اردو محفل ۔۔۔ایک سال کی سرگذشت (تبصرے اور تجزیے )

جیہ نے کہا:
اتنا بھی اچھا نہیں لکھتے امن۔ آپ نے تو مبالغے کی حد کرلی
:wink:
ہاں جب مجھ پر لکھنے کی باری آئی گی تو مشق ہو چکا ہوگا محب جی کو۔ :lol:

جیا مبالغے کی کوئی حد نہیں ہوتی سنا نہیں تم نے اور امن کی تعریف کا انداز ایسا ہے ورنہ وہ دانستہ کہاں مبالغہ کرتی ہے۔ اچھا تم چونکہ اچھی تنقید کرتی ہو تو ذرا تنقید کرو تاکہ میں تمہاری دفعہ وہ غلطیاں نہ کروں :lol:
 
امن ایمان نے کہا:
نہیںںںںںںں جیہ، محب نے واقعی میں اچھا اور بہت شگفتگی سے اور بہت ترتیب سےلکھا ہے۔ اب آپ کے اس جواب کے بعد وہ آپ کے لیے کیسا لکھیں گے۔۔۔اس بارے کچھ نہیں کہہ سکتی۔ :)

( اگر تو میں ہوتی تو۔۔۔۔۔۔۔آپ کا یہ جواب اپنے پاس کاپی کرکے رکھتی۔۔۔اور وقت آنے پر بدلہ ضرور چکاتی) :lol:

فکر نہ کرو میں نے بھی نوٹ کر لیا ہے اور وقت آنے پر بھرپور جواب دوں گا۔
 

حجاب

محفلین
بہت خوب محب ، شمیل کے بارے میں بہت اچھا لکھا ہے آپ نے اور آصف صاحب کے بارے میں بھی آج ہی پڑھا میں نے ، آپ کا تجزیہ کون کرے گا؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
 
میرا تجزیہ ایک تو نبیل نے کیا ہے دوسرا شاکر کرے گا اور باقی بھی کر سکتے ہیں شاید جیسے جیسے میں لکھتا جاؤں گا ویسے ویسے سب کو ادھار کا خیال آتا جائے گا۔
 
جیہ نے کہا:
ششششششششششششش محب موجود ہیں ، کہیں سن لیا تو۔

ویسے مجھے پتہ ہے آپ پر وہ کچھ لکھنے والے نہیں ۔ وہ تو ہم جیسوں کے قدرشناس ہیں

سن تو لیا اور تم بھی سن لو کہ ترتیب سے جو بھی رکن متحرک رہا ہے اس پر لکھوں گا چاہے وہ دشمن ہی کیوں نہ ہو :lol:
 

امن ایمان

محفلین
محب علوی نے کہا:
محب سب سے اچھا آپ کا لکھنے کا طریقہ ہے

اسے پڑھ کر میں سمجھا کہ امن تم نے لکھا ہے کہ محب سب سے اچھا آپ کا لکھا ہوتا ہے :wink: پھر غور سے دوبارہ پڑھا تو طریقہ تھا چلو ایک تو خوش ہو لیا نہ ۔
ترتیب سے لکھنے کے چکر نے تو یہ سلسلہ سست کر رکھا ہے اور لمبا بھی ہو گیا ویسے مختصر تو نہیں تھا اس دفعہ تو بہت طویل پوسٹ تھی کئی ممبران نے تو دیکھ کر کہا کہ افففففففف اتنا لمبا خاکہ نہیں پڑھا جاتا پھر کبھی سہی۔ :lol:
لکھنا تو میں بھی اور چاہتا تھا مگر پھر بہت طویل ہو جاتا اور شاید طوالت کی وجہ سے بہت لوگ پڑھیں بھی نہ۔ باقی تم سے زیادہ اس میں کون ماہر ہوگا جو انٹر ویو کرکے مشتاقی کے درجے پر فائز ہیں۔ تمہارے تبصرے کے سامنے مجھ سمیت کسی کی کیا مجال کہ حرف اٹھائے ۔ ویسے حقیقی طور پر لوگوں کا تعارف اور ان کا تجزیہ کرنا تمہارا خاص‌میدان بن چکا ہے اور اس میں تو تم سے سب سیکھیں گے اور تمہارے توسط سے بہت لوگ ایک دوسرے کو جانیں گے۔


محب :)

میں نے یہ والی ترتیب کی بات نہیں کی تھی ۔۔میں نے آپ کی لکھی سرگزشت میں ترتیب کی بات کی تھی۔۔۔مطلب پڑھتے ہوئے ایسا محسوس نہیں ہوا تھا کہ ادھر ادھر کی لگا دی گئی ہے۔۔بات ایک تسلسل سے کی جائے تو خوبصورت لگتی ہے۔۔پھر آپ نے تو بہت ساری پوسٹس کو پڑھ کے انھیں اپنے خاکہ میں لگایا۔۔۔یہ کام کافی محنت طلب تھا۔

جی آپ بالکل ٹھیک سمجھے۔۔اللہ کا شکر ہے میں جھوٹی تعریف جیسی بری عادت سے محفوظ ہوں۔۔۔لیکن اس کے ساتھ ساتھ اگر کوئی میرے کسی کام کی تعریف کررہا ہو تو بہت مشکل سے اس پر یقین کرتی ہوں۔ :)

آپ نے لگتا ہے یہاں بدلہ چکایا ہے۔۔اتنی جلدی حساب برابر نہیں کرتے نااااا ۔۔۔ :) لیکن آپ کا بہت شکریہ ۔ یہ صرف آپ لوگوں کی ہمت افزائی کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔۔میرا اس میں کوئی کمال نہیں ہے۔
 
ماورا تمہارا شکریہ

جہاں تک سوال ہے کہ شمیل کہاں ہے ؟ یہی تو پتہ نہیں چل رہا

میں خود یہ سوال پوچھ چکا ہوں گمشدہ اراکین کے دھاگے میں اور تشویشناک بات یہ ہے کہ خاکہ لکھنے کے بعد سے تو بالکل غائب ہے کوئی پتہ کرے کہیں پھر سے اس کی روح زخم زخم تو نہیں۔ :)
 
محمد شمیل قریشی نے کہا:
محب بھائي : بہت شکریہ ۔ بہت ہی عمدہ لکھا ہے آپ نے ۔ :D

شمیل کہاں ہو تم یار بالکل ہی کنارہ کش ہو گئے ہو۔

کچھ خیر خبر دے دو اپنی اور ہاں مجھے ذاتی پیغام کے ذریعے اپنے اہم دھاگوں کے لنک تو دو جیسے تمہارا تعارف نامہ ، شمیل کی پسند وغیرہ وغیرہ۔
 
آج شاکر کا دھاگہ

احباب کا تعارف دوست کی زبانی

پڑھا تو وہیں ذکر تھا کہ میں نے بھی محفل کی سرگزشت کے نام سے ایک سلسلہ شروع کیا تھا۔ کئی دفعہ سوچا کہ دوبارہ یہ سلسلہ شروع کروں مگر پھر سوچ کر ہی رہ گیا۔ اب سوچتا ہوں کہ ترتیب کا خیال چھوڑ دوں تو لکھا جا سکتا ہے کچھ نہ کچھ مگر کام جیسے کیا تھا شروع ویسے تو بہت محنت طلب ہے ۔ :ROFLMAO:
 
میں نے چند اراکین کے خاکے ڈرافٹ کی شکل میں رکھے تھے وہ شاید پچھلے لیپ ٹاپ میں رہ گئے ہیں ورنہ کم از کم دس خاکے تو تقریبا لکھے لکھائے تھے ۔ :(

اب تو کوشش کے باوجود ہمت نہیں پڑ رہی اور امتداد زمانہ نے کہیں کا نہیں چھوڑا۔
 
Top