دوست
محفلین
اطلاعات کے مطابق، گوگل ایڈسینس کے اشتہارات اب اردو ویب سائٹس پر بھی لگ سکتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ اردو مواد تخلیق کرنے والے روکڑا کمانے کا سوچ سکتے ہیں۔ اس سلسلے میں اردو محفل کے اخراجات اشتہارات سے پورے کرنے کی تجویز ذہن میں آئی تھی۔ اگرچہ ذاتی طور پر مجھے اردو محفل پر اشتہارات پسند نہیں ہوں گے۔ ویسے بھی ان اخراجات کے لیے عطیات وافر دستیاب ہو جاتے ہیں۔ پھر بھی ایویں ہی یہ دھاگہ شروع کر دیا ہے۔ ہو سکتا ہے اس سے کوئی کام کی بات برآمد ہو جائے۔