ماوراء
محفلین
السلام علیکم اہل محفل،
سب سے پہلے آپ سب کو اردو محفل کی چوتھی سالگرہ بہت مبارک ہو۔ محفل کی سالگرہ کے جشن کا آغاز تو آج صبح سے ہی کرنا تھا، لیکن کچھ دیر ہو گئی۔۔اعجاز انکل کا بہت شکریہ۔ جن کے تھریڈ کھولنے سے کچھ تو پتہ چلا کہ آج واقعی محفل کی سالگرہ ہے۔محفل کو نئے سٹائل میں دیکھ کر بھی بہت خوشی ہو رہی ہے، جس کے لیے نبیل بھائی کا بہت شکریہ۔
تو آئیں اب ہم باقاعدہ اپنے جشن کا آغاز کرتے ہیں۔ سالگرہ کے جشن کا پروگرام ابن سعید نے ترتیب دیا تھا جو تقریباً چھ ہفتوں پر مشتمل ہے۔ ان چھ ہفتوں کے پروگرام پر ایک بار پھر نظر ڈالیں گے۔ اور اس کے ساتھ ساتھ تمام محفل اراکین کو اپنے خیالات کا اظہار کرنے کا موقع دیا جائے گا۔
لیکن اس سے پہلے بتاتی چلوں کہ پچھلے سال کی طرح میں یہ سال بھی نبیل اور زکریا کے نام ہی کرنا چاہوں گی۔ اور جشن کے دوران ہمارے مہمانانِ خصوصی بھی اردو ویب کے منتظمینِ اعلٰی نبیل، زکریا اور شمشاد بھائی ہوں گے۔ پچھلی بار سالگرہ کے آغاز پر کچھ ایسا لگا تھا کہ اس بار اراکین میں سالگرہ کا جشن منانے کے لیے جوش کم ہے۔ لیکن جب ہم نے سالگرہ منانے پر آئے تو میرے خیال میں پچھلے سال کی سالگرہ اب تک کی بہترین سالگرہ منائی گئی ہے۔ اس بار بھی اراکین میں کوئی خاص جوش و خروش نظر نہیں آ رہا تو امید کرتے ہیں کہ جشن کے آغاز کے بعد ہی اراکین جوش میں آ جائیں گے اور اس سالگرہ کو بھی بہترین سالگرہ بنانے کی کوشش کریں گے۔
جیسا کہ آپ سب کو پروگرام کا علم ہے ہی۔۔ لیکن ایک بار پھر پوسٹ کر دوں۔ ہر ہفتے کے آغاز پر ہر ہفتے کے ناظمین نیا دھاگہ کھولیں گے۔۔ جس کے بارے میں مکمل معلومات آپ کو وہاں مل جائیں گی۔(اگر پروگرام میں کوئی غلطی ہے یا اس کو بدلنا چاہتے ہیں تو اس میں آسانی سے ردو بدل کی جا سکتی ہے۔)
- ہفتہ ابتدائیہ (تعارفی اور تفریحی پیغامات پر مشتمل) (یکم سے سات جولائی)
- ہفتہ لائبریری (٨ سے ١٤ جولائی)
- ہفتہ ٹیکنالوجی (١٥ سے ٢١ جولائی)
- ہفتہ ادب ( ٢٢ سے ٢٨ جولائی )
- ہفتہ فیشن/پکوان/ملٹی میڈیا وغیرہ (٢٩ جولائی سے ٤ اگست)
- ہفتہ اختتامیہ (٥ سے ١١ اگست)
- سات جولائی تک ہم پہلا ہفتہ منائیں گے۔ کچھ دیر تک میں تعبیر کا بنایا ہوا ایک کوئز پوسٹ کروں گی۔ اور فہیم نے بھی سالگرہ کے موقع پر ایک کوئز بنایا ہے۔ جو آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ ایوارڈز کے نتائج کا اعلان آخری ہفتے سے پہلے کر دیا جائے گا۔
آئیں۔۔۔اس اس سال بھی محفل سے اپنی محبت کا اظہار سالگرہ کے جشن کو کامیاب بنا کر کریں۔