اردو نگار۔ میرا نیا نسق فانٹ

الف عین

لائبریرین
میری تحقیق کے مطابق جو میں نے آج فانٹ بنایا ہے، وہ اس لحاظ سے سب سے بہتر ہے کہ اس میں انگریزی کے بھی تمام حروف کی سپورٹ موجود ہے اور ساتھ ہی مندرجہ ذیل علامتی گلفس بھی:
صلی اللہ علیہ وسلم، محض مختصر ص، تخلص، رحمت اللہ علیہ، رضی اللہ تعالیٰ عنہ وغیرہ۔ ، چناں چہ نستعلیق اور نستعلیق کا 'فریب' دینے والے سارے فانٹس میں یہی بہترین نظر آتا ہے۔ میں نے ونڈوز نوٹ پیڈ میں اسی فانٹ کا انتخاب کر لیا ہے( اب تک پرانا والا نگار تھا۔ ) احباب ذرا دیکھیں کہ اس میں اور کیا کمی ہے؟ فائل حاضر ہے
 

الف عین

لائبریرین
خود مجھے ہی ایک کمی محسوس ہوئی اس فانٹ میں۔ مفرد ہ کے اوپر ہمزہ کی جگہ وہی اختامی ہ پر ہمزہ ہو گئی تھی۔ اب صحیح کر کے پھر پوسٹ کر رہا ہوں۔ جن لوگوں نے اسے اتار رکھا ہے، وہ اپنے پاس سے ڈیلیٹ کر کے اب نیا ورژن استعمال کر کے دیکھیں۔ یاہو گروپ میں بھی اسے پوسٹ کر دیا ہے۔
 

دوست

محفلین
137_font_review_600_x_450_1.jpg

لیجیے اس کی تصویر حاضر ہے۔
غلطی کا اندازہ تو ہورہا ہوگا۔
 

الف عین

لائبریرین
کستعمال کر کے نہیں دیکھا تھا، اب دیکھتا ہوں کہ کیا حرکت ہے یہ، کیا محض ایل آر ایم سے درست ہو سکتا ہے۔ یہ فانٹ کی گڑبڑ نہیں ہے۔ سمت کی گڑبڑ ہے۔ البتّہ صلی الہ علیہ۔۔۔ کی بات فانٹ کی ہے۔ اس کو تو ابھی ٹھیک کر دوں گا۔ فیڈ بیک کا شکریہ شاکر
 

دوست

محفلین
شکریے کا شکریہ۔
اصل میں آج کل میں فونٹس کے عشق میں مبتلا ہوں۔
اس لیے آپ کے فونٹ کو بھی چیک کیا تھا۔
آپ اسے ٹھیک کیجیے دوبارہ چیک کر دوں گا۔
ویسے اس میں انگریزی والے حروف کیسے ہیں۔
میں نے دیکھے نہیں۔ مطلب نفیس نستعلیق وغیرہ جیسے تو نہیں؟؟
 

الف عین

لائبریرین
شاکر۔ اس فانٹ میں صلی اللہ علیہ وسلم وغیرہ کی علامتوں کو اوپر کرنے کے بعد اب دیکھتا ہوں کہ یہ علامت محض کچھ مخصوص فانٹ سائز میں نظر آتی ہے ورنہ غائب ہو جاتی ہے، نہ چھوٹے میں نہ بہت بڑے سائز میں۔ کیا بتا سکتے ہو کہ ایسا کیوں ہوتا ہے کہ اس میں مزید سدھارلا سکوں۔
 

دوست

محفلین
:)
مجھے ہنسی اس لیے آرہی ہے کہ آپ کا سوال کرنے کا انداز ایسا ہے جیسے میں کوئی ماہر ہوں۔
میں نے تو صرف اسے نصب کرکے اس میں عبارت دیکھی تھی کہ کیسی لگتی ہے۔
یہ تو کوئی ماہر ہی بتا سکتا ہے کہ کیا خرابی ہے۔ ویسے اگر کہیں تو ایک اور فونٹ موجود ہے میرے پاس اردو لنک فانٹ۔
الکاتب فونٹ ہوا کرتا تھا کبھی اسی کی ذرا تبدیل شدہ شکل ہے اس میں‌ صلی اللہ علیہ وسلم خطاطی کے سٹائل میں اوپر نیچے کرکے تمام کا تمام لکھا جاتا ہے۔امید ہے آپ مطلب سمجھ گئے ہونگے۔
بجائے ص اکیلا ڈالنے کے پورا ہی چلنے دیں یعنی فونٹ میں اس ویلیو پر وہ لفظ سیٹ کردیں فونٹ میں ابھی چڑھا رہا ہوں۔
http://www.badongo.com/file/465504
یہاں سے فونٹ اتار لیجیے۔امید ہے یہ مسئلہ تو حل ہوجائے گا اور مزید رحمتہ اللہ علیہ اور رضی اللہ عنہ بھی کچھ ایسے ہی دیے ہیں اس میں چاہیں تو وہ بھی بدل ڈالیں۔
 

الف عین

لائبریرین
فانٹ حاضر ہے۔
اور صلی اللہ علیہ وسلم میرے فانٹ اور کی بورڈس میں تینوں صورت میں ہیں، مکمل، صاد اوہر کی اور صلعم بھی۔ صلعم شاید اس فانٹ میں نہیں ہے۔ بہرحال اب اس کو بھی ٹیسٹ کرو۔ ماہر نہ سہی، اس وقت قربانی کے بکرے کا کام ہی کر لو،طرف
 
Top