اردو ورڈپریس کی تیاری پر کام!

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

میں اس پوسٹ کے ذریعے دوستوں کی توجہ ورڈ پریس کے اردو پیکج کی تیاری کی جانب مبذول کروانا چاہتا ہوں۔ میرا ارادہ ورڈ پریس کے بنیادی پیکج کا اردو ورژن تیار کرنا ہے۔ یہ کام کافی عرصہ قبل ہو سکتا تھا لیکن میں شاکر اور نعمان کی جانب سے ورڈپریس کا ترجمہ مکمل ہونے کا منتظر رہا ہوں۔ اب نعمان نے مجھے ورڈپریس 2.1.2 کی اردو لینگویج فائل بھیجی ہے جسے میں نے استعمال کرکے دیکھا ہے۔ لیکن ورڈپریس کا یہ ورژن قدرے آؤٹ آف ڈیٹ ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ ورڈپریس کے حالیہ ورژن یعنی 2.2.3 پر ہی کام کیا جائے کیونکہ اس میں utf-8 اینکوڈنگ کی سپورٹ بائی ڈیفالٹ شامل ہے۔

اگرچہ ورڈپریس کا اردو پیکج تیار کرنے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے لیکن ایک مرتبہ کام شروع ہو جائے تو یہ کسی وقت مکمل بھی ہوجائے گا۔ میری دانست میں اس سلسلے میں ذیل کی ٹاسک لسٹ‌ ہے:

1۔ ورڈ پریس کے حالیہ ورژن (2.2.3) کا اردو ترجمہ مکمل کرنا۔ اس کی ذمہ داری کسی دوست کو اٹھانی ہوگی۔ اگر یہ ترجمہ مکمل نہ ہوا تو میں ورژن 2.1.2 کا ترجمہ ہی استعمال کر لوں گا۔
2۔ ورڈپریس کے لیے اردو اوپن پیڈ پلگ ان تیار کرنا۔ یہ میرے پاس تقریباً ٹھیک کام کر رہا ہے۔ اس پلگ ان کا فائدہ یہ ہوگا کہ اس کے بعد ورڈپریس کی تھیمز میں علیحدہ سے اوپن پیڈ انٹگریشن کے لیے ایڈیٹنگ کی ضرورت باقی نہیں رہ جائے گی۔
3۔ ورڈپریس میں اردو وزی وگ ایڈیٹر شامل کرنا۔ میرا ارادہ ہے کہ مجوزہ اردو ورڈپریس میں TinyMCE اور FCKEditor دونوں کے اردو سپورٹ والے پلگ ان شامل کیے جائیں۔
4۔ ورڈپریس کی انسٹالیشن سکرپٹ میں تبدیلی تاکہ انسٹالیشن کے وقت اردو ڈیٹا شامل ہو۔
5۔ ورڈپریس کی ڈیفالٹ تھیمز کی اردو مواد کے لحاظ سے ایڈجسٹمنٹ۔ میری تجویز یہ ہے کہ ورڈپریس کی ڈیفالٹ تھیمز کے اردو نسخ ایشیا ٹائپ اور نفیس ویب نسخ کے لیے الگ ورژن تیار کیے جائیں۔
6۔ ورڈپریس کے ایڈمن سیکشن کے سٹائل کی اردو کے لحاظ سے ایڈجسٹمنٹ
۔۔
باقی دوستوں سے درخواست ہے کہ اس معاملے پر اظہار خیال کریں۔
 
نبیل ، اس کام پر میری نعمان سے بات ہوئی ہے اور انشاءللہ اس کی لینگویج فائلوں کے ترجمہ کا کام کرنے کے لیے میں تیار ہوں۔

ورژن 2۔2۔3 کی پو فائل اپلوڈ کر دو تاکہ اس پر کام شروع ہو جائے اور اس سلسلہ میں سوال و جواب یہیں کرتے رہیں گے ہم لوگ۔ ورڈ پریس کے تھیمز کو اردوانے کے حوالے سے بھی اچھا خاصہ کام ہوا ہے اور انسٹالیشن کے ساتھ ہم کئی تھیمز جو کہ اردوائے جا چکے ہیں شامل کر سکتے ہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
نبیل ، اس کام پر میری نعمان سے بات ہوئی ہے اور انشاءللہ اس کی لینگویج فائلوں کے ترجمہ کا کام کرنے کے لیے میں تیار ہوں۔

ورژن 2۔2۔3 کی پو فائل اپلوڈ کر دو تاکہ اس پر کام شروع ہو جائے اور اس سلسلہ میں سوال و جواب یہیں کرتے رہیں گے ہم لوگ۔ ورڈ پریس کے تھیمز کو اردوانے کے حوالے سے بھی اچھا خاصہ کام ہوا ہے اور انسٹالیشن کے ساتھ ہم کئی تھیمز جو کہ اردوائے جا چکے ہیں شامل کر سکتے ہیں۔

شکریہ محب۔ میری پہلی ترجیح ورڈپریس کی ڈیفالٹ تھیم کو اردو کے لیے کسٹمائز کرکے اس پیکج میں شامل کرنا ہے۔ اگر کوئی اور اچھی تھیمز مہیا ہیں تو انہیں علیحدہ سے ڈاؤنلوڈ کے لیے فراہم کیا جا سکتا ہے۔ اس سلسلے میں کام پر اسی تھریڈ میں کوآرڈینیشن کی جائے گی۔
 
نبیل بیس سے زائد خوبصورت تھیمز اب تک اردوائی جا چکی ہیں میرا خیال ہے کہ ایک بہترین تھیم کو ہی ڈیفالٹ تھیم ہونا چاہیے نہ کہ ورڈ پریس کی ڈیفالٹ تھیم جو کہ بے جان سی تھیم ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
محب، مختلف سوفٹویر کے اردو ورژن ریلیز کرتے ہوئے ہم base software میں کم سے کم تبدیلی کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ اس سے اس کے نئے ورژنز پر اپگریڈ آسان رہتی ہے۔ تھرڈ پارٹی تھیمز کی ورڈپریس کے نئے ورژنز پر کام کرنے کی گارنٹی نہیں دی جا سکتی۔
 
ٹھیک ہے مگر ایسا تو ہو سکتا ہے نہ کہ ہم چند اچھی تھیمز کو پیکج میں شامل رکھیں تاکہ اگر وہ نئے ورژن کے ساتھ مسئلہ نہ کریں تو یوزر اسے استعمال کر سکے۔

ابھی ابھی میں نے دیکھا ہے کہ ورڈ‌ پریس کا ورژن 2.3 بیٹا ریلیز ہو گیا ہے اور لکھا ہے کہ فرسٹ‌ ریلیز پیر کو متوقع ہے ۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ایک مرتبہ ورڈ پریس کے بنیادی پیکج کی لوکلائزیشن پر کام ہو جاتا ہے تو اس میں دوسری تھیمز شامل کرنے کا بھی سوچا جا سکتا ہے۔ میں نے اس پر کچھ کام کیا ہے اور دیکھا ہے کہ ابھی اس میں کافی کام پڑا ہوا ہے۔ خود ورڈپریس کے اندر لوکلائزیشن کی سپورٹ مکمل نہیں ہے اور بے شمار انگریزی سٹرنگز کوڈ میں ویسے ہی استعمال ہوئی ہوئی ہیں۔ میں ایک تجرباتی پیکج تیار کرکے کچھ لوگوں ٹیسٹنگ کے لیے فراہم کر دوں گا تاکہ ترجمے میں خامیوں کو دور کیا جا سکے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اور میں کچھ ترجموں سے بھی بہت تنگ آیا ہوا ہوں۔ یہ ڈریگ ڈراپ کو گھسیٹنا اور گرانا کس نے ترجمہ کیا ہے۔ :(
 

نبیل

تکنیکی معاون
ورڈپریس کا فارسی ورژن فارسی پریس کے نام سے ڈسٹریبیوٹ کیا جاتا ہے۔ اس لیے میں نے سوچا ہے کہ ورڈپریس کا اردو پیکج بھی اردو پریس کے نام سے ریلیز کیا جائے۔ میں نے فارسی پریس انسٹال کرکے دیکھا ہے اور اس کی کئی چیزوں سے استفادہ بھی کیا ہے۔ جملہ کا اردو ورژن تیار کرتے ہوئے بھی میں نے فارسی جملہ سے مدد لی تھی۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے ورڈپریس کا ایک اردو پیکج تیار کر لیا ہے۔ اگرچہ اردو ورڈپریس کی انسٹالیشن صحیح کام کر رہی ہے لیکن اس کے ترجمے کی صورتحال ابھی تسلی بخش نہیں ہے۔ جا بجا انگریزی ٹیکسٹ نظر آ رہے ہیں۔ کچھ جگہ تو میں نے کوڈ میں ہی اردو ترجمہ ڈال دیا ہے لیکن یہ صحیح طریقہ نہیں ہے۔ اصل طریقہ پو فائل کا ترجمہ کرنا ہی ہے۔ بہتر یہی ہوگا کہ نعمان، شاکر یا کوئی اور دوست اس کام کو مکمل کریں۔ کل محب بھی اس کام میں تعاون کا ذکر کر رہے تھے۔ جو دوست بھی اس پر کام کرنا چاہیں، وہ پلیز یہاں اطلاع کر دیں۔

ابھی اس اردو پریس (اردو ورڈپریس) پیکج تھیم میں ٹاہوما فونٹ‌ استعمال ہو رہا ہے۔ میں اس بات پر غور کر رہا ہوں کہ ڈیفالٹ ‌تھیم کے کتنے مختلف اردو فونٹس کے ساتھ ورژن پیش کیے جائیں۔ ایک طریقہ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ورڈپریس کی ڈیفالٹ تھیم میں ہی ایک کنٹرول فراہم کر دیا جائے جس کے ذریعے یوزر اپنی مرضی کے فونٹ‌ والا سٹائل منتخب کر سکیں۔
 

فاتح

لائبریرین
اپنی خدمات تو میں نے بھی پیش کی تھیں۔ پہلی دفعہ کچھ تفصیل بتانا پڑے گی۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ فاتح۔ میں جلد ہی ایک ٹیسٹ اردو پریس پیکج مکمل کرکے چند دوستوں (بشمول آپ) کو بھیج دوں گا تاکہ اس کی خامیوں کا پتا لگایا جا سکے۔ ترجمے میں ترمیم اور اسے مکمل کرنے کا کام بھی میں آپ دوستوں کے سپرد کر دوں گا۔
 
نبیل اگر پو فائل مل جائے تو ترجمہ میں بہتری لائی جا سکتی ہے اور جیسا کہ فاتح بھی تیار ہے تو ہم دو تو ہو ہی گئے ہیں انشاءللہ اور لوگ بھی ہو جائیں گے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ محب۔ کام کرنے کے لیے دو لوگ بھی کافی ہیں۔ میں نے سوچا ہے کہ اردو پریس کا ایک بنیادی انسٹالیشن پیکج بنا کر تمہیں اور فاتح کو بھیج دیتا ہوں۔ تم لوگ اسے ٹیسٹ کرکے دیکھو اور اس میں خامیوں کی لسٹ یہاں پیش کرتے رہو۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
مجھے ورڈپریس کے ترجمے میں ایک مسئلہ پیش آ رہا ہے۔ میرے پاس جو پو فائل ہے وہ ورڈپریس ورژن 2.1.2 سے تعلق رکھتی ہے، یعنی یہ کافی آؤٹ آف ڈیٹ ہے۔ کیا کوئی طریقہ ہے کہ نئی pot فائل ڈاؤنلوڈ کرکے اس میں اب تک کے کیے گئے تراجم شامل کیے جا سکیں؟

میں نے ورڈپریس کی ڈیفالٹ تھیم میں کئی سٹرنگز تھیم کے کوڈ میں ہی تبدیل کی ہیں۔ اس سے تھیم تو اردو میں ہو جائے گی لیکن اس طرح یہ کام ہر تھیم کے لیے کرنا پڑے گا۔ اگر یہ سٹرنگز ایک مرتبہ پو فائل میں ترجمہ ہو جائیں تو تھیم کو اردو کے لیے کسٹمائز کرنے کے لیے صرف اس کی سٹائل شیٹ میں ترمیم کرنے کی ضرورت باقی رہ جائے گی۔
 

زیک

مسافر
نبیل کیا آپ پوایڈٹ استعمال کر رہے ہیں؟ اس میں یہ آپشن ہے۔ پہلے پو فائل کھولیں۔ پھر Catalogs مینو میں Update from POT file سے نئی pot فائل کریں تو آپ کی پو فائل اپڈیٹ ہو جائے گی۔ خیال رہے کہ اس میں پوایڈٹ کچھ مشینی ترجمے بھی کرے گا جو عام طور سے غلط ہوتے ہیں۔ اگر کوئی مسئلہ ہو تو پو فائل مجھے بھیج دیں میں کر دیتا ہوں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
بہت شکریہ زکریا۔ جزاک اللہ خیر۔ :)

میں نے pot فائل سے پو فائل اپڈیٹ کر لی ہے۔ اس کے شروع میں میسج آیا تھا کہ کچھ obsolete سٹرنگز نکال بھی دی جائیں گی۔
 
Top