ویب ڈیویلپمنٹ اردو ویب سائٹ کا سانچہ: شبیہہ

آپ سب کا ایک بار پھر شکریہ!

میرا ایک مقصد اب تک حل نہیں ہوا۔ ہر کسی نے بس تعریف کی ہے، کسی کی جانب سے ٹیکنیکل کمینٹ نہیں آئے کہ اس میں کوئی تبدیلی یا سدھار کی صلاح ملتی۔
 
فر حان

محفلین
ابن سعید بہت پیارا کام کیا ہے آپ نے پرجو ڈاؤن لوڈ کریں۔لنک دیا ہے وہ کام نہیں کر رہا اگر صحیح لنک مل جائے تو نوازش ہو گی
 
ابن سعید بہت پیارا کام کیا ہے آپ نے پرجو ڈاؤن لوڈ کریں۔لنک دیا ہے وہ کام نہیں کر رہا اگر صحیح لنک مل جائے تو نوازش ہو گی

اول تو پسندیدگی کا شکریہ! :)

کسی سبب سرور سے فائل محذوف ہو گئی تھی ممکن ہے مجھ سے ہی غلط جگہ کلک ہو گیا ہو۔

بہر کیف اب وہ پھر سے دستیاب ہے۔ مذکورہ رابطے سے تنزیل کریں۔ اور اپنی گراں قدر رائے سے نوازیں۔

اس کے بعد بھی کوئی دقت پیش آئے تو آگاہ کیجئے گا یہیں محفل کے ڈاؤن لوڈ سیکشن میں رکھ دوںگا۔
 
الف عین

لائبریرین
اچھا سانچہ ہے سعود۔ کاہپی لیفٹ والی بات ابھی دیکھی۔ لیکن اس میں گرامر کی غلطی ہے۔ درست یوں ہونا چاہئے
نقل کرنے کا جی کرے تو۔۔۔۔۔
یا
نقل کرنے کو جی چاہے تو۔۔۔۔۔۔ وغیرہ
نقل کرتے ہوئے چہ معنی دارد!!
 
اچھا سانچہ ہے سعود۔ کاہپی لیفٹ والی بات ابھی دیکھی۔ لیکن اس میں گرامر کی غلطی ہے۔ درست یوں ہونا چاہئے
نقل کرنے کا جی کرے تو۔۔۔۔۔
یا
نقل کرنے کو جی چاہے تو۔۔۔۔۔۔ وغیرہ
نقل کرتے ہوئے چہ معنی دارد!!

در اصل اس فقرے کا مفہوم یہ تھا کہ اگر آپ نقل کر رہے ہوں تو آپ کی مرضی ہے کہ مدیر کو اطلاع دیں یا نا دیں۔ :grin:

اب بتائیں کیا اس لحاظ سے بھی گرامر غلطی موجود ہے؟
 
Top