اردو ویب بلاگ پر پراجیکٹس کی اپڈیٹ!

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
اردو ویب بلاگ پراجیکٹس کی اپڈیٹ فراہم کرنے کا ایک اہم ذریعہ ہے جس کی بدولت یہ معلومات قارئین کے وسیع تر حلقے تک پہنچ سکتی ہیں۔ دوسرے فورم کی نسبت بلاگ پر انفارمیشن بہتر انداز میں منظم رہتی ہے۔ سرچ انجن کے نتائج کے اعتبار سے بھی بلاگ فورم کی نسبت بہتر کارکردگی دکھاتا ہے۔

اردو ویب بلاگ پر کئی دوستوں کے اکاؤنٹ موجود ہیں لیکن اسے زیادہ باقاعدگی سے اپڈیٹ نہیں کیا جاتا۔ میں اسی جانب آپ کی توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ آپ اردو ویب بلاگ پر لکھ کر اپنے کام کی مزید مؤثر انداز میں تشہیر کر سکتے ہیں۔ آپ میں سے جو دوست اردو ویب لاگ پر لکھنا چاہتے ہیں، وہ مجھ سے زکریا سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ ہم آپ کا اس بلاگ پر اکاؤنٹ تشکیل دے دیں گے۔ اس کے بعد آپ خود سے اس بلاگ پر پوسٹ کر سکیں گے۔

اس بات کا خیال رکھیں کہ اردو ویب بلاگ پر اردو مواد کی اشاعت قدرے مختلف انداز میں کی جاتی ہے۔ اردو مواد کو درست انداز میں دکھانے کے لیے ہر اردو پیرا کے آغاز میں 'p[ur](urdu). ' ٹیگ کا استعمال ضروری ہے۔ اس ٹیگ کے آخر والی سپیس نوٹ کریں اور یہ کوٹس کے بغیر استعمال کرنا ہوگا۔ اگر آپ کے ذہن میں اردو ویب بلاگ سے متعلق کوئی سوال ہوں تو آپ یہاں پوچھ سکتے ہیں۔
والسلام
 

صفدر علی

محفلین
السلام علیکم
الفاظ کی اصل یعنی علم اشتقاق(etyology) کے متعلق اردو میں بہت کم مواد ملتا ہے۔وحدت اللسان اس کمی کو پورا کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔محفل فورم اگر اس کی اشاعت و تشہیر کا انتطام کرے تو بہت بڑی خدمت ہو گی۔اللہ کی مہربانی سے نہ صرف اردو،پنجابی،فارسی بلکہ ہزاروں انگریزی الفاظ کی اصل قواعد کی روشنی میں بتائی جا سکتی ہے۔ میرے مطبوعہ اور غیر مطبوعہ کام میں اتنا مواد اللہ کی مہربانی سے موجود ہے کہ اس کی بنیاد پر آگے بڑھا جا سکتا ہے۔
والسلام دعاگو
صفدر قریشی
 
Top