اردو میں ہمزہ لکھنے کے قواعد

بلال

محفلین
کچھ دن پہلے میری ایک دوست سے بات ہوئی۔۔۔ اُس نے کسی لفظ کے درمیان میں آنے والی ہمزہ کے بارے میں کچھ یوں بتایا۔۔۔
جو ہمزہ درمیان میں ہوتی ہے وہ صرف ہمزہ ہی نہیں ہوتی بلکہ اُس کے ساتھ الف مکسورہ بھی ہوتا ہے اور ہمزہ الف مکسورہ پر اعراب کا کام کرتی ہے۔۔۔ یعنی "آئے" لفظ کچھ یوں ہے ۔۔۔ الف اعراب مد، الف مکسورہ اعراب ہمزہ اور ے۔۔۔
کیا یہ بات جو اُس نے کہی ہے ٹھیک ہے یا نہیں؟
 
arifkarim

معطل

ایم بلال بھائی۔۔۔۔ آپ اپنے تھریڈ اردو لکھنے کے قوانین کا جائزہ لیں، تو آپ خود ہی اس سوال کا جواب دے دیں گے۔ آپ کو یاد ہوگا ہم نے لگچرز کی بات کی تھی۔ لفظ گئے یونیکوڈ میں اس طرح لکھا جائے گا: آ + ئ + ے جہاں پر ئ الف مکسورہ اور اونچا ہمزہ ہے۔ اب آپ ہی بتائیں یہ ئے کیا ہے اور کیا ہم لفظ گئے کو اس طرح لکھ سکتے ہیں: گ + ئے = گئے ؟؟؟؟؟
 
میں آپ کی بات سمجھا نہیں بھائی۔۔۔ ذرا وضاحت کریں۔۔۔ ہو سکتا ہے اس کم عقل کو کچھ سمجھ آ جائے۔۔۔
 
حافظ313

محفلین
بات پھر وہیں پہنچ جاتی ہے۔
ناقدیں اور اہلِ علم کے نزدیک اسکول اور سکول کم از کم 70 سال سے تصفیہ طلب ہے۔
عوام میں چلن اسکول کا ہی ہے۔
لیکن اغلاط کی نشاندہی اور درست سمت میں رہنمائی یہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ آج اخبارات اور نشرواشاعت کے ادارے ہی اپنے اثر ونفوذ سے کوئی بات منواسکتے ہیں۔ کسی اور ادارے کے بس میں نہیں ہے۔
بھائی رضوان صاحب،
آپ اگر اردو زبان میں لفظ کے صوتیاتی جزو یعنی syllabication یا syllabification کے اصول مدّ نظر رکھیں تو اس لفظ کو سکول کی بجائے اسکول ہی کہنا صحیح معلوم ہوتا ہے۔ لیکن انگریزی تلفّظ سکھول ہی پڑھا جائے۔
 
Top