عبدالمغیث
محفلین
میں یہاں آئرلینڈ میں ایک اسلامک کمیونٹی سینٹر کا بانی اور ناظم ہوں (الحمدللہ)۔ اس ادارے کا بنیادی مقصد تعلیم ہے۔ یہاں بچوں کے لیے قرآن کلاس، بڑوں کے لیے دروس، لکچرز، اور سیمینارز کا انعقاد ہوتا ہے۔ نیز جمعہ، تراویح اور عید کی نماز کے اجتماع بھی ہوتے ہیں۔ اس ادارے کا نام South Dublin Maktab ہے جو کہ ایک رجسٹرڈ ادارہ ہے۔
یہاں مسلمانوں کی زیادہ تعداد اُردو بولنے والوں کی ہے۔ میں ادارے کی جانب سے ایک ماہنامہ یا سہ ماہی اردو اسلامک میگزین شائع کرنا چاہتا ہوں۔ شروع میں اسے چھوٹے پیمانے پر کرنا چاہتا ہوں۔ چونکہ یہاں پرنٹنگ کی وہ سہولتیں میسر نہیں جو کہ ہمارے اپنے ملک میں ہیں ، میں نے اسے خود پرنٹ کرنے کا سوچا ہے۔ اگر A3 سائز پیپرز پر پرنٹ کر کے انہیں ایک تہ میں فولڈ کیا جائے تو ایک مناسب سائز کا میگزین بنایا جا سکتا ہے۔
برائے مہربانی مجھے اپنی رائے دیں کہ اردو میگزین یا بُک پرنٹنگ کے لئے کون سا سافٹ ویئر بہترین ہے جو رائٹنگ، گرافنگ اور پرنٹنگ کے تمام کاموں کو بخوبی کر سکے۔
انشااللہ ان بنیادی مراحل کے بعد میں محفلین سے مضامین لکھنے کی درخواست بھی کروں گا۔
جزاک اللہ خیر