دوست
محفلین
حجازی صاحب نے اردو نستعلیق کا نام لے کر مجھے تصور ہی میں کھیلنے کو ایک کھلونا فراہم کردیا ہے۔ آج صبح سوچتے سوچتے ذہن میں تطویل کا خیال آیا۔
اعجاز صاحب نے ایک بار تطویل کا ذکر کیا تھا جو اگرچہ یونیکوڈ میں موجود تو ہے مگر صرف ایک قدر پر۔ جبکہ س ش کے لیے اردو میں الگ سے تطویل استعمال ہوتی ہیں۔ سس کی صورت میں اور شش کی صورت میں تلوار کی شکل والی تطویل ش اور س کے لیے مخصوص ہے جوکہ فی الحال کسی بھی یونیکوڈ فانٹ میں موجود نہیں۔پاسکی، آسکی وغیرہ میں البتہ موجود ہیں۔
تو میرے ذہن میں خیال آیا کہ اردو نستعلیق میں یہ بھی شامل کیا جائے۔اب اس کا طریقہ کیا ہوگا۔ کیونکہ الگ سے اس کی کوئی قدر موجود نہیں۔ کیا فونٹ میں یہ ممکن ہے کہ ترسیمہ دیکھتے ہوئے مخصوص تطویل چنی جائے؟؟؟ س کے لیے الگ، ش کے لیے الگ اور کسی بھی دوسرے حرف کے لیے الگ۔
اگر ایسا ہوجائے تو بہت ہی اچھا ہو۔ ورنہ اس کے لیے یونیکوڈ والوں سے دو نئی قدروں کی درخواست کرنا پڑے گی۔ کیا ایسا بھی ہوسکے گا؟؟؟
یہ ایک تجویز + استفسار تھا۔ اس طرح کی کئی اور تجاویز نکل آئیں گی۔ اپنے آس پاس دیکھیں اور بتائیں اور کس قسم کی بہتری کی گنجائش ہوسکتی ہے اردو نستعلیق میں۔