قیصرانی
لائبریرین
جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ اس وقت اردو وکی پیڈیا پر کل مضامین کی تعداد 1000 (1175 اس وقت)سے بڑھ چکی ہے۔ لیکن یہ تعداد محض ایک ابتداءکا درجہ رکھتی ہے۔ اس تعداد کو مدٍ نظر رکھتے ہوئے ہم یہ کہ سکتےہیں کہ وکی نے اردو کو اب اس قابل سمجھا ہے کہ اسے اپنے صفحہ اول پر جگہ دے۔ اس وقت ہندی اور دیگر علاقائی زبانیں بھی اس پر اپنی جگہ بنا رہی ہیں۔ فنش زبان جو کہ Suomiکہلاتی ہے، اس کا اس وقت تیرہویں نمبر ہے، حالانکہ اس کو بولنے والے افراد کی تعداد محض 53 لاکھ یا 55 لاکھ ہے۔ بنگالی زبان کا نمبر 77واں ہے۔ ہندی 1416 کے ساتھ اردو سے صرف دو ہاتھ یعنی 92ویںنمبر ہے۔ اس وقت اردو کا مقام 97ویں نمبر پر ہے۔ تو ہم کچھ دوستوں نے مل کر یہ فیصلہ کیا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر ہم اپنا حصہ وکی پر رکھیں گے۔ اس سلسلے میں جناب محب علوی، جنابہ ماوراء اور میں اس کام کا آغاز ایک ٹیم کی شکل میںکر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں مزید دوستوں کا انتظار رہے گا۔ ابھی میں جناب محب علوی اور جنابہ ماوراء سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اس دھاگےپر تشریف لائیں اور اپنی رائے سے نوازیں تاکہ باقاعدہ کام کا آغاز کیا جاسکے۔
قیصرانی
قیصرانی