نبیل
تکنیکی معاون
السلام علیکم،
میں حسب وعدہ محفل فورم کی سالگرہ کے ہفتہ ٹیکنالوجی کے سلسلے میں میڈیا وکی 1.15 کا اردو ورژن فراہم کر رہا ہوں۔ اس مرتبہ میڈیا وکی میں اردو ایڈیٹر کی انٹگریشن قدرے مختلف انداز میں فراہم کی گئی ہے اور اس کے لیے میڈیا وکی کی کور فائلوں کو ہیک کرنے کی بجائے صرف تھیم فائلوں میں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ اردو میڈیا وکی کے نئے ورژن کی نمایاں فیچر اس میں اردو وزی وگ ایڈیٹر کی شمولیت ہے جس کی بدولت وکی مارک اپ کا استعمال سیکھے بغیر مواد کی تدوین ممکن ہو جاتی ہے۔ اردو میڈیا وکی کی چند فیچرز ذیل میں پیش کی جا رہی ہیں:
۔ ایڈٹ ایریاز میں جے کویری پلگ ان کے ذریعے اردو ایڈیٹر کی انٹگریشن
۔ دو اردو تھیمز urduskin اور urduskinnastaleeq۔
۔ اردو وزی وگ ایڈیٹر جو کہ میڈیا وکی کی FCKEditor ایکسٹینشن پر مشتمل ہے۔
اردو میڈیا وکی انسٹال کرنے کے بعد اس کی ڈیفالٹ تھیم urduskin پر سیٹ کر دی جاتی ہے جو کہ اردو نسخ ایشیا ٹائپ فونٹ پر مبنی ہے۔ ایک اور اردو تھیم urduskinnastaleeq بھی فراہم کی گئی ہے جو کہ جمیل نوری نستعلیق فونٹ پر مبنی ہے۔
ذیل کی تصویر میں اردو میڈیا وکی کی تدوین بذریعہ اردو ایڈیٹر دکھائی گئی ہے:
ذیل کی تصویر میں اسی صفحے کو وزی وگ ایڈیٹر میں مدون کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے:
اردو میڈیا وکی ڈاؤنلوڈ کریں
اردو میڈیا وکی کا ڈیمو اردو لائبریری سائٹ پر ملاحظہ کیا جا سکتا ہے۔
اردو میڈیا وکی کے سلسلے میں تبصروں اور سوالات کے لیے اسی تھریڈ کا استعمال کریں۔
والسلام