وکی کے بارے میں ایسی بات
لگتا ہے آپ کا کبھی وکی سے پالا نہیں پڑا ۔ وکی ایک ایسی ویب سائٹ ہوتی ہے جسے ہر شخص ایڈٹ کر سکتا ہے ۔ جی ہاں ۔ حیران مت ہوئیے ۔ آپ نے انسائکلوپیڈیا بریٹانیکا تو دیکھا ہی ہوگا ، وہ تو بچوں والا انسائکلوپیڈیا ہے ۔ آپ وکی پیڈیا دیکھیے (
http://wikipedia.org)
بریٹانیکا میں اسی ہزار مضامین ہیں جبکہ وکی پیڈیا میں چھ لاکھ سے زائد مضامین ہیں ۔
وکی اس لحاظ سے اچھی چیز ہوتی ہے کہ یہ مسلسل اپ ڈیٹ ہوتی رہتی ہے ۔ کیونکہ کوئی بھی شخص جو وکی کے پاس سے گزرتا ہے ، اس میں کچھ نہ کچھ ڈالتا جاتا ہے ۔ اس طرح مواد کے تلف ہونے کا خظرہ بھی ہوتا ہے لیکن وہ اتنا زیادہ نہیں ہوتا ۔ آپ ایک بار وکی کو آزما کر دیکھیے