اردو میں تعلیمی فورم

میرے خیال میں اردو میں ایک ایسے فورم کی ضرورت ہے جہاں طالب علم آکر تعلیم سے متعلق معلومات شیئر کرسکیں۔ کچھ مثالیں:

۱۔ اپنا ہوم ورک کسی اور سے مکمل کروائیں۔
۲۔ امتحانات کی تفصیل وغیرہ پر معلومات شیئر کریں۔
۳۔ نوٹس ایک دوسرے کو پیش کریں۔
وغیرہ وغیرہ ۔ ۔ ۔

چونکہ ساری گفتگو اردو میں ہوگی اس لیے ہماری نیٹ اردو کمیونٹی بڑھے گی۔

Sharing is Caring
 

نبیل

تکنیکی معاون
شارق، بہت زبردست آئیڈیا ہے آپ کا، بس مجھے اس میں ہوم ورک مکمل کرانے والی بات کے بارے میں کچھ تحفظات ہیں۔ میرے خیال میں ہوم ورک یا اسائنمنٹ وغیرہ میں مدد تلاش کرنے اور اسے کسی اور سے حل کروانے میں فرق ہے۔ اس سے ملتے جلتے آئیڈیا پر ہی گوگل آنسرز (Google Answers) چل رہا ہے۔ اس میں تو کچھ سوالوں کے جواب حاصل کرنے کے لیے کچھ رقم ادا کرنا پڑتی ہے۔ کچھ عرصہ قبل میں نے اس سروس کے بارے میں شکایت سنی تھی کہ سٹوڈنٹ لوگ اب اپنا کام Google Answers سے ہی کرا لیتے ہیں۔ اس میں کتنی حقیقت ہے، یہ میں نہیں جانتا۔


بہرحال آپ یہ بتائیں کہ آپ اس پراجیکٹ کو کیسے realize کرنا چاہیں گے؟ کیا یہ محفل فورم کا ہی حصہ ہونا چاہیے یا اس کے لیے الگ ڈومین یا سب ڈومین ہونا چاہیے؟
 
شارق تعلیم و تدریس میں کوشش کر رہا ہوں کہ چند طالب علموں سے پوسٹ کروانا شروع کروں اور یہ سلسلہ شروع ہو جائے۔ تم بھی اس سلسلے میں طلبا و طالبات سے بات کرو اور پھر باقی لوگوں کو بھی ابھارتے ہیں اس کام کے لیے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
محب، مجوزہ فورم کے بارے میں کچھ تفصیلات معلوم ہوں تو بہت کام کیا جا سکتا ہے۔ اس موضوع پر ایک زمرہ تو محفل فورم پر بھی موجود ہے۔

پاکستان اور انڈیا کےطلبا اور طالبات کو یورپ اور امریکہ میں تعلیم حاصل کرنے سے متعلقہ معلومات میں بھی بہت دلچسپی ہوتی ہے اور اس طرح کی معلومات شیئر کرنے کے لیے ایسا فورم بہترین پلیٹ فارم رہے گا۔ ایسی فورم انگریزی میں پہلے سے موجود ہیں اور اردو میں بھی اس کی ضرورت ہے۔
 
تعلیم کے زمرے میں چند مضامین کو لے کر چلا جاسکتا ہے جیسے

شہریت
فلسفہ
مطالعہ پاکستان
انگلش
اردو
علم التعلیم
پنجابی
تاریخ

سائنسی مضامین بھی شروع کیے جاسکتے ہیں۔ میرا ارادہ ہے کہ فلسفہ اور منطق کی انٹرمیڈیٹ کی کتاب شروع کروں اور سوالات بناؤں اور پھر نکات کی شکل میں جواب بھی لکھوں۔ اس طرح باقی مضامین پر کم سے کم سوالات اور اسباق کے نام شروع کر لیے جائیں اور پھر آہستہ آہستہ نکات کی شکل میں مواد پر بحث کی جائے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ٹھیک ہے محب۔ دوسرے دوست سائنس، انجینیرنگ اور میڈیسن وغیرہ کے مضامین پر توجہ دے سکتے ہیں۔ میرے خیال میں مجوزہ فورم کا مقصد نوٹس فراہم کرنا نہیں ہونا چاہیے بلکہ سٹوڈنٹس کی رہنمائی اور تعلیم و تدریس کے بارے میں معلومات کا تبادلہ ہونا چاہیے۔
 
طلبا کی حوصلہ افزائی اور ان میں یہ شوق پیدا کرنے کی کوشش کرنی ہے کہ وہ اپنے مضامین کے متعلق سوالات کریں اور تحقیق کی عادت کو اپنائیں۔ ساتھ میں اگر واقعی کوئی کسی سوال میں الجھ کر رہ جائے تو اس کو وضاحت سے سوال سمجھایا جائے اور جواب تک رہنمائی کر دی جائے۔ اس پر بھی ابھارا جائے کہ اگر کسی نے نوٹس تیار کیے ہیں تو وہ پوسٹ کرے تاکہ باقی لوگ اس پر جرح و تنقید کر کے اسے اور سنوار سکیں اور نئے پہلوؤں کا اجاگر کیا جا سکے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میرے خیال میں مجوزہ فورم میں مضامین کے اعتبار سے ہی نہیں بلکہ تعلیم کے درجات کے اعتبار سے بھی زمرہ جات ہونے چاہییں جیسے کہ میٹرک، ایف اے، ایف ایس سی اور یونیورسٹی ایجوکیشن وغیرہ۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
تجویز اور خیال تو نہایت عمدہ ہے لیکن شارق مستقیم صاحب آپ نے بہت اختصار سے لکھا ہے میں آپ سے گذارش کروں گی اگر آپ کچھ اور تفصیل سے لکھ سکیں ، ہوم ورک کروانے اور نوٹس کے حوالے سے بالخصوص ۔ محب علوی اور نبیل بھائی آپ کی تجاویز بھی بہت اچھی ہیں یہاں مجھے مہوش بھی یاد آرہی ہیں کچھ گفتگو پہلے ہوئی تھی جو پھر رک گئی۔ بہت خوشی ہوگی اگر اس بار کچھ عملی صورت سامنے آسکے ۔

عملی طور پر میں ان مضامین کے حوالے سے کچھ نہ کچھ حصہ لینا چاہوں گی:

مائیکروبائیولوجی (خورد حیاتیات)
بائیو کیمسٹری
جینیٹکس
کیمیا
فزکس (طبیعیات)
حیاتیات
نباتیات
اردو ادب
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں اس تجویز پر مزید آراء کا انتظار کر رہا ہوں۔ خاص طور پر شارق کو چاہیے کہ وہ اس پراجیکٹ‌ پر کام آگے بڑھانے کی تجاویز پیش کریں۔ ایک کام تو یہ بھی کیا جا سکتا ہے کہ اسی فورم پر تعلیم و تدریس کے حوالے سے ایک کٹیگری بنا کر اسی کی ذیلی فورمز بنا کر اس پر کام شروع کر دیا جائے۔ میری دانست میں یہ ایک اہم کام ہے اور ہمیں اس پر جلد کام شروع کر دینا چاہیے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
جی، میری فیلڈ کمپیوٹر ہے۔ ویسے میری باجی ڈاکٹر ہیں، تو کمپیوٹر اور میڈیسن کے حوالے سے میں اپنی خدمات فراہم کر سکتا ہوں۔
بےبی ہاتھی
 
میرا خیال ہے کہ ہمیں فورا کام شروع کردینا چاہیے اور نبیل یہ فورم تو بنا ہی دیں نہ

فلسفہ
منطق
کمپیوٹر سائنس
انگلش
اردو
مطالعہ پاکستان
 
تعلیمی بورڈ کے سلسلے میں

جی میرا بھی خیال اس تعلیمی بورڈ کے سلسلے میں یہی ہے کہ یہاں مختلف علوم پر سوال و جواب کا سلسلہ ہو جیسا سیدہ شگفتہ نے سمجھا ہے۔ مختلف فورمز کو علم کی شاخوں کے حوالے سے تقسیم کرکے (جیسا آپ لوگوں نے لکھا) کم از کم دو حضرات کو ہر فورم کا استاد بنایا جائے۔ اس طرح طلباء آکر آپس میں یا/اور ان اساتذہ کرام سے اپنے تعلیمی سوالات اٹھا سکیں۔

اب سوالات مختلف نوعیت کے ہو سکتے ہیں۔ ہوم ورک تو میں غلط لکھا گیا مگر اس کو آپ اس طرح سمجھیں کہ تعلیم کو بہتر انداز سے مکمل کرنے کے لیے جو سوالات سامنے آئیں۔

مثلاً:

۱۔ فزکس کی کوئی تھیوری سمجھنے میں دقّت ہوئی۔
۲۔ انٹر کے پرچے کب سے شروع ہورہے ہیں
۳۔ فلاں تعلیمی ادارہ کیسا ہے
۴۔ کیریر کے حوالے سے مشورہ

وغیرہ وغیرہ۔ امکانات کی کوئی حد نہیں۔ آپ لوگ اس خیال کو آگے بڑھائیں۔

میرے کچھ اور خیالات:

۱۔ چونکہ بذات خود اس فورم کا حجم بہت ہوگا اس لیے میرے خیال میں اردو [s:bc22572637]فورم[/s:bc22572637] محفل کی ذیل میں نہیں ہونا چاہیے۔
۲۔ اس میں اردو پیجز کی مثال سامنے رکھ سکتے ہیں۔

http://www.urdupages.com/

ابھی میں نے ایک آرٹیکل پڑھا پاک ٹریبیون پہ جس میں اردو پیجز کا ہی تذکرہ تھا۔ اس میں اس جملے پر حیرت ہوئی:

It is world's largest website in Urdu language

http://www.paktribune.com/news/index.php?id=145150
 

زیک

مسافر
فی‌الحال بہت سے ذیلی فورم بنانا وغیرہ قبل از وقت ہو گا۔ تعلیم سے متعلق ایک فورم موجود ہے وہ کچھ فعال ہو تو پھر اس کام کو بڑھایا جا سکتا ہے۔
 

دوست

محفلین
تجویز تو بہترین ہے۔ میں کوشش کروں گا کہ کامرس کے سلسلے میں کچھ مواد مہیا کرسکوں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں شارق سے یہ پوچھنا چاہ رہا تھا کہ آیا وہ خود سے ایسی فورم سیٹ اپ کرنا چاہ رہے ہیں یا پھر اردو ویب پر ہی کسی علیحدہ ڈومین یا سب ڈومین کے تحت یہ فورم سیٹ اپ کروانا چاہ رہے ہیں؟
 

دوست

محفلین
یہ مائی فری ویبز بارے کیا خیال ہے اگر تعلیمی فورم سیٹ اپ کرنا ہے۔
 
ایک الگ بورڈ

جی نبیل میں اس سلسلے میں ایک الگ بورڈ ہی مناسب سمجھتا ہوں۔ بہتر ہوگا کہ ڈومین بھی الگ ہو تاکہ اس کا مقصد واضح ہوجائے۔ تکنیکی کام سارے کر کے دیے جاسکتے ہیں، اصل مسئلہ کچھ ایسے رضاکاروں کی تلاش ہے جو اسے چلا سکیں۔

فری ویبز تجربے کے لیے برا نہیں مگر ہم پروفیشنل سائٹ اس پر چلانے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شارق، ایک الگ ڈومین یا سب ڈومین پر فورم سیٹ اپ کرنا تو معمولی سا کام ہے۔ اصل کام اس کی ایڈمنسٹریشن اور maintainence ہے۔ یہ کام اسی وقت شروع کیا جا سکتا ہے جب کوئی صاحب اس کام کی ذمہ داری سنبھالنے پر تیار ہوں۔ میرے خیال میں بھی یہ ایک بہت اہم کام ہے اور اس پر کام شروع ہونا چاہیے۔

اردو میں ایک تعلیمی فورم شروع کرنے کے لیے پہلے سے موجود انگریزی زبان میں تعلیمی فورمز سے رہنمائی لی جا سکتی ہے۔ اگر آپ میں کسی کو ایسی فورمز کے روابط موجود ہوں تو یہاں بتائیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اس موضوع پر پیشرفت ہوتی نظر نہیں آ رہی۔

میں نے فیصلہ کیا ہے کہ فی الحال تو اسی فورم میں اس مقصد کے لیے علیحدہ کٹیگری سیٹ اپ کر دی جائے۔ ضرورت پڑتے پر اس کٹیگری اور اس کی فورمز کو علیحدہ بورڈ پر بھی منتقل کیا جا سکتا ہے۔ فی الحال میرے لیے ایک ہی بورڈ کی ایڈمنسٹریشن کرنا ممکن ہے۔

میرے ذہن میں مجوزہ زمرے کا ذیل میں دیا گیا خاکہ موجود ہے۔ آپ بھی اس پر اپنی آرا دیں۔

  • انجینیرنگ
  • میڈیکل
  • ماسٹرز (ایم اے ، ایم ایس سی)
  • بیچلرز (بی اے، بی ایس سی)
  • میٹرک اور انٹرمیڈیٹ
  • بیرون ملک تعلیم (اپلیکیشن، داخلے کا پروسیجر، سکالر شپ، یونیورسٹیز اور کورسز کے بارے میں معلومات)
  • مضامین (ریاضی، شماریات، پیور سائنسز۔۔۔)
 
Top