اردو وکیپیڈيا پروجیکٹ تبصرے و تجاویز

ابوشامل

محفلین
اردو وکیپیڈيا پروجیکٹ کے حوالے سے تبصرے و تجاویز یہاں دی جائیں۔ علاوہ ازیں منتظمین سے گذارش ہے کہ اردو وکیپیڈيا پروجیکٹ کے صفحے پر موجود تجاویز و آراء کو بھی یہاں منتقل کیا جائے۔
 

ابوشامل

محفلین
ارے ایک مضمون پیش کیا وہ بھی ابھی تک نہیں ہو سکا۔ کوئی ہے جو اس مضمون کو کرے یا یہاں بھی ابتدا مجھے ہی کرنا ہوگی۔ اگر کوئي رضاکار اردو محفل پر رہتے ہوئے وکیپیڈیا کے لیے کام کرنا چاہتا ہے وہ اس ربط سے حاصل کر سکتے ہیں۔ بصورت دیگر کل سے میں اس پر کام شروع کر دیتا ہوں۔ :confused:
علاوہ ازیں منتظمین سے گذارش ہے کہ اردو وکیپیڈیا پروجیکٹ کے دھاگے سے تبصرے والے تمام مضامین یہاں منتقل کردیں۔ اُس پوسٹ پر صرف انگریزی اور اس کے ترجمے پیش کرنے کا ارادہ ہے۔
 

ابوشامل

محفلین
میں "فرح دیبا پہلوی" والا مضمون خود بنا رہا ہوں، کوئی دوسرا ساتھی اگر اس پر کام کر رہا ہے تو مجھے بتا دیں، بصورت دیگر انشاء اللہ آج یہ پیش کر دوں گا۔
 

ابوشامل

محفلین
فرح دیبا پر لکھے گئے مضمون کی تکمیل کے بعد مغلیہ سلطنت پر ایک طویل مضمون پیش کیا گیا ہے۔ کیونکہ مغلیہ سلطنت ہماری تاریخ کا ایک اہم باب ہے اس لیے اس پر ایک تفصیلی مضمون کی ضرورت ہے۔ امید ہے کہ اہلیان محفل اس سلسلے میں ضرور تعاون کریں گے۔ مضمون مندرجہ ذیل ربط پر دیکھا جا سکتا ہے:

اردو وکیپیڈیا پروجیکٹ صفحہ نمبر 2
 

ابوشامل

محفلین
سلسلہ تو خوب تھا برادر لیکن ون مین شو بہت زیادہ نہیں چلتا ۔۔۔۔۔ بلاگز پر اپ ڈیٹ دینے کا طریقہ زیادہ کارگر ثابت ہو رہا ہے اور اس سے مجھے کہیں تین چار افراد کام کے لیے ملے ہیں۔
ویسے میں نے یہ سلسلہ بہت تمناؤں کے ساتھ شروع کیا تھا لیکن ابتدائی دو قدموں پر ہی دلچسپی کا اندازہ ہو گیا۔ بہرحال اگر ممکن ہوا تو اس سلسلے کو مزید جاری رکھنے کی کوشش کروں گا۔
 
Top