اردو وکی کے لئے ذیلی سپورٹ فورم کی ضرورت

ابنِ آدم

محفلین
اسلام وعلیکم،

اردو وکی کی سپورٹ سے متعلقہ کچھ سوالات کے جواب کے لئے میں نے کچھ دن پہلے بھی ‘اردو سوفٹ وئیر سپورٹس‘ سکیکشن میں مناسب فورم تلاش کرنے کی کوشش کی مگر باوجود تلاش بیسار کے نہ مل سکا۔
اب چونکہ دنیا بھر میں انٹرنیٹ پہ ڈسکیشن فورمز کی ایک غیر تحریری مگر بہت اچھی روایت ہے کہ ہر پیغام کو اسکے اپنے متعلقہ فورم میں ہی پوسٹ کرنا چاہیئے تاکہ پڑھنے والوں اور ناظمین یا منتظمین کو ایڈمینسٹریشن کرنے میں سہولت رہے۔ اسلئے منتظمین کی توجہ اس طرف دلانا چاہتا ہوں

گو کہ اردو جملہ اور اردو پی ایچ پی اور دوسرے سوفٹ وئیرز کا الگ سے ذیلی فورمز موجود ہیں اسلئے میں جناب نبیل نقوی صاحب سے مودبانہ گذارش کروں گا کہ ایک ذیلی فورم اردو وکی کی سپورٹ کے لیے بھی محفل کے ممبران اور قارئین کو مہیاء کیا جانا چاہیے۔
- مزید یہ کہ محفل میں پہلے سے موجود اردو وکی سے متعلقہ پیغامات و اعلانات کو اس پہ یکجا کر دیا جائے تو یہ اس کے لئے مزید اچھا ہوسکتا ہے
- علاوہ ازیں ہر اردو سوفٹ وئیرز (جملہ، پی ایچ پی، اردو ویب پیڈ وغیرہ وغیرہ) کا ڈائریکٹ لِنک ڈاؤن لوڈز کے سیکشن میں ان کے اپنے اپنے تعارفی خانہ جات میں دیئے جانے سے بھی قارئین کو بہت سہولت ہوگی اور اس سے محفل مزید یوزر فرینڈلی بن کے سامنے آئے گا۔
- ایک اور گذارش چھوٹا منہ اور بڑی بات کے مترادف یہ کرنا چاہتا ہوں (اور مجھ سے بہتر یہاں موجود اہل زبان سے معذرت کے ساتھ جو مجھ سے اختلاف رائے رکھتے ہوں ) اور وہ یہ کہ اردو کے ایک نہایت ادنٰی طالبعلم کی حیثیت سے ناچیز کی رائے میں اردوکے اسلوب زبان میں القاب میں ناظم سب سے اوپر ہوتا ہے اور منتظم اس کے ماتحت۔ گو کہ یہ کوئی اتنی اہم بات نہیں ہے مگر امید ہے کہ نبیل بھائی جو کہ اپنی کسر نفسی کے حوالے سے وسیع اردو حلقہ جات میں جانے جاتے ہیں اور دراصل ناظم ہیں مگر اردو فورمز پہ منتظم لکھے جاتے ہیں اس کی طرف بھی توجہ کریں گے۔


خیر اندیش
 

نبیل

تکنیکی معاون
ابن آدم، آپ کی تجاویز کا بہت شکریہ۔ میں کوشش کروں کا جلد ان پر عملدرآمد کروں۔

آپ کی ناظم اور منتظم کے حوالے سے بات اسلوبی طور پر درست ہے۔ دراصل ہم بطور ٹیم کام کرنے کو اہمیت دیتے ہیں اور ٹیم ورک میں درجات کی اہمیت نہیں ہوتی۔ بہرحال آپ کا تصحیح کرنے کا شکریہ۔
 

ابنِ آدم

محفلین
زخم کے بھرنے تلک ناخن نہ بڑھ آئیں گے کیا

لیجیئے نبیل بھائی ہمارےاردو وکی ڈاٹ آرگ پہ پہلی تکنیکی مسئلہ آخر نمودار ہو ہی گیا۔ اسی لئے کہہ رہا تھا کہ ایک عدد چھوٹا والا ذیلی فورم بنا دیجئے اب مشکل یہ ہےکہ ہمارا لاڈلا اردو وکی ٹھیک چل رہا تھا آج جب میں نے اس میں ریسرچ باکس کے ذریعے کچھ کام تلاش کرنا چاہا تو ان ائیرر موصوف سے ٹاکرا ہوگیا۔ کیا مجھے اس کو دوبارہ انسٹال کرنا چاہیے؟



Parse error: syntax error, unexpected T_STRING in /home/urduwiki/public_html/includes/SpecialSearch.php on line 390
 
Top