اردو ویب سائٹس پر ایڈسینس کی سپورٹ اور اردو محفل کے سالانہ اخراجات

حسیب

محفلین
اکاؤنٹ خرید کر؟ کس اکاؤنٹ کی بات کر رہے ہیں؟ گوگل ایڈسینس کا اکاؤنٹ خریدنے کی ضرورت تو نہیں پڑتی۔
اردو ویب سائٹس کے لیے تو اب ایڈسینس اکاؤنٹ اپروو ہونے شروع ہوں گے۔ تو پہلے کیسے شامل کیے؟؟
سنا ہے کہ لوگ اکاؤنٹ اپروو کروا کر آگے بیچ دیتے ہیں۔
 
اگر محفل پر اشتہارات آزمانے ہیں تو اس کی ایک ممکنہ صورت یہ ہو سکتی ہے کہ اسے صرف مہمان صارفین کو دکھایا جائے۔ لاگن ہونے کے بعد اشتہارات نظر نہ آئیں۔ اس طرح ان احباب کو لاگن ہونے کی ترغیب مل سکتی ہے جو محفل میں بغیر لاگن ہوئے گھومتے پھرتے رہتے ہیں۔ بہر صورت اشتہارات کو سادہ ترین ہونا چاہیے اور ایسا کہ جو مواد کے راستے میں آڑے نہ آئے۔ محفل پر اشتہارات آزمانے کا مقصد صرف محفل کو خود کفیل کرنا ہی نہیں بلکہ گوگل کے ایڈ سینس پلیٹ فارم کو یہ دکھانا بھی مقصود ہوگا کہ اردو کمیونٹی میں اس خدمت کے تئیں ضرورت محسوس کی جاتی رہی ہے، ورنہ کچھ عجب نہیں کہ کل کو گوگل اردو سائٹوں پر اپنی سروس کے کم استعمال کا بہانہ کر کے اردو کو فہرست سے خارج کر دے۔ :) :) :)
 
عثمان

محفلین
پچھلے سال سعود بھائی نے چار یا چھ سو ڈالر کے خرچ کا ذکر کیا تھا، میں دس ہزار ہندوستانی روپیے ہر سال دے سکتا ہوں. اسی طرح بس اور دو احباب تیار ہوں تو کام آسانی سے ہو سکتا ہے نا. :)
یقینا پھر آپ کی رسائی اشتہارات تک نہیں ہونی چاہیے۔:)
 
رانا

محفلین
اگر محفل پر اشتہارات آزمانے ہیں تو اس کی ایک ممکنہ صورت یہ ہو سکتی ہے کہ اسے صرف مہمان صارفین کو دکھایا جائے۔ لاگن ہونے کے بعد اشتہارات نظر نہ آئیں۔ اس طرح ان احباب کو لاگن ہونے کی ترغیب مل سکتی ہے جو محفل مین بغیر لاگن ہوئے گھومتے پھرتے رہتے ہیں۔ بہر صورت اشتہارات کو سادہ ترین ہونا چاہیے اور ایسا کہ جو مواد کے راستے میں آڑے نہ آئے۔ محفل پر اشتہارات آزمانے کا مقصد صرف محفل کو خود کفیل کرنا ہی نہیں بلکہ گوگل کے ایڈ سینس پلیٹ فارم کو یہ دکھانا بھی مقصود ہوگا کہ اردو کمیونٹی میں اس خدمت کے تئیں ضرورت محسوس کی جاتی رہی ہے، ورنہ کچھ عجب نہیں کہ کل کو گوگل اردو سائٹوں پر اپنی سروس کے کم استعمال کر بہانہ کر کے اردو کو فہرست سے خارج کر دے۔ :) :) :)
کیا ایسا ممکن ہے کہ اردو محفل کا پہلا پیج زین فورو کی بجائے کسٹمائزڈ ہو جس پر مہمان صارفین کے لئے ترغیبات بمعہ اشتہارات کے موجود ہوں۔ اسطرح کہ ممبران کو بھی لاگن ہونے کے لئے اسی پیج پر آنا ضروری ہو جہاں سے ایک بٹن کلک پر وہ اردو محفل میں داخل ہوجائیں۔ اس طرح اشتہارات صرف ایک ہی صفحے پر رہیں گے اور ہر مہمان یا ممبر کے لئے اس صفحے پر آنا بھی ضروری ہوگا تاکہ گوگل کو ٹریفک کی کمی کی شکایت بھی نہ ہو۔ مجھے علم نہیں کہ یہ طریق کس حد تک مفید ہے یا نقصان دہ۔ صرف ایک تجویز ذہن میں آئی تو شئیر کردی ہے۔
 
حسیب

محفلین
اگر محفل پر اشتہارات آزمانے ہیں تو اس کی ایک ممکنہ صورت یہ ہو سکتی ہے کہ اسے صرف مہمان صارفین کو دکھایا جائے۔ لاگن ہونے کے بعد اشتہارات نظر نہ آئیں۔ اس طرح ان احباب کو لاگن ہونے کی ترغیب مل سکتی ہے جو محفل میں بغیر لاگن ہوئے گھومتے پھرتے رہتے ہیں۔ بہر صورت اشتہارات کو سادہ ترین ہونا چاہیے اور ایسا کہ جو مواد کے راستے میں آڑے نہ آئے۔ محفل پر اشتہارات آزمانے کا مقصد صرف محفل کو خود کفیل کرنا ہی نہیں بلکہ گوگل کے ایڈ سینس پلیٹ فارم کو یہ دکھانا بھی مقصود ہوگا کہ اردو کمیونٹی میں اس خدمت کے تئیں ضرورت محسوس کی جاتی رہی ہے، ورنہ کچھ عجب نہیں کہ کل کو گوگل اردو سائٹوں پر اپنی سروس کے کم استعمال کا بہانہ کر کے اردو کو فہرست سے خارج کر دے۔ :) :) :)
سعود بھائی کیا ایڈیسنس اکاؤنٹ کے لیے اپلائی کیا تھا؟؟
 
Top