اردو ورڈپریس کے لئے ضروری تبدیلیاں

زیک

مسافر
دوست: مین نے‌آپ کو کس ورژن کی پو فائل بنا کر بھیجی تھی؟ کیا وہ لیٹسٹ ورژن ہے؟
 

نعمان

محفلین
شاکر نے مجھے جو فائل بھیجی ہی وہ غالبا 2.1 ہے۔ لیٹیسٹ ورژن 2۔2 ہے۔ مجھے نہیں معلوم کہ پرانی پو فائل کو نئی پو فائل سے کیسے بدلا جائے کہ ہمارے پاس ترجمہ شدہ اسٹرنگز بھی رہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

میں نے ڈیمو سائٹ کی بجائے، اردو ویب کے ڈیویلپمنٹ ایریا میں ورڈپریس سیٹ اپ کر دیا ہے۔ اس کا ربط ذیل میں ہے:

dev.urduweb.org/urduwp

میں نے نعمان کے موجودہ ایف ٹی پی اکاؤنٹ کو شیل اکاؤنٹ میں تبدیل کر دیا ہے اور شاکر کے لیے بھی ایک شیل اکاؤنٹ بنا دیا ہے۔ میں دونوں کو ان کے شیل اکاؤنٹ کی تفصیل اور ورڈپریس کی اس انسٹالیشن کی معلومات ای میل یا ذپ سے فراہم کر دوں گا تاکہ وہ اپنا کام شروع کر سکیں۔ میں نے نعمان اور شاکر کے شیل اکاؤنٹ کے پروفائل میں ضروری تبدیلی بھی کر دی ہے تاکہ بعد میں فائل پرمیشن کا مسئلہ نہ درپیش ہو۔

نعمان، شاکر، فی الحال تمہیں ہی اردو ورڈپریس پر کام آگے بڑھانا ہوگا۔ میں اس وقت محفل فورم کی ایک نہایت اہم اپگریڈ میں مصروف ہوں۔ اس سے فارغ ہو کر ضرور تمہارا ساتھ دوں گا۔

والسلام
 

دوست

محفلین
اچھی بات ہے۔
نعمان آپ نے کونسا سافٹویر استعمال کیا ہے ذرا مجھے اس کا ربط دیں۔ میں بھی ایک ٹرائی ماروں پو فائل بنانے کا مجھے بڑا شوق رہا ہے کسی زمانے میں۔ :D
 

نعمان

محفلین
شاکر یہ سوفٹویر آپ کے لنکس میں پہلے ہی انسٹال ہے۔ انہیں گیٹ ٹیکسٹ یوٹیلیٹیز کہا جاتا ہے۔ msgmerge ایک کمانڈ ہے جس کی مدد سے آپ بذریعہ ٹرمینل ایک پرانی پو فائل کو نئی پوٹ فائل سے ملاتے ہیں اور ایک نئی پو فائل تیار ہوتی ہے جس میں پرانی فائل کی اسٹرنگز اور نئی غیر ترجمہ شدہ اسٹرنگز اور فزی اسٹرنگز ہوتی ہیں۔

نبیل مجھے شیل اکاؤنٹ استعمال کرنے میں دشواری ہورہی ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ میں urduwp ڈائریکٹری میں کوئی نئی ڈائریکٹری نہیں بنا پارہا۔
 

دوست

محفلین
ٹھیک۔
لیکن نئی پو فائل آپ نے کیسے بنائی؟
اور کس سافٹویر سے بنائی۔۔۔
میں نے شیل اکاؤنٹ ٹرائی نہیں کیا لیکن گیٹی کا ہی یونکس ورژن مجھے پیکج مینجر سے مل گیا ہے جو کام دے گا۔
وسلام
 

نبیل

تکنیکی معاون
نعمان، تمہیں شیل اکاؤنٹ میں کیا دشواری پیش آ رہی ہے؟ شیل اکاؤنٹ میں لاگ ان ہونے کے بعد یوزر کو سب سے پہلے اپنی ہوم ڈائریکٹری نظر آتی ہے۔ یہاں سے باہر نکل کر دوسری ڈائریکٹریز تک نیویگیٹ کرنا ہوتا ہے۔ میں وقت ملتے ہی پرمیشنز کا مسئلہ چیک کرتا ہوں۔ یا اگر زکریا یہ پڑھیں تو وہ اس کو دیکھ لیں گے۔
 

دوست

محفلین
یہ بھی خاصے کی چیز لگتا ہے۔ نہ اس کی کمانڈز آئیں نہ بندہ کچھ کرسکے۔ :!:
 

نبیل

تکنیکی معاون
شاکر، آپ کو کن دشواریوں کا سامنا ہے؟ شیل اکاؤنٹ میں لاگ ان ہونے کے بعد عام یونیکس یا لینکس کا ٹرمینل ملتا ہے اور وہاں عام شیل کمانڈز چلتی ہیں۔ آپ دونوں کے پروفائل میں bash شیل specify کیا گیا ہے۔

نعمان، یا تو زکریا تمہاری مدد کو آئیں گے یا پھر میں آج آفس سے واپسی پر اسے دیکھوں گا۔

بائی دا وے، اب میں شاکر اور نعمان دونوں کو تم کہوں گا۔۔ :D
 

دوست

محفلین
گورکھ دھندا لگتا ہے۔
اس میں فائلیں کس طرح ایڈٹ ہونگی اور اگر نئی فائلیں چڑھانی ہیں تو وہ کیسے ہوگا۔ :roll:
ہیلپ لینے کی کوشش کی لیکن اس کی بھی سمجھ نہیں آئی۔ یہ تو مجھے “شیل“ لگتا ہے۔ 8)
 

نبیل

تکنیکی معاون
شاکر، یہ گورکھ دھندا شاید لینکس کی وجہ سے لگ رہا ہے۔ تم یا تو لینکس/یونیکس کی سیکیور شیل، سیکیور کاپی وغیرہ کی کمانڈز سیکھو یا پھر میری طرح کوئی ونڈوز سسٹم استعمال کرو جس میں WinSCP استعمال کر سکو۔
 

زیک

مسافر
دوست اور نعمان اگر آپ دونوں شیل ایکس سے گھبرا رہے ہیں تو کوئی بات نہیں۔ ایسا کریں کہ اگر آپ ونڈوز پر ہیں تو WinSCP ڈاؤنلوڈ کر لیں (لینکس پر یاد نہیں کوئی sftp یا scp گرافک کلائنٹ ہے یا نہیں)۔ یہ بالکل ایف‌ٹی‌پی کی طرح کا انٹرفیس آپ کو دے گا فائلیں اپلوڈ اور ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے۔

نبیل: پرمشنز آپ کو خود ٹھیک کرنی پڑیں گی کہ فائلیں اور فولڈر group-writable نہیں ہیں۔ آپ کے پاس chmod کا صحیح syntax ہے؟
 

نعمان

محفلین
زکریا مجھے شیل پر کام کرنا مشکل نہیں لگ رہا بس ذرا یہ پرمیشنز سیٹ ہوجائیں۔ ڈائریکٹری بنانا پرمیشنز سیٹ کرنا وغیرہ ایسے کام ٹرمینل سے کرنا بہت آسان ہے۔

شاکر جن جگہوں پر ڈیٹ اور ٹائم فارمیٹنگ ہے۔ ان جگہوں پر تم نے ڈیٹ اور ٹائم فارمیٹ الگ الگ طریقوں سے سیٹ کیا ہے غالبا ان کا ورڈپریس پر اطلاق دیکھتے ہوئے تم نے ایسا کیا ہوگا۔ میں انہیں تبدیل کرکے ویسے ہی نقل کررہا ہوں جیسے یہ انگریزی میں ہیں۔ بعد ازاں لوکلائزیشن مکمل ہونے کے بعد ہم انہیں ورڈپریس پر ان کا اطلاق دیکھتے ہوئے ترتیب دیں گے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
نعمان، ذرا چیک کرو، میں نے ورڈپریس کی ڈائریکٹری میں پرمیشن تبدیل کیے ہیں۔ اس کے علاوہ میں نے اپنے شیل اکاؤنٹ کے پروفائل میں بھی کچھ تبدیلی کی ہے تاکہ میری شامل کی گئی فائلوں اور فولڈرز میں پرمیشن کا مسئلہ نہ پیش آئے۔

شاکر اور نعمان، میں اس وقت اوپن پیڈ کے کچھ بگز ٹھیک کر رہا ہوں۔ یہ کام مکمل ہو جانے کے بعد میں تمہیں یہ فائل بھیج دوں گا۔ تم دونوں اس وقت تک ورڈ پریس کے ترجمے اور اس کی تھیم ایڈجسٹ کرنے پر توجہ دے سکتے ہو۔
 

دوست

محفلین
ٹائم فارمیٹ کو تو ایسے ہی رہنے دینا ہے یہ واقعی غلطی ہوئی تھی اس وقت۔
اس کا کربک تھیم میں دیکھتا ہوں کسی دن۔ میرا خیال ہے اسے اردو کرنا مشکل نہیں ہوگا۔ لیکن اس میں نیا ہوگا کیا۔۔۔۔۔پرانا بھی تو کیا ہوا ہے زکریا بھائی کے ہاتھ کا۔
وسلام
 

نبیل

تکنیکی معاون
نعمان ، شاکر، اس بات کا خیال رکھنا کہ ورڈپریس کے کوڈ میں بھی کچھ پیچ اپلائی کرنے پڑیں گے۔ ایک تو utf-8 ڈیٹابیس کولیشن کے حوالے ہے جبکہ دو جگہ ورڈپریس میں اردو یوزر نیم کے لیے تبدیلیاں کرنی پڑیں گی۔ اس کے بارے میں میں تمہیں بتا دوں گا۔

اردو ورڈپریس پیکج کی تیاری کے وقت اس بات کا خیال رکھا جانا چاہیے کہ اردو ورڈپریس میں انگریزی میں پوسٹ کرنا اور اردو عبارت میں صحیح فارمیٹنگ میں انگریزی ٹیکسٹ شامل کرنا ممکن ہونا چاہیے۔ ابھی میرے پاس اس سے متعلقہ انفارمیشن نہیں ہے۔ اس سلسلے میں ہمیں زکریا اور آصف سے رہنمائی کی ضرورت ہوگی۔

اردو ورڈپریس کی تیاری کے ساتھ اگر ورڈپریس کثیرالصارف (WordPress Mu) کے اردو ورژن کا بھی خیال رکھ لیا جائے تو بہتر ہوگا۔ میں ابھی تک مہیا اردو بلاگ سروسز سے مطمئن نہیں ہوں۔ ایک مرتبہ WordPress Mu میں اردو سپورٹ شامل ہوجائے تو میں اس پر مبنی ایک نئی سائٹ سیٹ اپ کر سکتا ہوں تاکہ اردو کمیونٹی کو ایک معیاری اردو بلاگ سروس مہیا ہو سکے۔
 

دوست

محفلین
اس کی ڈیٹا بیس تو پہلے ہی یو ٹی ایف 8 کو سپورٹ کرتی ہے کافی سارے بلاگ چل رہے ہیں انگریزی ورژن پر ہی۔ یا اس سے کوئی مسئلہ ہوگا؟
اردو اسم صارف کا مسئلہ ہوگا واقعی۔ ہمیں پھر یہ فیصلہ بھی کرنا پڑے گا کہ کتنے عرصے بعد آنے والے ورژن کو اردو کیا جائے۔ چونکہ اس کا ارتقاء کافی تیز رفتار ہوتا ہے۔ ہر دو ماہ کے بعد نیا ورژن۔
وسلام
 
Top