جی میرے خیال میں حکومت پاکستان ایک ویب سائٹ لانچ کی جائے گی، گرافک امیجز پر مبنی۔ 150 اساتذہ اور طلبا کو تربیت شاید اسی کی تیاری اور استعمال کے مقصد کے لیے دی جا رہی ہے۔
مگر وہی دم ٹیھڑی رہنے والی بات کہ تصویری ویب سائٹ کا ارادہ کر رہے ہیں۔ اگر یہ لوگ یونیکوڈ اردو کی طرف جانے لگیں تو کچھ ہم جیسے اردو ویب ڈیویلپرز کے بھی بجلی کے بل ادا ہو جائیں۔
شارق بھائی پریشان ہونے کی ضرورت ناہیں ہے۔ کہ ہمارے ملک میں مکھی پر مکھی مارنے کا رواج عام ہے بلکہ ایک مستند طریق ہے اور اسکے علاوہ کچھ ہو نہیں سکتا۔ تصویری سائیٹ کے علاوہ فی الحال ان کو کچھ نہیں سوجھ رہا حالانکہ تحریری اردو لکھنے میں اور پڑھنے میں بھی بہت آسان ہے۔
حضرات، میں نے تو ازراہ تفنن محض اپنے خیال کا اظہار کیا تھا۔ کیا معلوم حکومت پاکستان واقعی اردو میں کوئی انٹرنیٹ شروع کرنے والی ہو جس میں ٹی سی پی آئی پی پیکٹ تک اردو بولتے ہوں۔۔
ویسے ہمارے ہاں گورنمنٹ کی زیادہ تر سائٹوں پر بھونڈی قسم کی غلطیاں پایا جانا عام ہے مثلاً جمالی اپنا دور ختم کرنے کے کافی عرصے بعد تک ان سائٹوں پر وزیر اعظم رہے تھے۔ اس لئے ان سے کچھ بھی بعید نہیں۔