اردو ورڈ پریس، اگلا ٹارگٹ

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

میرا اگلا ٹارگٹ اردو ورڈپریس کا اجرا ہے۔ اس کے لیے میں ویب پیڈ کی اپڈیٹ مکمل ہونے کا انتظار کر رہا تھا۔ ویب پیڈ اپڈیٹ ہونے کے بعد اب یہ کام کیا جا سکتا ہے۔

میں نے ورڈپریس میں ویب پیڈ کی ممکنہ انٹگریشن کا جائزہ لیا ہے تو معلوم ہوا ہے کہ اس سلسلے میں زیادہ کام ایڈمن سیکشن میں ہے جبکہ یوزر فرنٹ اینڈ پر تو تبصروں، تلاش اور نام کے خانوں میں اس کی ضرورت پڑتی ہے۔

ویب پیڈ انٹگریشن کا کام آسان بنانے کے لیے اس کی جاواسکرپٹ صرف ایک مرتبہ ہیڈر ٹیمپلیٹ میں شامل کی جائے گی۔ یعنی صرف ایک مرتبہ فرنٹ اینڈ تھیم کی ٹمپلیٹ میں اور ایک مرتبہ ایڈمن ہیڈر کے ٹمپلیٹ میں۔ اس طرح باقی فائلوں میں متعلقہ ایڈٹ ایریاز کواردو ایڈٹ ایریا میں کنورٹ کرنے کے لیے صرف makeUrduEditor فنکشن کال کرنا باقی رہ جائے گا۔

میں نے اس سلسلے میں کچھ ابتدائی تجربات کیے تو مجھے ایک تکنیکی دشواری کا سامنا ہوا اور وہ یہ کہ مجھے ویب پیڈ کی جاوا سکرپٹ شامل کرنے کے لیے include پاتھ معلوم کرنا نہیں آ رہا تھا اور ہر انسٹالیسن کے لیے الگ سے پورا یو آر ایل لکھنا پڑتا تھا۔ اس کی وجہ سے اردو ورڈ پریس کی ڈسٹریبیوشن بنانے میں دشواری ہو سکتی تھی۔ اردو ہوم کے پردیسی بھائی نے اس کا حل یہ نکالا ہے کہ انہوں نے اردو ہوم پر ریلیز کی گئی تمام ورڈپریس کی ٹمپلیٹس میں ویب پیڈ جاوا سکرپٹ کی پاتھ کے طور پر اردو ہوم پر رکھی ہوئی ویب پیڈ سکرپٹ کا یوآرایل ہی دے دیا ہے۔ میرے خیال میں یہ حل ٹھیک نہیں ہے۔ بہرحال میں نے اس کا حل بھی دریافت کر لیا ہے۔

کچھ دوستوں نے ایک مرتبہ کہا تھا کہ ورڈپریس میں ویب پیڈ کو ایک پلگ ان کے طور پر انٹگریٹ کیا جانا چاہیے۔ فی الحال ایسے پلگ ان کا کوئی کانسپٹ موجود نہیں ہے۔ یعنی مجھے علم نہیں ہے کہ یہ پلگ ان کس صورت میں ہونا چاہیے اور ورڈپریس کا پلگ ان بھی میں نے کبھی نہیں لکھا۔ اس لیے فی الحال میں براہ راست ورڈ پریس کی ٹمپلیٹ فائلوں کو ایڈٹ کرکے ویب پیڈ انٹگریشن پر کام کروں گا۔ بعد میں کبھی ایسے پلگ ان کا کانسپٹ واضح ہوا تو اس پر بھی کام کیا جا سکے گا۔

اردو ورڈپریس میں ویب پیڈ انٹگریشن کے ساتھ ساتھ اس میں اردو ترجمے کا بھی استعمال کیا جانا چاہیے۔ اس سلسلے میں مجھے دوستوں کی مدد درکار ہوگی۔ مجھے علم نہیں ہے کہ ورڈپریس کا اردو ترجمہ کیسے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اس کے علاوہ ورڈپریس میں غالباً utf-8 ڈیٹا کے حوالے سے بھی کچھ تبدیلیوں کی ضرورت پیش آئے گی۔ اس سلسلے میں مزید جو کام ذہن میں آتے جائیں گے، ان کے بارے میں یہاں پوسٹ کرتا رہوں گا۔

والسلام
 

دوست

محفلین
اس کی wp-config.php نامی فائل میں مو فائل کا ربط دینا ہوتا ہے۔ اس کو پڑھ لیجیے گا۔
بطور پلگ ان ویب پیڈ ڈالنے کے لیے میرا خیال ہے پی ایچ پی کا کوئی فنکشن سیٹ کرنا پڑے گا۔ تاکہ پی ایچ پی سکرپٹ چالو کی جائے تو ویب پیڈ بھی متعلقہ قطعات میں‌ لاگو ہوجائے۔ اب اس کا طریقہ کار کیا ہو یا کوئی عملی مثال وغیرہ ڈھونڈنے کی کوشش کرتا ہوں۔
 

دوست

محفلین
لیجیے جناب۔
ایک پلگ ان بہ نام ورڈپریس گرنز الیکس کنگ صاحب کی ویب سائٹ سے ملا ہے۔ میرے بلاگ پر زیر استعمال بھی ہے۔ اس کی خوبی یہ ہے کہ صرف ایک پی ایچ پی سکرپٹ کی بدولت یہ ورڈپریس کے پوسٹ پیج اور تھیم کے تبصروں والے خانے کے ساتھ ورڈپریس کے شتونگڑے کال کر لیتا ہے۔ یہ ہوتا بھی جاوا سکرپٹ سے ہے۔ تو میرا خیال ہے کہ اس میں کچھ اوپر نیچے کرکے شاید کام بن جائے یا کم از کم سمجھ تو آہی جائے گی کہ کس طرح کام کیا جاسکتا ہے۔ اگر ایک پلگ ان بن جائے تو بہت ہی بہتر ہوگا چونکہ ورڈپریس ایک مسلسل جدید ہونے والے سافٹویر ہے اور ہر نئی اشاعت پر ہم اس میں‌ الف سے کام شروع کرکے ویب پیڈ کو شامل کرنے کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ پلگ ان کا تو یہ ہے کہ کسی میجر ریلیز کے بعد ہی کوڈ میں بڑی تبدیلی کی جاتی ہے جس کی وجہ سے پلگ ان دوبارہ لکھنا پڑتا ہے۔ اس لیے میرا خیال ہے پلگ ان کے سلسلے میں‌ مشقت ذرا کم ہوگی۔
باقی آپ بہتر بتا سکتے ہیں۔
وسلام
 

باسم

محفلین
ایک طریقہ سوجھا ہے

نبیل بھائی ویب پیڈ میں یو آر ایل شامل کرنے معاملے پر آپ کو تنبیہ کی تھی مگر خود بھی اس کا حل تلاش کیا تو آج ہی اس سلسے میں کچھ کامیابی حاصل ہوئی ہے اور ابھی آپ کی یہ پوسٹ دیکھ کر ورڈپریس کیلیے بھی اس کا حل ڈھونڈا۔۔

بات کچھ یوں ہے کہ ہر پروگرام میں یو آر ایل کی جگہ ایک کوڈ (site, url, location, address, path وغیرہ کے الفاظ کے ساتھ) استعمال کیا جاتا ہے جسکی بنیاد پر وہ پروگرام درست یوآر ایل حاصل کرلیتا ہے
اور اسکا اندازہ انسٹالیشن کی مِسلوں کو دیکھنے سے ہوجاتا ہے۔
میں نے ایک بی بی فورم لوکل ہوسٹ پر سیٹ کیا اور اسکے “ہیڈر“ میں ویب پیڈ کو یوں کال کیا تو وہ کام کرنے لگا
کوڈ:
<script>
ورڈپریس میں اس مقصد کیلیے یہ کوڈ مجھے لگ رہا ہے۔
کوڈ:
ABSPATH.'wp-settings.php'
دونوں کوموں کے بیچ مطلوبہ مسل کا نام (یہاں تو ایک کومہ اپنی جگی بدل گیا ہے!!!!)
یعنی ویب پیڈ کیلیے یوں ہوگا
کوڈ:
ABSPATH.'UrduEditor.js
جبکہ یہ مسل ورڈپریس کے مین پوشے میں ہو ورنہ سلیش کے ساتھ پاتھ لکھنا ہوگا۔۔۔
اسے کوئی ساتھی اپنے بلاگ پر چیک کرلے تو اندازہ ہوجائے گا ورڈپریس میرے پاس درست کام نہیں کررہا شاید مسلوں میں گڑ بڑ کردی ہے میں نے
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ باسم۔ شروع میں میں نے بھی ABSPATH کا استعمال کیا تھا لیکن یہ اچھا حل نہیں ہے۔ ABSPATH میں یوآر ایل کی بجائے سرور پر فائل پاتھ سٹور ہوتی ہے جبکہ مجھے ورڈ پریس کا روٹ یوآرایل درکار ہے۔ اس کے لیے bloginfo فنکشن کا پتا چلا ہے۔ اس کو 'wpurl' پرامیٹر کے ساتھ کال کرنا ہے۔ یعنی یہ فنکشن کال ذیل کے انداز میں ہوگی:

کوڈ:
bloginfo('wpurl');

اس سے ویب پیڈ سکرپٹ کی پاتھ معلوم کرنے کا حل نکل آیا ہے۔ لیکن میرے خیال میں یہ حل بھی ایڈہاک ہے۔ ورڈپریس میں تمام جاواسکرپٹ شامل کرنے اور initialize کا ایک خاص مکینزم ہے جسے میں فی الوقت ناواقفیت کی بنا پر بائی پاس کر رہا ہوں۔ جب مجھے ورڈپریس کے متعلق بہتر معلومات حاصل ہوجائیں گی تو میں اس میں اردو سپورٹ کا کام بھی بہتر کرتا رہوں گا۔
 
Top