عمار ابن ضیا
محفلین
آپ نے اکثر فلموں کے ساتھ ان کے مکالمات لکھے ہوئے چلتے دیکھے ہوں گے۔ مختلف زبانوں میں تراجم بھی آن لائن دستیاب ہوتے ہیں اور سب ٹائٹلز کی فائلز ڈاؤن لوڈ کرنے کی کئی سائٹس ہیں۔ میرے پاس فلم "بیٹ مین دی ڈارک نائٹ" کے ساتھ اس کا فرانسیسی ترجمہ تھا۔ میں نے سوچا کہ اس کے بجائے انگریزی ترجمہ تلاش کروں سو، ایک انگریزی سب ٹائٹل فائل ڈاؤن لوڈ کی اور فلم کے ساتھ چلانے کا کامیاب تجربہ کیا۔ پھر خیال آیا کہ اردو میں کیوں نہیں؟
مجھے یاد تھا کہ ایک دفعہ نعمان سے میری اس بارے میں بات ہوئی تھی تو انہوں نے بتایا تھا کہ سب ٹائٹل فائلز کا فارمیٹ srt یوٹی ایف۔8 کو سپورٹ نہیں کرتا اور اردو سب ٹائٹلز ایڈ کرنے کے لیے انہیں ویڈیو فائل کے ساتھ ایمبڈ کرنا پڑے گا۔ مجھے یہ بات یاد تھی لیکن میں نے سوچا کہ تجربہ کرنے میں کیا حرج ہے۔۔۔ لہٰذا کچھ لائنز کا ترجمہ کیا اور پھر۔۔۔۔۔
ایک منظر دیکھیں:
آپ لوگ کیا کہتے ہیں؟ کیا اب اردو سب ٹائٹل بنانا آسان نہیں ہوگیا؟