سرفراز احمد
محفلین
وائس ریکوگنیشن کو بہتر بنانے کے لیے موزیلا نے ایک پراجیکٹ شروع کیا ہے ۔ جہاں کوئی بھی اپنی زبان کے لیے پراجیکٹ شروع کر سکتا ہے۔ ابھی کچھ لمحہ قبل مجھے اس کی جانکاری ملی اور اکاؤنٹ بنانے کے بعد اپنی زبان اردو تلاش کیا، لیکن اب تک اس پر کام کا آغاز نہیں ہوا۔ میں نے اردو زبان کو شامل کرنے کی درخواست دے دی ہے۔
اس کام کا پہلا مرحلہ اردو جملوں کا انتخاب ہے۔ اس کے لیے مختلف پبلک ڈومین سے جملے کاپی پیسٹ کرنا ہے، جنہیں پڑھ کر آواز ریکارڈ کی جائے گی۔ جس کا آغاز میں نے ’’اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے‘‘ اور ’’نبی رحمت حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم پر ہزاروں درود و سلام‘‘ جملے سے کر دیا ہے۔
آپ حضرات سے بھی گزارش ہے کہ اس کار خیر میں حصے لیں اور اردو کی ترقی و ترویج کے لیے مزید قدم آگے بڑھائیں۔
اکاؤنٹ بنانے کے لیے اس لنک پر جائیں: Common Voice by Mozilla
یہاں آپ اردو لکھ کر تلاش کریں اور Get Involved پر کلک کر دیں۔
مقامیانے کے اصول اور اہم باتیں یہاں ملاحظہ فرمائیں : Common Voice by Mozilla
جملوں کو جمع کرنے کے کام میں شامل ہونے کے لیے اس لنک پر جائیں : Common Voice Sentence Collector
طمیم جاسم محمد الف عین نیرنگ خیال دوست ابن سعید