اردو میں بچوں کی کارٹون ویب سائیٹ

تعمیر

محفلین
اردو میں بچوں کی کارٹون/کامکس ویب سائیٹ کا آج افتتاح کیا گیا ہے۔


بچوں میں ناپید ہوتی کتب بینی کی عادت کا خیال کرتے ہوئے اور مطالعہ کی رغبت دلانے کی خاطر تقریباً ہر زبان میں کارٹون اسٹرپس یا کامکس کا سہارا لیا جاتا ہے تاکہ یہ فوائد حاصل ہوں :
- ذخیرہ الفاظ [vocabulary] میں اضافہ
- درست املا اور صرف و نحو [grammar] سے واقفیت
- علم اور یادداشت [memory] کی وسعت
- لکھنے کی صلاحیت کا پیدا ہونا اور اگر پہلے سے یہ صلاحیت موجود ہے تو اس میں اضافہ کا امکان

اردو زبان میں کارٹون/کامکس کے ختم ہوتے رجحان کی طرف اپنے ایک مضمون میں اشارہ کرتے ہوئے مشہور ہندوستانی صحافی / بلاگر شمس عدنان علوی نے لکھا تھا کہ :
موجودہ دور میں اردو اخبارات نے بچوں کے کارٹون یا کامک اسٹرپ کو یکسر نظرانداز کر ڈالا ہے ، جس کے سبب اخبارات یا رسائل کے مطالعے سے نئی نسل کی دوری بڑھتی جا رہی ہے۔ وقت کا تقاضا ہے کہ اردو زبان کی بقا کا درد رکھنے والے سامنے آئیں اور اس کمی کو پورا کریں۔۔۔

اردو میں کارٹون ویب سائیٹ بنانے کا خیال تو کافی عرصہ سے تھا اور اس کے لیے ہم چند دوستوں نے کچھ کام بھی کر رکھا تھا مگر عدنان بھائی کی یاد دہانی نے اس ارادے کو تیزی کے ساتھ تکمیل تک پہنچایا ہے۔
یہ ویب سائیٹ بلاگ اسپاٹ پر قائم کی گئی ہے اور ہماری کوشش ہے کہ ہر ماہ کم از کم 15 تا 25 کارٹون کہانیاں پبلش کی جائیں۔

آپ احباب کے موقر تبصرہ ، رائے مشورہ اور تجاویز درکار ہیں۔

فیس بک : facebook.com/urdukidzcartoon
ٹویٹر : twitter.com/urducartoon
 
ویب سائٹ کا اجراء بہت بہت مبارک ہو۔ مجموعی طور پر ویب سائٹ بہت پسند آئی۔ رابطہ ہو سکا تو آج ہی اپنے چھوٹے بھائیوں کو اس سائٹ کا ربط فراہم کریں گے۔

چند باتیں جو یقیناً آئندہ کے لئے پلان کی گئی ہوں گی ان کو دہرانا چاہیں گے:

- اس میں بچوں کی کاوشیں شامل کرنے کے لئے کہیں کوئی فائل اپلوڈ کا خانہ ہونا چاہئے۔ :)
- اکثر سوشل نیٹورکنگ سائٹوں پر رکنیت کے لئے عمر کی ایک حد مقرر کی گئی ہے۔ مثلاً گوگل پلس پر تیرہ برس سے کم عمر بچوں کا اکاؤنٹ نہیں ہونا چاہئے۔ اس طرح صفحے پر فیس بک لائک، پلس ون یا ٹوئیٹ وغیرہ کے بٹن اس سائٹ کے اولین مخاطبین کے لئے قابل استعمال نہیں ہیں۔ لہٰذا ایک عدد کسم پلگن شامل کیا جانا چاہئے جس کے ذریعہ بچے اپنی پسندیدگی کا اظہار اسٹار ریٹنگ وغیرہ کی مدد سے کر سکیں۔ اس طرح یہ ممکن ہو سکے گا کہ زیادہ مقبول کارٹونز یا کرداروں کو نمایاں کیا جا سکے۔ :)
- اگر ادارے کے افراد کو بھی کارٹون کرداروں کی طرح پیش کیا جا سکے اور بچوں کو مخاطب کرنے کا ان کا اپنا اپنا مخصوص لب و لہجہ اور تکیہ کلام وغیرہ ہو تو یہ ایک اچھا اضافہ ہو سکتاہے اور سائٹ زیادہ انٹریکٹیو ہو جائے گی۔ اس طرح تفریحی ماحول میں بچوں کو اچھی باتیں سکھائی جا سکتی ہیں۔ :)
 

الف عین

لائبریرین
مبارک ہو مکرم، واقعی یہ عہد ساز خبر ہے۔ اور مجھے خوشی ہے کہ اس میں ’برائے نام‘ میرا بھی اشتراک ہے۔
 

تعمیر

محفلین
پردۂ سیمیں کے ایک اداکار امیتابھ بچن [Amitabh Bachchan] بین الاقوامی سطح پر مشہور ہیں۔ کئی سال پہلے ان کی شخصیت کو مدنظر رکھ کر ان کے لیے ایک کامک کردار "سپریمو [Supremo]" تخلیق کیا گیا تھا ، اسکرپٹ مشہور شاعر گلزار نے تحریر کی اور ایک اشاعتی ادارے نے ہندی اور انگریزی میں Supremo سیریز کی بہت ساری کامک کہانیاں پیش کی تھیں۔ ان میں سے شاید کسی بھی کہانی کا کہیں بھی اردو ترجمہ نہیں ہوا۔

سپریمو سیریز کی پہلی کہانی بعنوان "جہاز کا اغوا" اردو کارٹون دنیا ویب سائیٹ پر 10 قسطوں کی شکل میں پیش خدمت ہے ۔۔۔ اس کہانی میں اداکار بچن سے ملاقات کے بعد ، دنیا کے مختلف ممالک کے بچوں کا گروپ جب ہوائی جہاز کے ذریعے واپس روانہ ہونے لگتا ہے تب اس جہاز کو چند دہشت گرد اغوا کر لیتے ہیں۔ اداکار بچن "سپریمو" کے بھیس میں وارد ہو کر اغوا کنندگان سے نبردآزما ہوتے ہوئے تمام بچوں کو رہا کرواتا ہے ۔۔۔
لنک :
http://www.urdukidzcartoon.com/2012/10/supremo-plane-hijack-ep01.html

e8u2j6.jpg
 

بنتِ سلیم

محفلین
اسلام و علیکم:
بچوں کے لئے ایک اچھی سائٹ بنانے کی یہ کوشش واقعی ایک قا بلِ تحسین عمل ہے۔ سائٹ کا مطالعہ کرتے ہوئے یہ محسوس ہوا کہ اس سائٹ کو بچوں کا ای-میگزین بھی بنایا جا سکتا ہے جس میں ان کی کہانیاں اور دیگر تخلیقی نمونے شامل کیے جا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ایک بات جو میرے مشاہدے میں آئی وہ یہ کہ زیادہ تر کردار فرضی ہیں جن کا حقیقی دنیا سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ میری تجویز ہے کہ ان کرداروں کے ساتھ ساتھ حقیقی کردار اور ان کی زندگی کے وا قعات تصویری صورت میں شامل کیے جائیں جن میں دینِ اسلام کے اور پاکستان کے ہیرو اور وہ تمام شخصیات جن کی زندگیاں اسلام اور پاکستان کے لئے وقف ہو گئ تھیں ان کے کرداروں کو شامل کر کے اپنی مٹتی ہوئی پہچان کو کچے ذہنوں میں پھر سے اجاگر کیا جا سکتا ہے۔ وہ صرف اسپائیڈر مین اور سپر مین سے ہی واقف نہ ہوں بلکہ انہیں یہ بھی معلوم ہو کہ محمد بن قاسم اور خالد بن ولید کون تھے۔
مجھے امید ہے آپ میری اس رائے پر ضرور غور کریں گے اور اس کے سلسلےمیں کام کریں گے۔
والسلام
 

Ali mujtaba 7

لائبریرین
پاکستانوں کو بھی چھائیے کہ اچھے اچھے کارٹون اور دیگر مواد بچوں کے لئے بنایئے تا کہ بچوں کو پاکستانی کلچر کہ مطابق مواد دیکھنے کو ملے۔
جی پاکستانیوں نے بھی بچوں کیلئے کارٹون بنائیں ہیں مثال کے طور پر قائد سے باتیں،جان (جان کی نئی ایپیسوڈس پاکستان بنا رہا ہے)،ریحان سیریز،برکا ایوینجر ،تین بہادر اور اسلامی کارٹونز وغیرہ ہیں
اس کے علاوہ کامکس میں بچوں کیلئے انگلش میں پاکستان مین، اردو میں علی اور عینی سیریز، وغیرہ ہیں
 
آخری تدوین:
Top