ٹپس اور ٹرکس اردو میں ویب صفحہ کیسے بناتے ھیں؟

الف عین

لائبریرین
نبیل بھائی پہلے تو اچھا خاصا لگا کرتا تھا مگر اب محفل نے عادت خراب کر ڈالی ہے۔ سمائیلی کا پلگ ان بنانے کی کوشش کرتا ہوں وگرنہ پھر اللہ مالک :)

دیکھا نبیل۔۔ میں نہیں کہتا ہوں کہا اردو ویب کی وجہ سے ہی اردو نسخ ایشیا ٹائپ اتنا پھل پھول رہا ہے!! اگر ارو ویب ار یہاں کے اراکین اس سے چھٹکارا پا لیں تو زیادہ بہتر نہیں ہوگا، بہ نسبت یہ کہ اس فانٹ کی نا اہلی کے باعث اپنے سٹائل شیٹ کوبدلیں۔ یہ اس کی الٹی بات ہے کہ خود بدلتے نہیں قرآں کو بدل دیتے ہیں!!یہاں لوگوں کو قرآں یعنی ایشیا ٹائپ بدلنا نا ممکن لگتا ہے تو خود ہی بدل جاتے ہیں، اور اپنا متن موڈیفائ کرنے میں بہتری محسوس کرتے ہیں۔ ایں چہ بوالعجبی ست
 
نبیل

تکنیکی معاون

اعجاز اختر صاحب۔ میں آپ کی بات جزوی طور پر اتفاق کرتا ہوں۔ لیکن یہ آپ بھی جانتے ہیں کہ اس میں زیادہ قصور اردو فونٹ میکرز کا ہے جو کسی ایک معیار پر متفق نہیں ہیں۔ نتیجہ یہ ہے کہ ایک جگہ لکھا گیا متن دوسری جگہ صحیح نہیں پڑھا جاتا۔ میرے ذہن میں اس کا فی الحال یہ حل ہے کہ یوزرز کو متبادل سٹائل فراہم کر دیے جائیں تاکہ وہ اپنے پسندیدہ فونٹ اور پوائنٹ سائز میں سائٹ دیکھ سکیں۔ میں اس سلسلے میں کچھ کام بھی کر رہا ہوں۔
 
خرم

محفلین
دیکھا نبیل۔۔ میں نہیں کہتا ہوں کہا اردو ویب کی وجہ سے ہی اردو نسخ ایشیا ٹائپ اتنا پھل پھول رہا ہے!! اگر ارو ویب ار یہاں کے اراکین اس سے چھٹکارا پا لیں تو زیادہ بہتر نہیں ہوگا، بہ نسبت یہ کہ اس فانٹ کی نا اہلی کے باعث اپنے سٹائل شیٹ کوبدلیں۔ یہ اس کی الٹی بات ہے کہ خود بدلتے نہیں قرآں کو بدل دیتے ہیں!!یہاں لوگوں کو قرآں یعنی ایشیا ٹائپ بدلنا نا ممکن لگتا ہے تو خود ہی بدل جاتے ہیں، اور اپنا متن موڈیفائ کرنے میں بہتری محسوس کرتے ہیں۔ ایں چہ بوالعجبی ست

اعجاز بھائی آپ ہی کوئی اس کا متبادل بیان فرما دیجئے پھر۔ آپ تو جانتے ہیں کہ ویب پر سب سے پہلی ضرورت ہی خوشخطی اور ظاہری کشش ہوتی ہے۔ اب اس کمبخت فونٹ کے علاوہ کوئی اور اچھا دکھے نا تو کیا کیجئے؟
 
الف عین

لائبریرین
کیا پاک نستعلیق میں بھی مسائل ہیں؟ میں تو سمجھ رہا تھا کہ یہ فانٹ سامنے آتے ہی ساری اردو انتر نیٹ دنیا اسے اختیار کر لے گی۔ اب بھی زیادہ تر لوگ اردو تحریر کو یہی سمجھتے ہیں کہ یہ اردو نہیں عربی فارسی لگتی ہے، کہ نسخ میں ہے۔ اردو والوں کی پہلی ترجیح نستعلیق ہے۔ اور اب میری رائے میں پاک نستعلیق اور نبیل فانٹس یقیناً اس قابل ہیں کہ ان کو استعمال کیا جائے۔ محض فجر نوری نستعلیق اور نفی نستعلیق میں کچھ مشکلات ہیں۔
اور جہاں تک نسخ کا سوال ہے، میں اب بھی نفیس ویب نسخ کو پسند کرتا ہوں، اس کے حسن کا اردو نسخ کی بد صورتی اور بد سیرتی کا کیا مقابلہ!!
 
ابو کاشان

محفلین
یہ اردو پوائنٹ والے جو پاک ڈیٹا مینجمینٹ کے جوھر فونٹ کی مدد سے eot. فائل استعمال کر رہے ہیں وہ کیا ہے؟
اس میں خط بالکل ان پیج جیسا دِکھتا ہے اور سطور کے درمیان فرق کا بھی کوئی مسئلہ نظر نہیں آتا۔
اس طرف بھی کچھ توجہ دیں۔
 
Top