اردو نقش فانٹ

الف عین

لائبریرین
پیش ہےمیرا نیا فانٹ جسے میں نسق خاندان کہتا ہوں۔ یعنی نستعلیق نما نسخ فانٹ، جو سریع الرفتار بھی ہے اور نسخ جیسا ’بدصورت‘ بھی نہیں۔ اس کا پروتو ٹائپ پہلے بھی اپ لوڈ کیا تھا، لیکن اب کافی تدوین کے بعد۔
 

جیسبادی

محفلین
اعجاز، اگر کسی ویب صفحے پر اس فونٹ کا نمونہ باتصویر مختلف سائیز میں رکھ دیا جائے تو میرے جیسے سست الوجود بھی فیض یاب ہو سکتے ہیں۔
 

الف عین

لائبریرین

نبیل

تکنیکی معاون
اعجاز اختر صاحب، یہ نہیں دکھا رہا، کہتا ہے کہ remote linking کی اجازت نہیں ہے۔ آپ برائے مہربانی ایک ہلکا پھلکا امیج تیار کرکے یہاں ہی بطور اٹیچمنٹ‌ پوسٹ کر دیں۔
 

جیسبادی

محفلین
دیکھنے میں آیا ہے کہ "نفیس ویب نسخ" روشن پس منظر میں اچھا نہیں دیکھائی دیتا۔ اگر پس منظر ہلکا سبز کر دیا جائے تو بہت بھلا معلوم ہوتا ہے۔ ممکن ہے آپ کے ان نئے فونٹ کے ساتھ بھی یہی چکر ہو۔
 

الف عین

لائبریرین
شاید اردو کا ہر فانٹ چھوٹے سائز میں بکھتا ہوا لگتا ہے بشمول ایشیا ٹائپ کے، بطور خاص سفید یا ہلکے پس منضر میں جیسا کی جیس نے لکھا ہے۔
 
Top