ٹپس اور ٹرکس اردو میں ویب صفحہ کیسے بناتے ھیں؟

zerocool

محفلین
السلام علیکم
میں یہ جاننا چاہتا ھوں کہ اردو میں ویب صفحہ کیسے بناتے ھیں۔اس کیلئے کوئی مددگار ٹٹوریل یا کوئی مثال جو اردو صفحہ بنانے میں کارآمد ثابت ھو۔بہت بہت مہربانی ھوگی مدد کرنے والے کی۔۔۔
منجانب
عمرفاروق عرف زیرو کول
 

zerocool

محفلین
السلام علیکم۔
نبیل صاحب بہت شکریہ مدد کرنے کا۔ میں یہ پوچھنا چاہ رہا ھوں کہ کیا میں اردو کسی ایڈیٹر میں ٹائپ کرکے HTML میں copy, past کر سکتے ہیں۔

منجانب عمرفاروق
 

زیک

مسافر
زیروکول: بالکل کر سکتے ہیں۔ اگر آپ اپنا آپریٹنگ سسٹم بتاؤ اور یہ کہ کس سافٹ‌ویر میں ویب پیج بنانا چاہ رہے ہو تو شاید ہم آپ کی مزید مدد کر سکیں۔
 

جیسبادی

محفلین
لینکس پر quanta بہتر ہے، مگر اردو میں "کرسر" صحیح نہیں چلتا۔ میرے تجربے میں سادہ ٹیکسٹ ایڈیڑ ہی بہتر رہتا ہے، kedit یا notepad۔ اس میں آپ html کے علاوہ یونیکوڈ کنٹرول حروف بھی استعمال کر سکتے ہو۔ اس کے بعد tidy کی مدد سے اسے xhtml میں بدلا جا سکتا ہے۔
طریقہ
 

zerocool

محفلین
السلام علیکم۔
ذکریا بھا‏ئی جی میں ونڈز ایکس پی اور ڈریم ویور استعمال کر رہا ہوں۔ ویسے میں نے اردو نوٹ پیڈ میں ٹا‏ئپ کرکے کاپی پیسٹ کیا ڈریم ریور میں تو اس نے کام کیا۔ مگر اب میں html فارم کا جاننا چاہ رہا ہوں۔ وہ کیسے اردو ٹیکسٹ ٹائپ کر‏ئے گا۔اور ہاں کچھ مدد اردو اور پی ایچ پی کے بارے میں بھی۔ میں پی ایچ پی کے بارے کافی جانتا ہوں۔
منجانب عمرفاررق
 

جیسبادی

محفلین
عمر، آپ کی تحریر سے لگتا ہے کہ آپ نے XP میں اردو تختہ keyboard چالو نہیں کیا ہوا۔ اگر ایسا ہے، تو یہاں سے اردو تختہ کی فائل لے کر نصب کر لو۔ ہدایات بھی وہیں دی ہیں۔ اس کے بعد آپ کسی بھی پروگرام میں اردو لکھ سکتے ہو۔
 

زیک

مسافر
zerocool نے کہا:
اب میں html فارم کا جاننا چاہ رہا ہوں۔ وہ کیسے اردو ٹیکسٹ ٹائپ کر‏ئے گا۔

کیا آپ اپنے ویب پیج پر ایک فارم (form) بنانا چاہ رہے ہیں؟ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے قارئین اس میں اردو لکھ سکیں تو اس کا ایک سادہ سا طریقہ تو یہ ہے کہ قاری کے کمپیوٹر پر اردو سپورٹ نصب ہو۔ مگر اس سے ایک بہتر طریقہ یہ ہے کہ آپ نبیل کا اردو ویب‌پیڈ استعمال کریں جو ادھر محفل پر بھی استعمال ہو رہا ہے۔ اسے اپنے ویب صفحے پر استعمال کرنے کا طریقہ نبیل لکھ چکا ہے۔

اور ہاں کچھ مدد اردو اور پی ایچ پی کے بارے میں بھی۔ میں پی ایچ پی کے بارے کافی جانتا ہوں۔

پی‌ایچ‌پی میں آپ کیا کرنا چاہتے ہیں؟ پی‌ایچ‌پی بذات خود یونیکوڈ سپورٹ نہیں کرتا۔ مگر اس کے باوجود پی‌ایچ‌پی کو استعمال کر کے اردو متن دکھایا جا سکتا ہے۔ “ایپلکیشن پروگرامنگ“ والے فورم مین آپ کو اس پر کچھ پوسٹس مل جائیں گی۔
 

خرم

محفلین
پیارے بھائیو اور بہنو!

سب سے پہلے تو آپ تمام سے دست بستہ معافی ایک انتہائی لمبی غیر حاضری کی۔ بس مصروفیت اور سستی کا امتزاج کچھ ایسا ہی ہوا کرتا ہے۔ اب جب کچھ فرصت ملی تو بچھڑے ہوئے دوست اور بھولے ہوئے کام یاد آئے ہیں۔ قصہ مختصر ایک الجھن ہے جو حل طلب ہے اور یقیناً آپ کے پاس اس کا حل بھی ہوگا۔ مسئلہ یہ درپیش ہے کہ ایچ ٹی ایم ایل میں اردو کے مخصوص کلمات و مخففات کیسے دکھائے جائیں؟ مثلاً رحمتہ اللہ علیہ، صل اللہ علیہ وسلم، رضی اللہ تعالٰی عنہ ان سب کے مخففات کس طرح شامل کئے جائیں کہ ایک عام ویب براؤزر انہیں دکھا سکے؟
 

دوست

محفلین
ان کے لیے باقاعدہ یونیکوڈ‌ قدریں‌ مخصوص ہیں۔ یہ فونٹ پر منحصر ہے کہ اس میں اس کا مطلوبہ سمبل موجود ہے یا نہیں۔ عمومًآ نفیس ویب نسخ‌ اس معاملے میں بہتر مانا جاتا ہے۔
یہ لیں‌ ایک جگہ سے ملا تو ہے لیکن یہ اصلی پی ڈی ایف فائل نہیں‌۔ کوئی دوست اگر مہیا کردے تو مہربانی ہے۔ ورنہ اس میں آپ کی مطلوبہ چیزیں‌ نظر آرہی ہیں۔
آخر میں‌ انھیں ویب پیج میں‌ شامل کرنے کا مطلب ہے ٹیکسٹ میں‌‌ ٹائپ کریں‌۔ اعجاز اختر صاحب کے تیار کردہ اردو کی بورڈز میں‌ یہ تمام قدریں موجود ہیں۔ محفل کے ڈاؤنلوڈ سیکشن میں موجود ہیں۔
وسلام
 

خرم

محفلین
بہت شکریہ شاکر بھائی۔ غالباً فونٹ کا ہی مسئلہ ہوگا۔ میں کیونکہ اردو نسخ ایشیا ٹائپ استعمال کر رہا ہوں اور وہ یہ مخففات ایک دائرہ کے اوپر ڈالتا ہے جو ویب براؤزر میں کافی بدوضع لگتا ہے۔ لگتا ہے کہ مکمل الفاظ ہی لکھنا پڑیں گے۔:(
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم خرم،

باز خوش آمدید۔ میں نے کئی مرتبہ سوچا بھی تھا کہ آپ کہاں غائب ہو گئے۔ :)
جناب اردو نسخ ایشیا ٹائپ میں آپ کے مطلوبہ سمبل نہیں ڈسپلے ہوں گے۔ آپ ان سمبلز والے ٹیکسٹ کو کسی ایسے فونٹ جیسے کہ ٹاہوما یا نفیس ویب نسخ وغیرہ کے ذریعے فارمیٹ کر لیں جس میں ان علامات کی سپورٹ ہو۔ ذیل کی مثالیں ملاحظہ کریں:

حضرت محمدؐ
حضرت محمد ﷺ
حضرت عیسیؑ
حضرت ابوبکرؓ
حضرت حسن بصریؓ


یہ سب علامات آپ کو اسی ایڈیٹر پر ہی مل جائیں گی۔ تفصیلات کے لیے ذیل کے ربط سے رجوع کیجیے:

اوپن پیڈ میں شامل صوتی اردو کی میپنگ!
 

خرم

محفلین
السلام علیکم نبیل بھائی،

بس بھیا وہ کیا کہتے ہیں کہ "تجھ سے بھی دلفریب ہیں غم روزگار کے" تو بس کچھ ایسا ہی رہا۔ آپ کی رہنمائی میں یہ مسئلہ تو حل ہوا کہ ان حروف کی اشاعت اردو نسخ ایشیا ٹائپ سے ممکن نہیں مگر اب یہ بھی فرما دیجئے کہ صرف ایک حرف کے لئے فونٹ کیسے بدلا جائے؟ میرے دماغ میں تو ایک ہی طریقہ آتا ہے جو کہ یہ ہے کہ ایچ ٹی ایم ایل میں جا کر ٹیگ اپلائی کیا جائے۔ کیا اس کے سوا بھی کوئی طریقہ ہو سکتا ہے؟ دراصل جملہ میں ایک سائٹ بنانے کی کوشش کر رہا ہوں اور اس میں ان تمام حروف کی کافی ضرورت ہوگی۔ اب اگر ہر دوسری سطر میں‌یہ فارمیٹنگ کرنی پڑ گئی تو کافی لمبا کام پڑ‌جائے گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
خرم، ان علامات پر الگ سے فونٹ ٹیگ لگانا کچھ دقت طلب ثابت ہوگا۔ اس سے بہتر تو یہی رہے گا کہ آپ پوری سائٹ ہی اسی فونٹ یعنی کہ نفیس ویب نسخ میں تیار کریں۔ دوسرا حل یہ ہو سکتا ہے کہ اسلامی علامات کے لیے مناسب امیجز کا استعمال کیا جائے جیسے کہ کچھ فورمز میں اسلامی سمائیلی استعمال کیے جاتے ہیں۔ جملہ میں بھی اس قسم کا کام کرنا ممکن ہوگا۔
 

خرم

محفلین
نبیل بھائی بات تو آپ کی ٹھیک ہے مگر نفیس ویب نسخ اتنا اچھا دکھتا نہیں‌ہے جتنا کہ اردو نسخ ایشیا ٹائپ۔ الگ سے سمائیلیز بنانا بھی ایسا پتھر ہے جسے میں تو چومے بغیر ہی چھوڑ سکتا ہوں۔ لگتا ہے کہ پورے پورے حروف ہی ٹائپ کرنے پڑیں گے۔ ویسے یہ فونٹ بنایا کس نے ہے؟ اگر معلوم ہو جائے تو عرضی ڈال دیتے ہیں‌کہ اس میں ان علامات کو بہتر کر دیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
خرم یہ تو آپ بھول جائیں کہ ایشیا ٹائپ بنانے والے آپ کی درخواست پر غور کریں گے۔ :)
امیجز شامل کرنے والا طریقہ زیادہ مشکل نہیں ہونا چاہیے۔ آپ چاہیں تو اردو ہوم سے اسلامی سمائیلی ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔ اگر آپ جملہ 1.5 استعمال کر رہے ہیں تو اس کے لیے ایک سمائیلی پلگ ان موجود ہے۔ جملہ کے پرانے ورژن کے لیے بھی ایسا کوئی حل موجود ہونا چاہیے۔

ویسے نفیس ویب نسخ اتنا برا فونٹ بھی نہیں ہے۔:)
 

خرم

محفلین
نبیل بھائی پہلے تو اچھا خاصا لگا کرتا تھا مگر اب محفل نے عادت خراب کر ڈالی ہے۔ سمائیلی کا پلگ ان بنانے کی کوشش کرتا ہوں وگرنہ پھر اللہ مالک :)
 
Top