تعارف اردو میں فنی مواد کی جستجو

ظفر سلام

محفلین
السلام علیکم۔

تعلیمی لحاظ سے میں ایک مکینیکل انجینئر ہوں- CNC مشینوں پر خصوصی مہارت رکھتا ہوں۔ اس شعبے میں بیشتر افرادی قوت نیم خواندہ ہے۔ یہ افرادی قوت تکنیکی لحاظ سے بہت مظبوط ہے مگر کمپیوٹر اور انگریزی سے نا واقفیت کی وجہ سے یہ اپنے خول میں ہی سمٹتی جا رہی ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ انہیں اردو زبان میں فنی مواد مہیا کیا جائے۔

کمپیوٹر اور مشینوں کی فنی اصطلاحات کا اردو ترجمہ کرنے کا آغاز کیا تو اپنی کم مائیگی کا احساس شدت سے ہوا۔ ارادہ ہے کہ CNC کی بنیادی معلومات کو اردو میں مرطب کیا جائے۔ اس ضمن میں آپ لوگوں کی رہنمائی درکار ہے۔

ظفر سلام
 

محمد امین

لائبریرین
وعلیکم السلام۔۔

ظفر انکل دلی خوش آمدید۔ یقینا آپ سے ہمیں بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔

آپ کو جن اصطلاحات کا ترجمہ کرنا ہے انہیں یہیں فورم کے کسی مناسب زمرے میں الگ موضوع شروع کر کے لکھ دیجیے گا۔ پھر ان پر گفتگو ہوجائے گی۔

میرا ذاتی خیال یہ ہے کہ فنی اصطلاحات کا اردو ترجمہ بعض اوقات ناقابلِ عمل ہوجاتا ہے۔ بہرحال دیکھا جائے گا :)
 
خوش آمدید ظفر صاحب۔

آپ ایک دھاگہ کھول لیں اور اس میں اصطلاحات کی اردو کرنے کی کوشش کریں اور ساتھ میں رائے لیتے جائیں ، امید ہے کہ کام کی رفتار تیز ہو جائے گی۔
 
KwULv.png

فنی خوش آمدید۔۔۔:laugh:
 

تلمیذ

لائبریرین
محفل میں خوش آمدید ظفر صاحب۔ !
اپنے شعبے میں فنی اصطلاحات کو اردو میں ڈھالنے کا خیال بہت اچھا ہے۔ تاہم، پیچیدہ معّرب اور مفّرس ناموں کی بجائے وہ 'ورنیکلر' یا مقامی نام جو پہلے ہی روز مرہ کام کاج میں یہ ماہرین استعمال کر رہے ہوں ان کو بھی ساتھ ساتھ شامل کریں تو بہتر رہے گا ۔ ناقابل ترجمہ یا مشکل ترجمے والے انگریزی اور تکنیکی الفاظ کی 'ٹرانسلٹریشن' یا 'نقل حرفی' (اسی لفظ کو اردو رسم الخط میں لکھنا) بھی کی جا سکتی ہے۔
یہاں پر بہت اہل علم احباب موجود ہیں۔ جو مدد کے لئے ہمہ وقت تیار ہوتے ہیں۔ امیدہے آپ کو کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی۔
 

ظفر سلام

محفلین
محفل میں اس پر تپاک استقبال کے لیے بے حد ممنون ہوں۔ اپنے شعبے کی فنی اصطلاحات کے ترجمے کے لیے میں ایک الگ دھاگے سے ابتدا کروں گا۔ چند سوالات جو اس محفل کے حوالے سے ذہن میں اٹھ رہے ہیں حاضر خدمت ہیں۔
1- اردو متن کے بیچ میں انگریزی ٹائپ کرنے کا یہاں آسان طریقہ کیا ہے۔
2- تھریڈ کا ترجمہ دھاگہ کچھ بھدا سا محسوس ہوتا ہے۔ کیا "سلسلہ" زیادہ بہتر ترجمہ نہیں۔
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
محفل میں اس پر تپاک استقبال کے لیے بے حد ممنون ہوں۔ اپنے شعبے کی فنی اصطلاحات کے ترجمے کے لیے میں ایک الگ دھاگے سے ابتدا کروں گا۔ چند سوالات جو اس محفل کے حوالے سے ذہن میں اٹھ رہے ہیں حاضر خدمت ہیں۔
1- اردو متن کے بیچ میں انگریزی ٹائپ کرنے کا یہاں آسان طریقہ کیا ہے۔
2- تھریڈ کا ترجمہ دھاگہ کچھ بھدا سا محسوس ہوتا ہے۔ کیا "سلسلہ" زیادہ بہتر ترجمہ نہیں۔
اس کے لیے Ctrl + space کا استعمال کریں، ایک دفعہ کریں گے تو اردو انگلش ہو جائے گی، دوباری یہی کیز دبانے پہ واپس اردو ہو جائے گی۔
 

عاطف بٹ

محفلین
ظفر صاحب، محفل میں خوش آمدید۔ امید ہے کہ آپ کا وقت یہاں بہت اچھا گزرے گا اور آپ کو بہت کچھ سیکھنے کو بھی ملے گا!
میں نے 2005ء میں پیکجز لمیٹڈ کے لئے اسی نوعیت کا ایک کام کیا تھا اور پھر گزشتہ سال اینگرو فوڈز کے لئے کچھ کام کرنے کا موقع ملا تھا۔ آپ کو اگر اس مواد سے کچھ مدد مل سکے تو میں حاضر ہوں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
محفل پر خوش آمدید۔ پہلے تو یہ بتائیے کہ سی این سی سے کیا مراد ہے؟ امید قوی ہے کہ محفل سے آپ کو مایوسی نہیں ہوگی۔ ہم سب مدد کے لئے تیار ہیں
 

قیصرانی

لائبریرین
قیصرانی بھائی، سی این سی کمپیوٹر نومیریکل کنٹرول کا مخفف ہے۔
زبردست۔ میں نے گوگل کیا تو یہ ملا تھا جواب۔ لیکن جیسا کہ محترم نے پہلی پوسٹ میں بتایا کہ
اس شعبے میں بیشتر افرادی قوت نیم خواندہ ہے۔ یہ افرادی قوت تکنیکی لحاظ سے بہت مظبوط ہے مگر کمپیوٹر اور انگریزی سے نا واقفیت کی وجہ سے یہ اپنے خول میں ہی سمٹتی جا رہی ہے۔​
تو سوچا کہ ہو سکتا ہے کہ اس کا کوئی اور مطلب ہو۔ بہرحال وضاحت کا شکریہ
 
Top