اردو کمپیوٹنگ کی مشہور و معروف ہستی نسیم امجد نے بھی اپنے ورڈ پروسیسر/ایڈیٹر کو یونی کوڈ بنا لیا ہے۔ پیش کر رہے ہیں اردو نگار یونی کوڈ۔ ابھی میرے پاس داؤن لوڈ ہو رہا ہے۔ بعد میں اس پر تبصرہ۔ پہلے احباب بھی ذرا دیکھیں۔
بنیادی طور پر یہ نوٹ پیڈ سے ملتا جلتا ایڈیٹر ہے مگر
م س ورڈ جیسا خوبصورت انٹرفیس ہے
اردو لغت شناس موجود ہے
ان پیج کی طرح یونیکوڈ سے Gif فارمیٹ میں ایکسپورٹ کرسکتے ہیں
نستعلیق فانٹ پر بہتر کارکردگی کیلیے مزید کام کرنا ہوگا
کچھ آپشن اگر سامنے کی اوزار پٹی پر آجائیں تو بہتر ہوگا مثلا فانٹ، سائز، اسٹائل وغیرہ
پرنٹ کرنے کی سہولت نہیں ہے
باسم نے درست رائے دی ہے۔ شکریہ باسم۔
مجھے جس بات نے مایوس کیا وہ یہ کہ املا کی اغلاط سرخ سے تو دکھا رہا ہے لیکن مشورے نہیں دے رہا کہ کیا درست لفظ ممکن ہے۔
اس کے علاو کی .Dat فائل دیکھی جس میں الفاظ کی فہرست ہے۔ افسوس کہ شاید یہ کرلپ والی ہی ہے، اور وہ ساری اغلاط اس میں در آئی ہیں جس غلطی کی خود نسیم امجد نے اپنی ہیلپ فائل میں نشان دہی کی ہے۔ کہ ’کررہے‘ کو دو الفاظ ٹائپ کیا جائے۔۔ ’کر‘ اور ’رہے‘۔ لیکن ان کی فہرست ’آکر‘ اور ’آآکر‘ کو ایک لفظ کے طور پر قبول کرتی ہے، جب کہ آ کر۔ دو الفاظ ہیں، اور ’آ آ کر‘ تین الفاظ۔
البتہ میرا ارادہ ہے کہ اپنی تصحیح کی ہوئی فہرست کو اس سے بدل دیا جائے۔ نسیم امجد کو بھی بھیج دیں گے اس فہرست کو۔
نسیم امجد صاحب۔ آپ یہاں آ رہے ہیں اور اسے دیکھ رہے ہیں تو اطلاع دیں۔
نسیم امجد کا ایک ای می آیا ہے۔ اس کو یہاں ہی کاپی پیسٹ کر دیتا ہوں۔ اس کو یاہو اردو کمپیوٹنگ گروپ میں گبھی پوسٹ کر دیا ہے:
آپ نے فرمایہ ھے کہ اردونگار املا کی اغلاط سرخ سے تو دکھا رہا ہے لیکن مشورے نہیں دے رہا کہ کیا درست لفظ ممکن ہے۔
اگر میں غلطی پر نہیں ھوں تو الفاظ کے مشورے کی سہولت کے لیے
500-1000 MB
کی ھارڈ ڈسک
hard disk
جگہ درکار ھو گی۔ اس لیے میں نے اس
feature
کو ملتوی کیا ھے۔
اس کے علاوہ ؛ ایسے الفاظ جو کہ اردونگار کی لغت میں شامل نھیں ھیں۔ تین مختلف فایل
file
میں اندراج کیے جاسکتے ھیں ؛ ان کو
Help > Submit Files
.. کی آپشن استعمال کر کے سرور
Server
پر اپلوڈ کیا جاسکتا؛ اس طرح لغت کے الفاظ کے زخیرہ میں اضافہ کیا جاسکتا ھے۔ اس کا مطلب ھے کہ اردونگار کے ھر نیے ورژن میں الفاظ کی فہرست میں اضافی الفاظ شامل ھوتے رہیں گے اور یہ وہ الفاظ ھونگے جوکہ یوزر نے اپلوڈ کیے ھونگے اور جانچ پڑتال کے بعد ماسٹر لسٹ میں شامل کیے جایں گے۔
کیا محمود، آج میرے شروع کئے سلسلے ڈھونڈ رہے تھے؟ کئی سامنے لے آئے ہو ایک سال یا اس سے بھی پرانے تانے بانے۔ (یہ تانے بانے تھریڈ کا میرا ترجمہ تھا، آج کل میں ہی استعمال کرنا بھول گیا، تھریڈ ہی کہنے لگا تھا(