۔۔۔۔ 200 گرام
چینی۔۔۔۔۔۔200 گرام
انڈے ۔۔۔۔۔۔2 عدد
کوکاو(cocoa) پاؤڈر۔۔۔۔ 1 کھانے کی چمچ
1 مالٹے کے چھلکے (باریک لمبےکٹے ہوئے)

ترکیب:-

باداموں کو باریک پیس لیں۔
چینی اور انڈے کو مکس کر لیں۔ پھر اس میں بادام، cocoa اور مالٹے کے چھلکے بھی ڈال کر مکس کر لیں۔
تقریباً 24 cm کے ٹین میں کیک کو 175C گریڈ پر 25 منٹ کے لیے بیک کر لیں۔ اور ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں۔
سجاوٹ
چاکلیٹ (بیکنگ کے لیے) ۔۔200 گرام
کریم ۔۔۔4 ڈیسی لیٹر
انڈے کی زردیاں ۔۔۔3
چاکلیٹ کو پانی میں پگھلا لیں( کسی برتن کے اندر رکھ کے) انڈے کی زردیوں میں کریم ڈال کر اسے پکائیں چمچ ہلاتے رہیں جب تک کریم سخت نہ ہو جائے۔
تھوڑا ٹھنڈا ہونے کے بعد باقی کریم (پگھلی ہوئی) اس میں ڈال دیں۔ کریم کو اچھی طرح پہلے پھینٹ کر مکس کر لیں۔ ٹھنڈا ہونے کے بعد اس کو بادام کی والے حصے کے اوپر انڈیل دیں۔
کیک کو سرو کرنے سے پہلے ایک گھنٹہ فریج میں پڑا رہنے دیں۔ یا آپ فریز بھی کر سکتے ہیں۔ اور آئس کیک کی صورت میں بھی پیش کر سکتے ہیں۔(فریز کریں گے تو اس کو پیش کرنے سے آدھا گھنٹہ پہلے باہر نکال دینا ہے)
ویسے گاؤں والے تندور میں اچھا بنتا ہے ۔۔
محتاج دعا
نایاب
 

نایاب

لائبریرین
وہ بھئی واہ
نایاب بھائی
آپ تو چھپے رستم نکلے۔
السلام علیکم
میرے محترم بھاٰیی زین زیڈ ایف جی
بچپن میں اک کہانی سنا کرتا تھا کہ کسی جنگل میں اک بوڑھی عورت لوگوں کو اک شیشے کے گولے کو گھما کر
دور دراز کے حالات بتایا کرتی تھی ۔۔
میرے سامنے شیشے کا گولا تو نہیں فلیٹ سکرین ہے ،
، تو پھر چھپا رستم بننا کون سا مشکل ۔؟؟
سدا مسکراتے رہیں آمین
نایاب
 

روشنی

محفلین
السلام علیکم مھترم نایاب جی اپکی گفتگو ماشااللہ کیا گفتگو ہے اللہ اپکا زورَ بیان اور کرے امین
 
نایاب تو پرانے محفلین ہیں۔۔۔
KwULv.png
 
خوش آمدید نایاب صاحب امید واثق ہے کہ آپ اردو محفل میں نایاب نہ ہوں گے بلکہ اپنی قیمتی آراء و تجاویز سے ہمیں نوازتے رہیں گے۔
 

اکمل زیدی

محفلین
سات سال سے زیادہ کا عرصہ گزر گیا ۔ خبر بھی نہ ہوئی
آپ سب کا بہت شکریہ
بہت دعائیں
اب خوش آمدید کہونگا تو رسماً ہوگا اور یہی کام مجھ سے نہیں ہوتا بس اتنا کہونگا کے اتنے لوگوں کو ہم خوش آمدید کہتے ہیں بعد میں جو خشک آمدید ثابت ہوتے ہیں پوسٹ سے بھی اور سوچ سے بھی ..مگر آپ نے خوش آمدید کہنے والوں کو ...مایوس نہیں کیا ۔۔۔۔۔۔۔طالب دعا :)
 

لاریب مرزا

محفلین
اردو محفل میں خوش آمدید نایاب بھائی :D
ہمیں خوشی ہے کہ آپ سات سال قبل اس فورم کا حصہ بنے۔ :)
یونہی دعاؤں کے گلدستے پیش کرتے رہیں۔ :) اللہ تعالیٰ آپ کو بہت نوازیں۔ آمین
 
آخری تدوین:
انکل! یہ لڑی کھلنے کا کام اِن ڈائریکٹلی مجھ سے شروع ہو ہے دوبارہ۔۔۔۔۔ آپکو پتا ہے نا۔۔۔۔۔۔۔!
;)
مجھے بہت خُوشی ہو رہی ہے کہ آپ ہماری محفل میں تشریف لائے۔۔۔۔۔
میں آپکی آمد پہ آپ سے بہت زیادہ سوالات کرنے والی ہوں اور اُوٹ پٹانگ سوالوں پہ کوئی معذرت نہیں۔۔۔ چچّا کی نشست قبول فرمائیے۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
 
Top