1۔
ueuo.com پر جائیے
2۔ اپنی ویب سائٹ کا نام چنیے
3۔ مطلوبہ تفصیلات لکھتے جائیے
4۔ مکمل ہونے پر آپ کو ایک صفحہ پر کچھ معلومات ملیں گی جنہیں آپ اپنے کمپیوٹر پر محفوظ کرلیں اور یہی معلومات آپ کو SETUP_OPTIONS.PHP میں لکھنی ہونگی
اس طرح
5۔ اب
ueuo.com میں لاگ ان ہوں اور تصویر میں موجود دائیں دائرہ والی جگہ پر کلک کیجیے
6۔ اردو منی بی بی فولڈر کی تمام فائلیں کسی ایف ٹی پی منیجر مثلاً فائلزیلا کی مدد سے سرور پر چڑھالیجیے۔
7۔ _install.php کی فائل براؤزر میں ایسے
http://www.your_site_url.com/_install.php کھولیے اور "کنٹی نیو سیٹ اپ" کو کلک کیجیے۔
8۔ اب اگر سب کچھ درست ہوا ہے تو "go to admin panel" کو کلک کرکے عمل مکمل کرلیجیے ورنہ آپ غلطی کی نشاندہی کردی جائے گی۔
9۔ آپ کے فورم کا ایڈمن لاگ ان صفحہ کھلے گا یہاں جو ایڈمن نیم اور پاسورڈ آپ نے setup_options.php میں لکھا تھا اسے لکھیے اور داخل ہوجائیے۔
10۔ یہاں فورم مبحث شروع کریں کو کلک کریں صفحہ کھلنے پر مطلوبہ معلومات لکھیے اور آخر میں دیے گئے بٹن کو کلک کیجیے آپ کا ایک فورم بن جائے گا۔
آپ اسے انسٹال کرنا سیکھ لیجیے پھر آپ کو بڑے فورم سافٹ ویئر مثلا پی ایچ پی بی بی ایس ایم ایف اور مائی بی بی وغیرہ انسٹال کرنے میں زیادہ پریشانی نہیں ہوگی اور اگر آپ باقاعدہ اپنا فورم چلانا چاہتے ہیں تو آپ کو انہی میں سے کوئی اختیار کرنا چاہیے