اردو وکیپیڈیا کے صارفین: اعداد و شمار

زیک

مسافر
کچھ دن پہلے خبر تھی کہ اردو وکیپیڈیا پر ایک لاکھ مضامین کا سنگ میل مکمل ہو گیا ہے۔

ابھی وکیپیڈیا کی پندرہویں سالگرہ تھی تو ایک آرٹیکل نظر سے گزرا جس کے مطابق انگریزی وکیپیڈیا کے پیج ویوز باقی زبانوں کے مقابلے میں بہت زیادہ ہیں۔



اس سے خیال آیا کہ کیوں نہ اردو وکیپیڈیا کے اعداد و شمار دیکھے جائیں۔

نومبر 2015 کے اعداد و شمار کے مطابق اردو میں 94219 مضامین (زبانوں میں نمبر 57) ہیں جبکہ ہندی میں 102808 (نمبر 53)۔ انگریزی میں 5022395 مضامین ہیں۔

اگر آپ فی گھنٹہ پیچ ویوز (page views) دیکھیں تو ہندی 5204 (نمبر 41) اور اردو 1336 (نمبر 60) جبکہ انگریزی 6067067۔

میری رائے میں مضامین کی تعداد سے زیادہ یہ اہم ہے کہ کتنے لوگ اردو وکیپیڈیا پر آتے ہیں۔ عبرانی بولنے والے دنیا میں چند ملین ہیں مگر عبرانی وکیپیڈیا پر اردو کی نسبت 23 گنا پیچز دیکھے جاتے ہیں۔
 

arifkarim

معطل
عبرانی بولنے والے دنیا میں چند ملین ہیں مگر عبرانی وکیپیڈیا پر اردو کی نسبت 23 گنا پیچز دیکھے جاتے ہیں۔
عبرانی بولنے والوں کی وکی پیڈیا سے متعلق آفیشل ہائی لیول پالیسیز ہیں اور وہاں اسرائیل ، یہودیوں و فلسطینیوں سے متعلق بے تحاشا ایڈیٹنگ ہوتی ہے۔ ایسے میں یہ کوئی اچھنبے کی بات نہیں۔
 
انگریزی اور دیگر بڑے ویکیپیڈیاؤں کے مقابلہ میں اردو ویکیپیڈیا کے پیج ویوز یقیناً قابل اعتنا نہیں ہیں، تاہم گزشتہ کچھ مہینوں سے اردو ویکیپیڈیا کے قارئین کی تعداد میں حیرت انگیز اضافہ دیکھا گیا ہے۔ عموماً وہ موضوعات زیادہ دیکھے جارہے ہیں جو حالیہ واقعات و حادثات پر مشتمل ہوتے ہیں۔ مثلاً نمر باقر النمر کا جب معاملہ تازہ تھا اس وقت اس مضمون کو دو دن سے بھی کم عرصہ میں دو ہزار سے زائد ویوز ملے تھے، ایسے ہی شمالی کوریا کے جوہری تجربہ سے متعلق مضمون کا حال رہا ہے۔ بہرحال پیج ویوز کی اہمیت ہی کے پیش نظر یہ شماریات یومیہ تازہ کی جاتی ہیں اور انھیں تمام تبادلہ خیال صفحات کی پیشانی پر چسپاں کیا گیا ہے تاکہ صارفین ان مضامین کو بہتر سے بہتر کرتے رہیں جو زیادہ دیکھے اور پڑھے جا رہے ہیں۔ :) :)
 
کسی مخصوص صفحہ کے پیج ویوز دیکھنا ہو تو متعلقہ صفحہ کے دائیں جانب آلات کے تحت "شمار مشاہدات صفحہ" کے نام سے ایک آپشن نظر آئے گا، اس پر کلک کریں تو پیج ویوز سامنے ہونگے۔
 
بہرحال اردو ویکیپیڈیا کے قارئین کی قابل لحاظ تعداد اس وقت تک نہیں بڑھے گی جب تک لوگ گوگل وغیرہ میں اردو میں تلاش نہ کریں۔ فی الحال لوگ انگریزی میں تلاش کرتے ہیں اس لیے انگریزی کے صفحات سامنے ہوتے ہیں۔ نیز اردو ویکیپیڈیا کے مضامین کا معیار بھی ابھی اتنا بہتر نہیں ہوا کہ لوگوں کی توجہ مبذول ہو۔
 

زیک

مسافر

زیک

مسافر
بہرحال اردو ویکیپیڈیا کے قارئین کی قابل لحاظ تعداد اس وقت تک نہیں بڑھے گی جب تک لوگ گوگل وغیرہ میں اردو میں تلاش نہ کریں۔ فی الحال لوگ انگریزی میں تلاش کرتے ہیں اس لیے انگریزی کے صفحات سامنے ہوتے ہیں۔ نیز اردو ویکیپیڈیا کے مضامین کا معیار بھی ابھی اتنا بہتر نہیں ہوا کہ لوگوں کی توجہ مبذول ہو۔
یہ ایک اہم نکتہ ہے۔ گوگل وغیرہ پر اردو کا استعمال بڑھانا کس طرح ممکن ہے؟

اردو وکیپیڈیا کے بہت سے مضامین کافی نئے ہیں۔ صارفین شاید یہ جانتے بھی نہیں کہ اردو وکیپیڈیا پر انہیں کسی بارے میں معلومات مل سکتی ہیں۔
 

arifkarim

معطل
بہرحال اردو ویکیپیڈیا کے قارئین کی قابل لحاظ تعداد اس وقت تک نہیں بڑھے گی جب تک لوگ گوگل وغیرہ میں اردو میں تلاش نہ کریں۔ فی الحال لوگ انگریزی میں تلاش کرتے ہیں اس لیے انگریزی کے صفحات سامنے ہوتے ہیں۔ نیز اردو ویکیپیڈیا کے مضامین کا معیار بھی ابھی اتنا بہتر نہیں ہوا کہ لوگوں کی توجہ مبذول ہو۔
زیادہ تر مضامین بغیر حوالہ جات کے ہیں اور آب جیکٹو نہیں ہیں جیسے انگریزی میں ہوتے ہیں۔ ہمیں وکی پیڈیا کا ہر مضمون انسان کی حیثیت سے نہیں ایک خلائی مخلوق کی حیثیت سے لکھنا ہے۔
 
زیادہ تر مضامین بغیر حوالہ جات کے ہیں اور آب جیکٹو نہیں ہیں جیسے انگریزی میں ہوتے ہیں۔ ہمیں وکی پیڈیا کا ہر مضمون انسان کی حیثیت سے نہیں ایک خلائی مخلوق کی حیثیت سے لکھنا ہے۔
بالکل درست کہا آپ نے، یقیناً بیشتر مضامین کی حالت ناگفتہ بہ ہے تاہم مٹھی بھر صارفین سے جتنا ہو سکتا ہے کرتے رہتے ہیں۔ :)
 
یہ ایک اہم نکتہ ہے۔ گوگل وغیرہ پر اردو کا استعمال بڑھانا کس طرح ممکن ہے؟
فیس بک وغیرہ پر اس تعلق سے مہم اور بیداری لانے کی اشد ضرورت ہے۔جب تک اردو میں تلاش نا کیا جائے گا، اس وقت تک لوگ انٹرنیٹ پر اردو مواد سے خاطر خواہ استفادہ نہیں کر سکیں گے۔
گوگل تلاش میں اردو کے ذریعہ تلاش کی ایک مہم گزشتہ دنوں چلائی گئی تھی فیس بک پر ایک پاکستانی کالم نگار کی جانب سے۔
 
قابل ذکر بات یہ ہے کہ گزشتہ سال اردو ویکیپیڈیا کو بہترین صارفین بھی ملے ہیں، مثلاً زہیر عباس، عمار ابن ضیاء وغیرہ صاحبان، جن کے تحریر کردہ مضامین ہر لحاظ سے انتہائی عمدہ ہوتے ہیں۔
مثلاً زہیر عباس بھائی کا مضمون مریخ پر پانی ہی دیکھ لیجیے، کس قدر عمدہ ہے۔
 

arifkarim

معطل
قابل ذکر بات یہ ہے کہ گزشتہ سال اردو ویکیپیڈیا کو بہترین صارفین بھی ملے ہیں، مثلاً زہیر عباس، عمار ابن ضیاء وغیرہ صاحبان، جن کے تحریر کردہ مضامین ہر لحاظ سے انتہائی عمدہ ہوتے ہیں۔
مثلاً زہیر عباس بھائی کا مضمون مریخ پر پانی ہی دیکھ لیجیے، کس قدر عمدہ ہے۔
مریخ سے یاد آیا۔ ہمنے اپنے کالج میں وکی پیڈیا پر پہلا مضمون مریخ کے بارہ میں لکھا تھا۔ یہ ۲۰۰۴ کی بات ہے۔ تب وکی پیڈیا فیس بک کی طرح نو مولود تھا۔
 

زیک

مسافر
بہرطور میرا مقصد تنقید نہیں بلکہ اعداد و شمار پیش کرنا تھا۔

https://stats.wikimedia.org/EN/SummaryUR.htm
پر پیج ویوز میں مئی 2015 میں کمی ناپنے کے طریقے کی تبدیلی کی وجہ سے ہے۔ 2012 سے 2015 تک تین سال میں ویوز صرف دگنے ہوئے جبکہ مضامین تین گنا ہوئے۔

پچھلے چھ ماہ میں کمپیوٹر سے آنے والے ویوز میں کمی ہوئی ہے اور اب آدھے لوگ موبائل سے آتے ہیں۔ لہذا اردو وکیپیڈیا کو موبائل پر کیسے فروغ دیا جائے اس پر سوچنے کی اشد ضرورت ہے۔
 

زیک

مسافر
اگر احباب محفل اس ضمن میں تجاویز پیش کریں تو یقیناً کچھ کیا جا سکے گا۔ :)
اگرچہ میں وکیپیڈیا ایپس کو پسند نہیں کرتا لیکن اگر موبائل یوزرز کی تعداد بڑھ رہی ہے اور اردو والے نستعلیق کے بغیر جی نہیں سکتے تو اینڈرائڈ ایپ کے بارے میں سوچا جا سکتا ہے۔
 
ایک طریقہ تو یہ ہے کہ ویب پر مواد فراہم کرانے والوں مثلاً بلاگران اور فورم اراکین کو اردو ویکیپیڈیا کے مضامین کے حوالہ جات شامل کرنے کو فروغ دینا چاہیے۔ اس طرح پیج رینک بھی بڑھے گی، ٹریفک بھی جائے گی، اور لوگوں (بشمول صارفین) میں اس کے تئیں بیداری بھی بڑھے گی۔ انگریزی ویکیپیڈیا کے مضامین اکثر معاملات میں ڈیفالٹ ریفرینس کے طور پر استعمال ہوتے ہیں۔ :) :) :)
 

عبید رضا

محفلین
میں اردو ویکی پر مئی 2004ء سے متحرک ہوا ہوں۔ اور اب منتظم بھی ہوں۔ میرا پہلے دن سے ہی اس بات پر زور رہا، کہ ہم کو پڑھنے والے اردو ویکی تک لانے ہوں گے۔ آخر ہم کس کے لیے روز کئی گھنٹے لکھتے ہیں۔ ہم نے فیس بک پیج اور گروپ کو متحرک کیا۔ جس سے ہم نے براہ راست صارفین تک رسائی حاصل کر لی۔ ہمارے قدرے بہتر حالت کے مضامین کو (اکثر، حالیہ واقعات یا موقع کی مناسب سے) فیس بک پیج پر ربط دینے سے لوگ آتے ہیں۔ بڑا مسئلہ انگریزی نہیں بلکہ رومن اردو ہے۔ کیوں کہ خیر سے ہماری عوام کو رومن اردو سے بھی اپنی ضرورت کا مواد گوگل سے مل جاتا ہے۔ اس لیے وہ ہر ایک موضوع کو رومن اردو تلاش کرتے ہیں۔ لوگوں کو یہ بتانا ہو گا کہ، جیسے ان کو ماں کے پیٹ سے انگریزی کلیدی تختہ کی تربیت دے کر نہیں بھیجا گیا تھا۔ اسی طرح اردو اور باقی زبانوں کا بھی معاملہ ہے۔ اس لیے صرف ایک دن اردو کلیدی تختہ استعمال کرنے سے آپ کو اس کی سمجھ آ جائے گی۔ دو دن یا تین دن لگ جائیں تب بھی۔ یہ ایسے ہی ہے۔ جیسے میں فرانسیسی سیکھ لوں تو، ایک دم میں اسی انٹرنیٹ سے 50 لاکھ کی جگہ 80 لاکھ صفحات کو پڑھنے کے قابل ہو جاؤں گا۔ یہی معاملہ اردو کلیدی تختہ کا ہے، جیسے ہی ہم اس کا استعمال شروع کرتے ہیں، ہمارے تلاش کے نتائج میں ایک دم کئی گنا اضافہ ہو جاتا ہے۔ جو زیادہ بھروسے والا ہوتا ہے (رومن اردو والا مواد عام طور پر فیس بک اور بلاگ وغیرہ کا ہی نکلتا ہے)۔
سب سے پہلی چیز ہے، عوام کو اردو کلیدی تختہ انسٹال کرنےا ور اس کا استعمال کرنے کی ترغیب دینا۔ جب یہ کام ہو جائے گا، تو وہ خود ہی اردو میں تلاش کرنا چاہیں گے اور اردو محفل سے لے کر اردو ویکیپیڈیا تک سب کچھ وہ تلاش کر سکیں گے۔
سب سے ایک گزارش کیا آپ نے اپنے حصے کا ایک مضمون اردو ویکیپیڈیا پر لکھ لیا ہے؟ ایک تو لکھیے! تا کہ اندازہ ہو کہ، کیوں ہمارا اردو ویکیپیڈیا کا معیار کمتر اور بے حوالہ ہے۔:question:
 

عبید رضا

محفلین
ہم نے صارفین کو مسلسل بے حوالہ، جانبدار مواد سے ٹوکا ہے۔ القاب کا استعمال سختی سے ممنوع کیا ہے۔ فرقہ وارنہ موضوعات والے صفحات کو عام صارفین کے لیے ایک کر کے ہم محفوظ کرنا شروع کیا ہوا ہے، تا کہ صرف غیر جانبدار صارف ہی ترمیم کر سکیں۔ جون 2014ء میں 3 سے 5 صارف ہی متحرک تھے، مگر اب ان کی تعداد 2 درجن ہے۔ اکتوبر 2014 میں اردو ویکی پر 1000 سے زائد ترامیم کرنے والے صارفین کی تعداد 46 تھی، جو 31 دسمبر 2015 تک 56 ہو گئی ہے۔
 
Top