اردو محفل کے نثر نگار

اردو محفل میں بہت سے نثر نگار موجود ہیں جو گاہے بگاہے اپنی خوبصورت تحریروں سے محفلیں کے دلوں کو گرماتے رہتے ہیں، گو حوادثِ اسپیم کے ہاتھوں یہ تحریریں محفلیں کی نظروں سے اوجھل ہو جاتی ہیں۔ "اردو محفل کے نثر نگار" کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کرنے کا ارادہ ہے جس میں ہر نثر نگار کے نام سے ایک نئی لڑی بنائی جائے گی۔ پہلے مراسلے میں اس لکھاری کا مختصر تعارف بمع اس کی نگارشات کے لنک کے موجود ہوگا۔ اردو محفل کا کوئی بھی ممبر محفل کے کسی بھی نثر نگار کے نام کی لڑی کھول کر اس کا مختصر تعارف کروانے کا مجاز ہے۔ بعد میں بھی اگر دیگر محفلین اس نثر نگار پر اپنے تبصروں میں اس نثر نگار کی تحریر کا لنک شامل کریں گے تو اس لنک کو پہلے مراسلے میں منتقل کردیا جائے گا۔ یوں ہر نثر نگار کے پہلے مراسلے ہی میں اس کی دیگر تحریروں کا لنک مل جائے گا۔

اس پہلے مراسلے کو تدوین کرکے ہر نئی لڑی کا لنک یہاں بھی شامل کردیا جائے گا۔

اس مراسلے پر تبصرہ ضرور کیجیے لیکن کسی بھی نثر نگار کے لیے علیحدہ لڑی کھولیے۔
جزاک اللہ الخیر

اردو محفل کے نثر نگاروں پر بنی لڑیوں کے لنک درج ذیل ہیں
اردو محفل کے نثر نگار:: نیرنگَ خیال عرف نین بھیا | اردو محفل فورم (urduweb.org)
اردو محفل کے نثر نگار:: ایس ایس ساگر | اردو محفل فورم (urduweb.org)
اردو محفل کے نثر نگار:: انور جمال | اردو محفل فورم (urduweb.org)
اردو محفل کے نثر نگار:: محمداحمد
اردو محفل کے نثر نگار - سید عمران
اردو محفل کے نثر نگار - راحیل فاروق | اردو محفل فورم (urduweb.org)
اردو محفل کے نثر نگار - محمد خلیل الرحمٰن
اردو محفل کے نثر نگار - ظفری | اردو محفل فورم (urduweb.org)
اردو محفل کے نثر نگار - عبدالقیوم چوہدری
اردو محفل کے نثر نگار - نوید ناظم
اردو محفل کے نثر نگار - عبد الرحمٰن
اردو محفل کے نثر نگار:: نزہت وسیم
اردو محفل کے نثر نگار:: محمود الحق یا بزمِ خیال | اردو محفل فورم (urduweb.org)
 
آخری تدوین:

سید عمران

محفلین

شمشاد

لائبریرین
ماشاء اللہ
خلیل بھائی اچھا سلسلہ شروع کیا ہے۔
اپنے نین بھائی، عمران بھائی، فلک شیر بھائی بہترین نثر نگاروں میں شامل کیئے جا سکتے ہیں۔
 

سید عمران

محفلین
"اردو محفل کے نثر نگار" کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کرنے کا ارادہ ہے جس میں ہر نثر نگار کے نام سے ایک نئی لڑی بنائی جائے گی۔
اگر اسی لڑی میں سب کو یکجا کردیا جائے تو؟؟؟
الگ الگ لڑی ہو گی تو منتشر ہوجائے گی اور ڈھونڈے نہیں ملے گی!!!
 

سید عمران

محفلین
ماشاء اللہ
خلیل بھائی اچھا سلسلہ شروع کیا ہے۔
اپنے نین بھائی، عمران بھائی، فلک شیر بھائی بہترین نثر نگاروں میں شامل کیئے جا سکتے ہیں۔
محمد احمد بھائی اور خود سر خلیل بھی۔۔۔
یہاں خود اور سر کو الگ الگ پڑھا جائے!!!
 
آخری تدوین:

سید عمران

محفلین
ہمارا مطلب ہے کہ ہر نثر نگار کو الگ الگ ڈھونڈنا پڑے تو مشکل نہیں ہوگی؟؟؟
اس لیے اسی لڑی میں سب کا تعارف اور لنک اکٹھا کردیا جائے!!!
یعنی ہر نثر نگار پر بنی لڑی کے پہلے مراسلے کو اس لڑی میں بھی پیش کردیا جائے۔ یہ بھی خوب ہے۔
 
اچھی تجویز ہے۔
کچھ نام تو آ گئے ہیں۔
نین بھائی، عمران بھائی، فلک شیر بھائی

محمد احمد بھائی اور خود سر خلیل بھی
ان کے علاوہ جو میرے ذہن میں ہیں۔
یعقوب آسی صاحب(ان کی تعارفی لڑی اور تحاریر کے روابط پر غالبا لڑی موجود ہے)،راحیل فاروق بھائی، نوید ناظم بھائی، با ادب بہن، نور بہن، نمرہ بہن، ام اویس بہن، عبد الرحمٰن بھائی، علم اللہ بھائی، اور مزید بھی ہیں۔

تعارف کوئی بھی محفلین تحریر کر سکتا ہے۔ اور اس پر تحاریر کے ربط کوئی بھی محلفین، بشمول لکھاری خود بھی پیش کر سکتے ہیں۔ مدیران اس کے لیے وقت نکال کر ربط اکٹھے کر سکیں، تو اور بہتر۔
اپنی تعریف خود بھی کرنا چاہیں تو کوئی مضائقہ نہیں۔ :)
 
تعارف کوئی بھی محفلین تحریر کر سکتا ہے۔ اور اس پر تحاریر کے ربط کوئی بھی محلفین، بشمول لکھاری خود بھی پیش کر سکتے ہیں۔ مدیران اس کے لیے وقت نکال کر ربط اکٹھے کر سکیں، تو اور بہتر۔
جی ہاں۔ ہمارا مطمحِ نظر یہی تھا۔
 
لیجیے اردو محفل کے نثر نگار کی پہلی لڑی حاضر ہے۔
اردو محفل کے نثر نگار:: نیرنگَ خیال عرف نین بھیا | اردو محفل فورم (urduweb.org)
نیرنگِ خیال اردو محفل کی جانی پہچانی شخصیت ہیں۔ محفلین ان کی شوخ و شنگ تحریروں کو بہت دلچسپی کے ساتھ پڑھتے ہیں۔ اردو محفل کے پرانے ساتھیوں میں سے ہیں ۲۰۱۲ء میں محفل میں شریک ہوئے اور اب تک اٹھارہ ہزار سے زیادہ مراسلے تحریر کرچکے ہیں۔

اپنے پروفائل میں نیرنگ کے قلم سے کے ٹیگ کے تحت اپنی تحریروں کو جمع کرچکے ہیں
نیرنگ کے قلم سے | اردو محفل فورم (urduweb.org)

نیز بلاگ اسپاٹ پر اپنا ایک بلاگ بھی رکھتے ہیں
نیرنگ خیال (nairangkheyal.blogspot.com)

ان کی تحاریر کے لنک درج ذیل ہیں

ظہیر بھائی کی غزل کی تیزی اور ہم۔۔۔ (نیرنگ خیال) | اردو محفل فورم (urduweb.org)
بچے، کھیل اور والدین (از قلم نیرنگ خیال) | اردو محفل فورم (urduweb.org)
دو باتیں از قلم نیرنگ خیال | اردو محفل فورم (urduweb.org)
اوئے پاگل! | اردو محفل فورم (urduweb.org)
یارو کوئی نشتر، کوئی مرہم کہ چلا میں ( از قلم نیرنگ خیال) | اردو محفل فورم (urduweb.org)
 

محمداحمد

لائبریرین
اللہ پوچھے گا تابش ۔۔۔ میں یہ کرنے ہی والا تھا کہ میرا راستہ بند کر دیا۔۔۔۔

ایک شخص نماز پڑھ رہا تھا کہ اُس کے برابر والے شخص نے کسی سے اُس کا تعارف کرواتے ہوئے کہا کہ یہ صاحب بڑے نیک ہیں ،نمازی پرہیزگار ہیں۔

تو اُن صاحب نے نماز میں ہی منہ گھما کر کہا "اور میں نے حج بھی کیا ہوا ہے!" :)
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
ایک شخص نماز پڑھ رہا تھا کہ اُس کے برابر والے شخص نے کسی سے اُس کا تعارف کرواتے ہوئے کہا کہ یہ صاحب بڑے نیک ہیں ،نمازی پرہیزگار ہیں۔

تو اُن صاحب نے نماز میں ہی منہ گھما کر کہا "اور میں نے حج بھی کیا ہوا ہے!" :)
بالکل۔۔۔ یہی بات ہے
میں مسجد میں تحیۃ المسجد ادا کر رہا تھا۔ اس ذکر سے نمودونمائش ہرگز مقصود نہیں۔ کیوں کہ اگر یہی مقصد ہوتا تو میں تہجد، اشراق، چاشت، اوابین اور تحیتہ الوضو کا بھی لازمی ذکر کرتا۔ مگر الحمداللہ چونکہ طبیعت ریاکاری سے بالکل پاک ہے تو صرف واقعہ بیان کرنا مقصد ہے۔ ہاں کوئی اسے نیکی کی ترغیب سمجھے تو اپنی نیک نیتی کا صلہ پائے گا۔ہاں تو میں بات کر رہا تھا کہ دوران نماز سگریٹ کی ناگوار بدبو نے مجھے بے چین کر کے رکھ دیا۔ عرصہ ہوا جب حج سے واپس آیا تو پکے سے توبہ کر چکا تھا۔ لیکن آج یہ بدبو دوبارہ اعصاب پر سوار ہو گئی۔ خشوع و خضوع قائم رکھنا تو دور کی بات تھی بدبو کی شدت سے نماز پوری کرنا بھی محال لگ رہا تھا۔ بس جلد از جلد سجدے ٹیکے کے یہ آدمی بناء نصیحت کہیں بےہدایتا ہی نہ نکل جائے۔ دوبارہ بتاتا چلوں کہ یہاں بھی اپنی نیکی کا ڈھنڈورا پیٹنا اور خود کا حاجی بتانا مقصود نہیں۔ ورنہ لوگ تو میرے سے کئی کرامات بھی منسوب کرتے ہیں۔ بس جی انکی دل شکنی کے ڈر سے انکار نہیں کیا کبھی کہ سچ ہیں یا غلط۔ ہمیشہ خاموش رہنا ہی پسند کیا اس ضمن میں۔​
 
Top