اردو نیوز سائٹس

جیسبادی

محفلین
پاک ٹربیون کی سائٹ تو کافی بیہودہ ہے۔ جاواسکرپٹ کے بغیر کچھ نہیں چلتا۔ میں فائرفاکس میں "نو سکرپٹ" نامی ایکسٹینشن استعمال کرتا ہوں۔
اکثر پاکستانی سائٹس میں یہ بیماری ہے کہ فلیش کا بےجا استعمال کرتے ہیں۔ ہر سائٹ کو ایچ۔ٹی۔ایم۔ایل میں تمام بنیادی سہولتیں فراہم کرنا چاہیں۔ جنگ کی سائٹ بھی جاواسکرپٹ کا غیرضروری استعمال کرتی ہے، اگرچہ اسے میں نے جاواسکرپٹ کی اجازت دی ہوئی ہے۔
 
اچھا سلسلہ ہے اور اسے آگے چلنا چاہئیے، انشاّ اللہ کل دیکھ داکھ کے اردو کی سائیٹس کو ڈھونڈا جائے گا اور پھر یہاں جوابی کاروائی ہو گی-
 
یتیمی کا شکار

جی ہاں پاک ٹریبیون کی سائٹ بنانے میں صفائی اور نفاست کا خیال بھی نہیں رکھا گیا۔ اور فونٹ بھی نجانے کونسا استعمال کیا ہے، عمومی رائج فونٹ میں سے تو کوئی نہیں ہے۔

اسی طرح جنگ کی اردو سائٹ بھی یتیمی کا شکار ہے۔

میرا خیال ہے کہ اردو کی نیوز سائٹس میں کوئی سائٹ بی بی سی اردو کے پاس بھی نہیں پھٹکتی۔

ویسے اکر خیال آتا ہے کہ ان نیوز سائٹس میں اردو کمپیوٹنگ سے واقف کئی لوگ بیٹھے ہوں گے، ان کو بھی اس فورم پر مدعو کیا جائے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
شارق صاحب، اگر آپ اور کچھ صاحب علم لوگوں کو اس محفل میں لا سکیں تو کمال عنایت ہوگی۔
 
یونی کوڈ کی طرف منتقل

افتخار راجہ نے کہا:
Urdulife.com ایک سائیٹ جو یونیکوڈ میں ہے اسکے علاوہ ایک فورم بھی کے نام سےBsB

اردو لائف اچھی سائٹ ہے اور اب یونی کوڈ کی طرف منتقل ہو رہی ہے۔ البتہ یہ فورم جو آپ نے بتایا یہ تو رومن اردو میں ہے۔
 
اپنی سی کوشش

نبیل نے کہا:
شارق صاحب، اگر آپ اور کچھ صاحب علم لوگوں کو اس محفل میں لا سکیں تو کمال عنایت ہوگی۔

جی میں اس ضمن میں اپنی سی کوشش کرتا ہی رہتا ہوں۔ عموماً لوگوں کو کمپیوٹر پر اردو لکھنا بڑا مشکل لگتا ہے سو وہ اس سے دور بھاگتے ہیں۔
 
یونی کوڈ کی طرف منتقل

شارق مستقیم نے کہا:
افتخار راجہ نے کہا:
Urdulife.com ایک سائیٹ جو یونیکوڈ میں ہے اسکے علاوہ ایک فورم بھی کے نام سےBsB

اردو لائف اچھی سائٹ ہے اور اب یونی کوڈ کی طرف منتقل ہو رہی ہے۔ البتہ یہ فورم جو آپ نے بتایا یہ تو رومن اردو میں ہے۔

جی ہاں مگر اس میں اردو پیڈ استعمال کرنے کا بندوبست ہے اور قدیرکی میرے ساتھ واقفیت بھی وہیں ہوئی تھی اور اسکو میں نے ہیں وہاں پر پہلے پہل اردو لکھنا سکھائی تھی اور پھر یہ ٹھیرا ذہین بندہ میں تو اسکے کارنامے دیکھ کر حیران ہو رہا ہوں۔
 
جی ہمیشہ ہی ایسے ہوتا ہے میرے خود بہت سے استاد آج بھی اسی پرائیمری کو پڑھا رہے ہیں مگر وہ استاد ہیں اور میں آج بھی انکے سامنے شاگرد ہوتا ہوں بھلے کالجوں میں پڑھا چکا ہوں
 
شعیب صفدر

محفلین
افتخار راجہ نے کہا:
جی ہمیشہ ہی ایسے ہوتا ہے میرے خود بہت سے استاد آج بھی اسی پرائیمری کو پڑھا رہے ہیں مگر وہ استاد ہیں اور میں آج بھی انکے سامنے شاگرد ہوتا ہوں بھلے کالجوں میں پڑھا چکا ہوں
سچ کہا آپ نے۔۔۔استاد سدا استاد ہی رہتے ہیں۔۔۔ قابل احترام۔۔۔
تو پھر قدیر۔۔۔ اپنے استاد کی عزت کیا کرو
 
اردو انسائیکلو پیڈیا

آج اسپیرانتو کی ایک سائیٹ دیکھتے ہوئے یہ صفحہ نظر آیا تو سوچا کہ ادھر لنک کر دوں ویسے یہاں پر بہت سی زبانوں میں مواد موجود جنکی طویل فہرست صفحہ اول پر ملاحظہ ہو۔
وکیپیڈیا-اردو
 
اجنبی

محفلین
یونی کوڈ کی طرف منتقل

افتخار راجہ نے کہا:
شارق مستقیم نے کہا:
افتخار راجہ نے کہا:
Urdulife.com ایک سائیٹ جو یونیکوڈ میں ہے اسکے علاوہ ایک فورم بھی کے نام سےBsB

اردو لائف اچھی سائٹ ہے اور اب یونی کوڈ کی طرف منتقل ہو رہی ہے۔ البتہ یہ فورم جو آپ نے بتایا یہ تو رومن اردو میں ہے۔

جی ہاں مگر اس میں اردو پیڈ استعمال کرنے کا بندوبست ہے اور قدیرکی میرے ساتھ واقفیت بھی وہیں ہوئی تھی اور اسکو میں نے ہیں وہاں پر پہلے پہل اردو لکھنا سکھائی تھی اور پھر یہ ٹھیرا ذہین بندہ میں تو اسکے کارنامے دیکھ کر حیران ہو رہا ہوں۔

واہ کون سے کارنامے کر دیے ہیں میں نے ، مجھے بھی توپتہ چلے تاکہ دوسروں پر رعب جھاڑ سکوں :a6:
 
یونی کوڈ کی طرف منتقل

قدیر احمد نے کہا:
واہ کون سے کارنامے کر دیے ہیں میں نے ، مجھے بھی توپتہ چلے تاکہ دوسروں پر رعب جھاڑ سکوں

ہمارے یہاں پر بندے کے کارنامے اسکے چل چلاوّ کے بعد بتائے جاتے ہیں۔ نشان حیدر ہمیشہ مرنے کے بعد ہی ملتا ہے ورنہ ستارہ جرت پر گزارہ کرنا پڑے گا۔ سوچ لو ہمارا کیا ہے ہم بتائے دیتے ہیں۔
 
Top