ابوشامل
محفلین
برادران و ہمشیرانِ محفل! میں اردو وکیپیڈیا پر کچھ عرصے سے اردو میں نقشہ جات بنانے کا کام کر رہا ہوں، اس سلسلے میں میں نے بنیادی مدد اقوام متحدہ کی ویب سائٹ سے آزاد حقوق کے حامل نقشہ جات سے حاصل کی جو ویکٹر کی صورت میں ہیں اور ویکٹر کی خوبی یہ ہوتی ہے کہ اس سے کسی بھی سائز کا رزلٹ حاصل کیا جا سکتا ہے، اردو میں مناسب فونٹ کی کمی کے باعث ابتدا میں کافی مشکلات کا سامنا رہا، لیکن شاکر القادری بھائی کا بے حد ممنون ہوں جن کے تیار کردہ کچھ فونٹ کافی کام آئے۔ علاوہ ازیں چند نقشہ جات پر خصوصاً زیادہ محنت کرنا پڑی جیسے نستعلیق خط میں بنایا گیا جنوبی ایشیا کا نقشہ۔ یہ تمام نقشہ جات اس ربط اردو نقشہ جات پر موجود ہیں۔
بہر حال یہ پوسٹ کرنے کا مقصد یہ تھا کہ جتنے بھی محفل کے ساتھی ہیں جن کے پاس ویکٹر صورت میں نقشہ جات موجود ہیں یعنی cdr, eps, svg, ai, یا pdf میں وہ مجھے ای میل کر دیں تاکہ اس منصوبے کو مزید آگے بڑھایا جا سکے۔ اب تک بنائے گئے نقشہ جات مندرجہ بالا ربط پر دیکھے جا سکتے ہیں، اس منصوبے میں اگر کوئی ساتھی میری مدد کرنا چاہے تو میں انتہائی ممنون ہوں گا۔
(نوٹ: مجھے معلوم نہیں کہ اس پوسٹ کو کس زمرے میں رکھنا چاہیے، میں نے ادھر رکھ دیا ہے، اگر غلط ہے تو کوئی بھی منتظم صاحب یا صاحبہ اسے درست مقام پر رکھ دیں، تکلیف کے لیے پیشگی معذرت)