محب علوی
مدیر
کافی مدت سے اس پر بات چیت چل رہی ہے اور اب میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں ہفتہ وار پوسٹنگ کے لیے لائحہ عمل طے کر لینا چاہیے کہ کس طرح اور کیسے ہم چند پوسٹس منتخب کرکے پھر اسے وکی پیڈیا انسائیکلوپیڈیا پر پوسٹ کریں۔ محفل پر بہت سی پوسٹس ایسی ہیں جو من و عن اور چند میں کچھ تبدیلیاں کرکے انہیں اس قابل بنایا جا سکتا ہے کہ وکی پیڈیا پر پوسٹکی جا سکیں۔ اس کے علاوہ انٹر نیٹ سے اور مواد بھی جمع کرکے یہاں لایا جاسکتا ہے اور پھر پوسٹکیا جاسکتا ہے۔ اس بارے میں سب کی آرا کی ضرورت ہے۔