اعجاز اختر نے کہا:
مہوش، تمھاری پوسٹ نے مجبور کر دیا کہ لائبریری کا کام (حال میں کلامِ میر کی تصحیح) چھوڑ چھاڑ کے پھر کی بورڈس اور فانٹ وغیرہ میں لگ جاؤں۔
ایکس زر (یا زار؟)کا نیا اوتار زرّین اپنی چاروں شکلوں میں پیش ہے، احباب ڈاؤن لوڈ کر کے اپنی آراء دیں۔ (خیال رہے کہ پہلے پرانا والا زرّین فانٹ ان انسٹال کر دیا جائے ورنہ یہ انسٹال نہیں ہو سکے گا۔
لیکن سچ پوچھو تو بولڈ اور اٹیلکس میں خط ہی بدل جاتا ہے، ایکس زر میں بھی اور اس زرّین میں بھی۔ محض بیسک ہی اچھا لگتا ہے، دوسری شکلوں میں نہیں۔ خاص کر بولڈ میں تو یہ اردو لنک جیسا ہی لگتا ہے اور سارا حسن ختم ہو جاتا ہے۔ ممکن ہے یہ میری ذاتی رائے ہو۔، دوسرے احباب کی کیا رائے ہے اس فانٹ کے بولڈ اور اٹیلک ورژنس کے بارے میں؟
دوسری بات، اس فانٹ میں سارے اردو کے مخصوص کیریکٹرس نہیں ہیں، ، رضی اللہ تعالی، رحمت اللہ علیہ، بلکہ اللہ بھی نہیں ہے، تخلص، صفحہ نمبر، مصرعہ وغیرہ تو چھوڑو۔ ہاں اگر یہ پکا معلوم ہو جائے کہ یہ فانٹ بھی اوپن سورس ہو گیا ہے، تو اس کے گلفس لے کر پاک ٹائپ کے ٹیمپلیٹ میں استعمال کئے جا سکتے ہیں۔ کیوں کہ مجھے م س وولٹ (یا شاکر کے الفاظ میں مِس وولٹ) کا تجربہ نہیں اس لئے یہ کیریکٹرس شامل کرنے سے مجبور ہوں۔ لیکن ایسا نیا فانٹ بناؤں بھی تو کیا بولڈ وغیرہ ورژنس بھی بنائے جائیں؟
تیسری بات یہ کہ ایسے نئے فانٹ کا نام بھی تجویز کریں، اردو ویب ہی رکھا جائے؟؟
پ ت: یہ لکھنے کے بعد فانٹ پر کام بھی شروع کر دیا ہے۔ لیکن ایکس زار میں اعراب بہت کامپلیکس ہیں، اور شدّہ کسرہ کا مسئلہ بھی ہے (جس میں حرف کے اوپر ہی شد اور کسرہ دونوں لگتے ہیں، جب کہ اردو میں کسرہ، زیر نیچے لگتا ہے، جس کو میں نے نفیس ویب کے اپنے ورژن میں سدھارا تھا، اعراب اس کے استعمال کر رہا ہوں۔ اس کے علاوہ پاک ٹائپ اور ایکس زار دونوں میں دوسری بہن زبانوں ۔ سندھی، سرائیکی وغیرہ، کے بھی کیریکٹرس ہیں جن کو پہلے میں نکال دیتا تھا، اب ان کو بھی شامل کر رہا ہوں۔ اس وجہ سے یہ کام کچھ دن لے لے گا۔
اللہ اعجاز صاحب آپ نے تو ہمیں پریشان ہی کر دیا۔
میں نے ابھی ابھی آپ کے زریں کا بولڈ اور اٹالک ورژن چیک کیا ہے اور واقعی یہ کوئی اور ہی فونٹ ہے (مجھے تو یہ غدیر فونٹ لگتا ہے جو کہ فارسی کمپیوٹنگ والوں نے ہی بنایا ہے)۔
اعجاز صاحب، پتا نہیں آپ نے یہ بولڈ اور اٹالک ورژن کہاں سے ڈاؤنلوڈ کیے ہیں، مگر ذیل کے لنک سے ایکس زر کا جدید ترین ورژن ڈاؤنلوڈ فرمائیے
http://www.laits.utexas.edu/persian/persianword/Xzar.zip
یہاں پر ایکس زر کا بولڈ اور اٹالک اور بولڈ اٹالک سب بالکل صحیح ہیں اور بیسک سے مکمل مطابقت رکھتے ہیں۔
جہاں تک اُن شکلوں کا تعلق ہے جو کہ اس میں موجود نہیں ہیں، تو آپ اوپن سورس ہونے کی بالکل فکر نہ کریں کیونکہ میں نے فارسی کمپیوٹنگ والوں (بہنام رشی) سے مکمل اجازت لی ہوئی ہے۔ میں نے ابھی "بہنام" کی پرانی میل چیک کی ہے اور اگر آپ چاہتے ہیں تو میں آپ کو اسکا ای میل دے دیتی ہوں۔ (بہنام ہر معاملے میں بہت معاون اور مددگار ہے۔ اگر کسی بھی قسم کا مسئلہ ہو گا تو وہ مدد کرے گا)۔
اصل میں یہ بہت پہلے کی بات ہے جب میں نے اُس سے اردو کے کیریکٹر شامل کرنے کی بات کی تھی۔ اُس وقت مجھے ان شکلوں کا اندازہ ہی نہیں تھا کہ جن کا ذکر آپ نے اوپر کیا ہے۔
چنانچہ آپ بے فکر ہو کر اس فونٹ کے گلائفز پاک ٹائپ میں نصب کیجیئے ۔۔۔۔۔ اور آخر میں ہمیں اردو کا وہ پہلا مکمل نسخ فونٹ مہیا کیجیئے جو کہ:
1۔ خوبصورت بھی ہے۔
2۔ عربی، فارسی، سندھی، پشتو، سرائیکی وغیرہ سب کی مکمل سپورٹ بھی رکھتا ہے۔ [مجھے صرف پشتو کا علم تھا کہ اس میں پشتو کی سپورٹ ہے۔ "ابی" اگر چیک کر کے سرائیکی کے متعلق بتا سکیں تو بہتر ہو گا۔ اسی طرح کوئی سندھی جاننے والے بھی اس کے متعلق تصدیق کر سکیں تو بہتر ہو گا۔
ویسے بھی اگر دو چار گلائیفز کم بھی ہوئے تو ہم شاکر صاحب سے درخواست کر سکتے ہیں کہ وہ ہمیں یہ فراہم کریں۔
اور پاک ٹائپ فونٹ واقعی مکمل فونٹ ہے، اور مجھے امید ہے کہ اگر ہم نے اس مکمل کر لیا تو پاکستان کی تمام زبانوں کی سپورٹ اس میں شامل ہو گی۔
3۔ اردو کے خاص گلائفز بھی اس میں شامل ہیں جیسے شعر، مصرعہ، اور دیگر چیزوں کے گلائفز۔
4۔ اس فونٹ کے بولڈ، اٹالک، اور بولڈ اٹالک ورژن بھی موجود ہیں۔
اعجاز صاحب، اگر میں اس فونٹ کے نام کی تجویز دے سکوں تو اسکا نام "اردو ویب نسخ" ہونا چاہیئے۔
اور آخر میں عربی فونیٹک کیبورڈ مہیا کرنے پر بہت بہت شکریہ۔ آپکو خود علم ہے کہ آپ نے میری ایک دیرینہ خواہش پوری کی ہے۔