اردو وکی سرور پر کام

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

میں نے کافی عرصہ قبل اردو ویب سرور کی طرز پر ایک پیکج تیار کرنے کا عندیہ دیا تھا جس میں اردو میڈیا وکی انسٹال ہوگا۔ لیکن مصروفیت کے باعث اس پر کام آگے نہیں بڑھا سکا تھا۔ اب میں نے اس پراجیکٹ پر دوبارہ کام کا آغاز کرنے کا ارادہ کیا ہے۔ اس پیکج کا فائدہ یہ ہوگا کہ اس سے آپ کو اپنے پی سی پر اردو میڈیا وکی پر کام کرنے کا موقع مل جائے گا۔ اردو میڈیا وکی کو اردو ویب سرور میں انسٹال کرنا ممکن نہیں ہے کیونکہ اردو ویب سرور میں php4 شامل ہے جبکہ میڈیا وکی کو رن کرنے کے لیے php5 درکار ہے۔ لہذا اس کے لیے میں یونی فارم سرور کا عام پیکج ہی استعمال کر رہا ہوں۔ اردو میڈیا وکی پر مشتمل اس سرور پیکج کا نام میں نے اردو وکی سرور رکھا ہے۔ :)

میری کوشش ہوگی کہ کچھ دنوں میں اردو وکی سرور کا قابل استعمال پیکج ڈاؤنلوڈ کے لیے فراہم کر دو۔ اس سلسلے میں اگر آپ کی کوئی تجاویز ہوں تو ضرور یہاں پوسٹ کریں۔

والسلام
 

ابنِ آدم

محفلین
بہت خوب

نبیل بھائی،

بہت بہت شکریہ اس پراجیکٹ کا۔ اردو وکی سائٹ سے منسلک ہونے کی وجہ سے میرے لئے اس میں دلچسپی اور بھی زیادہ ہو گئی ھے۔

ہاں ایک بات اور۔۔۔ براہ کرم اردو وکی سافٹ وئیر کے ڈاؤن لوڈ کو دوبارہ چیک کرلیں۔ اس کی زپ فائل کھل نہیں رہی۔ معلوم ہوتا ہے کہ شاید غلطی سے کوئی پرانی فائل نئے فورم پہ منتقلی کے دوران ٹرانسفر ہوگئی ہے ایسا ایک مرتبہ پہلے بھی ہوا تھا اور میرے توجہ دلانے پہ آپ نے نئی وکی زپ فائل دوبارہ اپ لوڈ کی تھی۔

وسلام
 
Top