ویب ڈیویلپمنٹ اردو ویب سائٹ کا دوسرا سانچہ

پردیسی

محفلین
السلام علیکم
محترم دوستو!
یونی کوڈ اردو ویب سائٹ کا دوسرا سانچہ (ٹمپلیٹ ) آپ کے لئے پیش کر رہا ہوں۔سانچہ گو کہ سادہ ہے مگرانشااللہ مجھے امید ہے آپ کو پسند آئے گا۔اس سانچے کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ ہر قسم کے براؤزر اور ریزولیشن میں خوبصورت اور یکساں دکھائی دے گا۔

css فائل یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں

index فائل یہاں سے دیکھیں اور ڈاؤن کرنے کے لئے ربط پر رائٹ کلک کریں اور save target as کریں

دعاؤں میں یاد رکھئے گا
 
نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ پردیسی بھائی۔ میں نے ویب پروگرامنگ سے متعلقہ ٹیوٹوریلز کے لیے ایک علیحدہ سب فورم بنا کر یہ مضامین یہاں منتقل کر دیے ہیں۔
 
پردیسی بھائی۔۔۔۔۔! بہت شکریا کہ آپ نے یہ ٹیمپلیٹ مہیا کیا!۔۔۔ واقعی یہ سادہ مگر بے حد خوبصورت ہے۔ ایک فرمائش کرنی تھی۔ کیا آپ ایک ایسا ٹیمپلیٹ مہیا کر سکتے ہیں جس میں دائیں جانب Navigation Menu موجود ہو۔ اگر آپ ایسا کوئی ٹیمپلیٹ بنا کر دے دیں تو میں آپ کا بے حد شکر گزار ہوں گا اور انشاءاللہ اسے تعمیری مقاصد کے لئے ہی استعمال کرونگا!۔۔۔آپ کے جواب کا انتظار رہے گا!۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔شکریا!
 
نبیل

تکنیکی معاون
شوبی، ذرا اوپر راجہ فار حریت کا دیا گیا اوپن سورس ویب ڈیزائن والا ربط دیکھو۔ اس میں کافی ڈیزائن موجود ہیں۔ انہیں اردو پبلش کرنے کے لیے adapt کرنا کچھ مشکل نہیں ہونا چاہیے۔
 
پردیسی

محفلین
نبیل نے کہا:
شکریہ پردیسی بھائی۔ میں نے ویب پروگرامنگ سے متعلقہ ٹیوٹوریلز کے لیے ایک علیحدہ سب فورم بنا کر یہ مضامین یہاں منتقل کر دیے ہیں۔

السلام علیکم
بہت شکریہ نبیل بھائی انشااللہ کوشش کروں گا ہفتہ بھر دو تین بنا کر پیش کیا کروں۔
 
پردیسی

محفلین
راجہ فار حریت نے کہا:
اوپن سورس ویب ڈیزائین کو بھی ملاحظہ فرمالیں

اوپن سورس ویب ڈیزائین

السلام علیکم
راجہ بھائی جی آپ کا بہت شکریہ جو آپ نے اتنی اہم اور خوبصورت سائٹ کا تعارف کروایا۔یہ سانچے واقع میں بہت آسان ار خوبصورت ہیں اور انہیں اردو کے قالب میں ڈھالنا کوئی مشکل کام نہیں ہے۔ہر ویب سائٹ کو بنانے میں جاننے والا اس میں آسانی سے اپنی مرضی کی تبدیلیاں کر سکتا ہے۔بہرحال کوشش کروں گا کہ ان میں سے کافی سارے اردو کے قالب میں ڈھال کے یہاں پیش کر سکوں۔

جزاک اللہ
 
پردیسی

محفلین
شعیب سعید شوبی نے کہا:
پردیسی بھائی۔۔۔۔۔! بہت شکریا کہ آپ نے یہ ٹیمپلیٹ مہیا کیا!۔۔۔ واقعی یہ سادہ مگر بے حد خوبصورت ہے۔ ایک فرمائش کرنی تھی۔ کیا آپ ایک ایسا ٹیمپلیٹ مہیا کر سکتے ہیں جس میں دائیں جانب Navigation Menu موجود ہو۔ اگر آپ ایسا کوئی ٹیمپلیٹ بنا کر دے دیں تو میں آپ کا بے حد شکر گزار ہوں گا اور انشاءاللہ اسے تعمیری مقاصد کے لئے ہی استعمال کرونگا!۔۔۔آپ کے جواب کا انتظار رہے گا!۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔شکریا!

السلام علیکم

بہت شکریہ شوبی بھائی۔انشاللہ بے فکر رہیں آپ کا یہ سانچہ میرے ذمہ ہے دیر سویر ہوسکتی ہے مگر انشااللہ بنا کر دوں گا۔

جزاک اللہ
 
نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ پردیسی بھائی۔ بس آپ جو بھی سانچہ بنائیں، یہاں کے ڈاؤنلوڈ سیکشن میں اپلوڈ کر دیں۔ میں اس کے لیے ایک علیحدہ زمرہ تشکیل دے دیتا ہوں۔

شکریہ
 
Top