اردو میں مستعمل تمام بحور کے نام بمعہ ارکان چاہئیں؟

محمد وارث

لائبریرین
فاتح صاحب کے متفق ہونے سے یاد آیا متلاشی ذیشان صاحب کہ فاتح صاحب نے بحور کی ایک فہرست بنائی ہوئی ہے، آپ ان سے بھی گذارش کر سکتے ہیں کہ وہ آپ کو یہ فہرست بھیج دیں۔
 
فاتح

لائبریرین
فاتح صاحب کے متفق ہونے سے یاد آیا متلاشی ذیشان صاحب کہ فاتح صاحب نے بحور کی ایک فہرست بنائی ہوئی ہے، آپ ان سے بھی گذارش کر سکتے ہیں کہ وہ آپ کو یہ فہرست بھیج دیں۔
جی بجا فرمایا۔۔۔ میں نے جب عروض پر اپنی کتاب "مفتاح العروض" لکھنا شروع کی تھی تب تمام بحور کی فہرست بھی شامل کی تھی لیکن مفتاح العروض کا کام بیچ میں ہی رک گیا دیگر مصروفیات کے باعث۔ میں نے اس غیر مکمل کتاب کا مسودہ شاید آپ کو بھی ارسال کیا تھا۔۔۔ میں اپنے پاس بھی دیکھتا ہوں۔
 
متلاشی

محفلین

فاتح بھائی اگر آپ مجھے وہ فہرست ارسال کر سکیں تو میں آپ کا بہت ممنون ہوں گا۔۔۔!
 
محمد وارث

لائبریرین
شکریہ محمد وارث صاحب۔۔۔ مگر یہاں ارکان نہیں بتائے گئے ۔۔۔ ۔!

جی ارکان تو لکھے ہیں لیکن علامتوں میں، جیسے میں ون ٹو میں لکھتا ہوں پروفیسر صاحبہ نے ١ کی جگہ - اور 2 کی جگہ = کا نشان استعمال کیا ہے گویا

= = = کا مطلب 2 2 2 یا مفعولن ہے
= - = 2 1 2 یعنی فاعلن ہے
و علی ھذا القیاس
 
باسم

محفلین
یہ سب خزانہ اصلاح سخن نامی زمرے کے آخر میں چھپا ہوا ہے گردش زمانہ سے ریزہ ریزہ ہوکر بکھر چکا ہے
آج جب اس کی کمپیوٹر پر محفوظ فائلیں تلاش کی تو پتہ چلا حذف ہوچکی ہیں اور ساتھ میں استاذ محترم (محمد وارث) کا علم عروض کے ابتدائی مضامین پر مشتمل وہ کتابچہ بھی جسے میں نے جمع کرکے پرنٹ کیا تھا اور کچھ ساتھیوں کو بھی دیا تھا اس کتابچہ کی ہارڈ کاپی تو موجود ہے مگر سوفٹ کاپی غائب
 
الف عین

لائبریرین
یونی کوڈ فاعلات میں بھی نہیں ہے کیا؟ دیکھتا ہوں کہ میں نے سبب اور وتد کوکیا نوٹیشن دیا ہے ۔ میری برقی کتابوں میں شامل ہے، کتنی بار لنک دوں؟
 
سلام ۔۔۔۔
مفعولن (222)کی اوپر مثال دی گئی ہے تو کیا کوئی بتا سکتا ہے کہ اس کی کوئی ایک مثال کے ساتھ کوئی ایک شعر
کیوں کہ مجھ کو مفعولن کے بارے میں پتہ نہیں ہے شکریہ
 
اور مفعولاتن کے بھی بارے میں بھی کہ پوری غزل میں ہم مفعولاتن مفعولاتن مفعولاتن کا استعمال کر سکتے ہیں اور کیا
اسی طرح سے مفعولن مفعولن مفعولن کو بھی ۔۔شکریہ
 
محمد وارث

لائبریرین
اور مفعولاتن کے بھی بارے میں بھی کہ پوری غزل میں ہم مفعولاتن مفعولاتن مفعولاتن کا استعمال کر سکتے ہیں اور کیا
اسی طرح سے مفعولن مفعولن مفعولن کو بھی ۔۔شکریہ

یہ دونوں اسطرح استعمال نہیں ہوتے۔

مفعولاتن تو کوئی رکن ہے ہی نہیں، یہ اصل میں فعلن فعلن ہے، اور یہی شکل فعلن فعلن کی بحر میں استعمال ہوتی ہے۔

مفعولن ایک رکن ہے جو مفاعیلن سے بنتا ہے اور کئی بحروں میں استعمال ہوتا ہے، لیکن چار بار مفعولن بھی کوئی بحر نہیں ہے بلکہ مفعولن مفعولن بھی فعلن فعلن والی بحر بنے گی۔
 
Top