اردو میں بچوں کی کتب

زیک

مسافر
میں چاہتا ہوں کہ اپنی بیٹی کو اس کی انگریزی کی کتابوں اور ڈی‌وی‌ڈیز کے ساتھ اردو سکھاؤں۔ فی‌الحال ہم اس سے اردو ہی بولتے ہیں اور وہ اردو اور انگریزی دونوں سیکھ رہی ہے۔ مگر اس کے پاس چھوٹے بچوں کی جو کتابیں ہیں وہ سب انگریزی میں ہیں۔ اس کے علاوہ بچوں کی ڈی‌وی‌ڈی مثلاً baby Einstein والی اور Sesame Street بھی سب انگریزی۔

میں چاہتا ہوں کہ ایسا ہی کچھ مواد اگر اردو میں دستیاب ہو تو کیا ہی بات ہے۔ میری بیٹی کی عمر اس وقت ڈیڑھ سال ہے۔ لہذا آسان اور تصویروں والی کتابوں کی بات کر رہا ہوں جن میں کہانیاں ہوں یا اردو ابجد یا گنتی سکھائی جائے یا جانور اور چیزوں وغیرہ کے نام ہوں (تصاویر کے ہمراہ)۔

کابیں گتے کی ہوں اور ایسی کہ اتنے چھوٹے بچے کے لئے ٹھیک ہوں اور اس کا interest بھی برقرار رکھیں۔

اسی طرح ڈی‌وی‌ڈی بھی اچھی ہوں۔

کیا کسی کو ایسی کتابوں یا ڈی‌وی‌ڈیز کا علم ہے جو آن‌لائن، امریکہ یا پاکستان سے مل سکیں؟
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
رابعہ بک ہاوس ، لاہور
E-mail: rbh@one.net.pk
ان کی شایع کردہ کچھ کتابیں نظر سے گذری ہیں مثلا ایک دورہ (سیٹ) چھوٹی چھوٹی سی کتب پر مشتمل ہے یہ گتے سے بنی ہیں ان میں سے ہر ایک مختلف موضوع پر ہے جیسے پھل سبزیاں ، جانور ، گنتی ، حروف تھجی ، اشکال رنگ وغیرہ۔ ان میں تصاویر کے ساتھ انگریزی اور اردو دونوں میں لکھا گیا ہے ۔ یہ تقریبا دو سال اور زائد عمر کے بچوں کے لئے ڈیزائن کی گئی ہیں ۔

جگنو سیریز کتب شایع کرنےوالوں کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ سی ڈی تیار کر رہے ہیں یا کرچکے ہیں۔
 
Top