محمداحمد

لائبریرین
احمد بھائی اردو محفل کے بہترین نثر نگار ہیں. ان کی اردو بے حد ادبی اور ہم جیسے نو آموز محفلین کے لیے بہترین مثال ہے. جتنی ان کی شاعری شاندار ہے اتنی ہی ان کی نثر لا جواب ہے. وہ زبان و بیان پر عبور رکھتے ہیں اور اردو محفل میں ہمارے پسندیدہ نثر نگاروں میں سے ایک ہیں. :)

آپ کا مراسلہ ہمارے لئے حوصلہ افزائی کا باعث ہے۔

جیتی رہیے۔
 
محمد احمد بھائی سے پہلا تعارف ایک دھیمے لہجے کا عمدہ شاعر کی حیثیت سے ہوا۔
پھر جب نثر پڑھی تو معلوم پڑا کہ دھیمے لہجے کے نثر نگار بھی ہیں۔
یوں محسوس ہوتا ہے کہ نسیمِ بہار میں تتلی کے پروں پر بیٹھے سرخاب کے پر سے مخملی کپڑے پر تحریر کر رہے ہوں۔
اور تو اور جب ملاقات ہوئی تو معلوم ہوا کہ بات بھی دھیمے لہجے میں ہی کرتے ہیں۔ اور یہ خوبی بہت کم ہی دیکھنے کو ملتی ہے۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
مدیر کی آخری تدوین:

سید عمران

محفلین
احمد بھائی کے لیے ہم اتنا ہی کہیں گے کہ ان کی تحاریر کی تعریف کرنا نین بھائی کو سید عمران دکھانے کے مترادف ہے!!!
 
آخری تدوین:

محمداحمد

لائبریرین
محمد احمد بھائی سے پہلا تعارف ایک دھیمے لہجے کا عمدہ شاعر کی حیثیت سے ہوا۔
پھر جب نثر پڑھی تو معلوم پڑا کہ دھیمے لہجے کے نثر نگار بھی ہیں۔
اور تو اور جب ملاقات ہوئی تو معلوم ہوا کہ بات بھی دھیمے لہجے میں ہی کرتے ہیں۔ اور یہ خوبی بہت کم ہی دیکھنے کو ملتی ہے۔

تابش بھائی دبے لفظوں میں ہمیں مشورہ دے رہے ہیں کہ ہم اپنے لب و لہجے کو کچھ توانا کریں، اس طرح کوئی نہیں سنے گا آپ کی۔ :) :)

یوں محسوس ہوتا ہے کہ نسیمِ بہار میں تتلی کے پروں پر بیٹھے سرخاب کے پر سے مخملی کپڑے پر تحریر کر رہے ہوں۔

:blush:

تابش بھائی بہت شکریہ!

یہ سب آپ کا حسنِ ظن اور نازک خیالی ہے کہ آپ ہمارے جیسے لٹھ مار کے لئے ایسا سوچتے ہیں۔ :in-love:

خوش رہیے۔ :)
 
محمداحمد

لائبریرین
احمد بھائی کے لیے ہم اتنا ہی کہیں گے کہ ان کی تحاریر کی تعریف کرنا نین بھائی کو سید عمران دکھانے کے مترادف ہے!!!

اس گتھم گتھا عبارت سے تعریف یا تنقیص اخذ کرنا ہمارے لئے کافی دشوار ہے۔ سب کو الگ الگ کیجے تاکہ گفتم گفتا ہوا جا سکے۔ :D:p

ذوالقرنین بھائی! یہ دیکھیے مفتی صاحب نے کیسا مشکل فتویٰ دیا ہے۔ :eek:
 
واقعی نین بھائی کو سید عمران دکھانا کافی مشکل کام ہے۔ اس کے لیے یا تو نین بھائی کو کراچی جانا پڑے گا، یا سید عمران بھائی کو بہاولپور/ لاہور آنا پڑے گا۔
 
ویڈیو کال کرو ا دیجے۔ :)

محفل پر براہِ راست (حشر) نشر کریں۔ :)
 
سید عمران

محفلین
یا سید عمران بھائی کو بہاولپور/ لاہور آنا پڑے گا۔
یہ آپشن ہمارے لیے ہر دل عزیز ہے۔۔۔
کیوں کہ مہمان خدا کی رحمت ہوتا ہے اور ہمیں لگتا ہے جیسے ہر کوئی اس ابرِ رحمت کے برسنے کا امیدوار و طلبگار ہے۔۔۔
سو ہمیں لگتا ہے جیسے ہر کوئی بزبانِ حال ہمارے لیے یوں دعا گو ہے:
یا خدا خلق کو جینے کا سہارا ہو جائے
ابرِ رحمت کو برسنے کا اشارہ ہو جائے
:daydreaming::daydreaming::daydreaming:
 
آخری تدوین:

نیرنگ خیال

لائبریرین
احمد بھائی کے لیے ہم اتنا ہی کہیں گے کہ ان کی تحاریر کی تعریف کرنا نین بھائی کو سید عمران دکھانے کے مترادف ہے!!!
یہ کیا چکر ہے۔۔۔۔

اس گتھم گتھا عبارت سے تعریف یا تنقیص اخذ کرنا ہمارے لئے کافی دشوار ہے۔ سب کو الگ الگ کیجے تاکہ گفتم گفتا ہوا جا سکے۔ :D:p

ذوالقرنین بھائی! یہ دیکھیے مفتی صاحب نے کیسا مشکل فتویٰ دیا ہے۔ :eek:
بہت مشکل ہے۔۔۔ سچ میں بئی۔۔۔۔

واقعی نین بھائی کو سید عمران دکھانا کافی مشکل کام ہے۔ اس کے لیے یا تو نین بھائی کو کراچی جانا پڑے گا، یا سید عمران بھائی کو بہاولپور/ لاہور آنا پڑے گا۔
ان کا آنا مشکل ہے۔۔۔ یا ہمارا جانا مشکل ہے۔۔۔
 
Top