ویب ڈیویلپمنٹ اردو ویب سائٹ کا سانچہ: شبیہہ

یہ اپنی موجودہ حالت میں تو ورڈ پریس میں نہیں چل سکتا پر فی الحقیقت اس کا آرٹ ورک ایک ورڈ پریس تھیم سے ہی لیا گیا ہے۔ اور اس کے ایلیمینٹس کو کافی حد تک ڈس پلیس کیا گیا ہے۔ تاکہ اسے ورڈ پریس کے بجائے ایک میگزین کے سانچے کی شکل دی جا سکے۔ نیز اردو کی مناسبت سے بھی خاصی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ ویسے اس ورڈ پریس سانچے میں ایک کمی یہ تھی کہ یہ سائڈبار اطلاقچوں کو سپورٹ نہیں کرتا۔
 

دعا

محفلین
اظہار حق
بہت عمدہ ویب سانچہ

بہت بہت شکریہ
پرمیری گزارش پر بھی اک نظر۔۔۔۔۔۔۔!!
حسنی نوید آفریدی
 
اردو جریدے کے لئے اپنا پہلا ٹیمپلیٹ بنام شبیہہ ابھی ابھی تمام کیا ہے۔ اور اب یہ استعمال کے لئے بالکل تیار ہے۔ اپنی آراء سے آگاہ کریں۔ ساںچے کی مزید تفصیلات README.txt فائل میں درج ہیں۔

آن لائن جائزہ لیں۔

ڈاؤن لوڈ کریں۔
ٹیمپلیٹ کام نہیں کررہا:rolleyes:
 

شاکرالقادری

لائبریرین
ٹیمپلیٹ تو واقعی بہت خوبصورت ہے مزا آگیا ۔ ۔ ۔ ۔ لیکن اگر یہ ورڈ پریس پر نہیں چلتا۔ ۔ ۔ ۔ تو جس گھوڑے پر یہ سوار ہوتا ہے اسکا بندوبست بھی ہوجائے ناں۔ ۔ ۔:)
 

ابو یاسر

محفلین
ویری نائس ! سعود بھائی
اظہار حق والا کیونکہ ایک دم بیسک ہے اس لیے مزہ نہیں دے رہا جبکہ "سمت" تو بہت ہی اچھا لگ رہا
لیکن
یہ ساری باتیں ڈیوپلمنٹ سہولیات کے حساب سے ہیں میری اپنی رائے میں مجھے آپ کا ڈیزائن لُک بالکل پسند نہیں آیا :( سلور تھیم کے ساتھ یہ کسی کرائم میگزین کی سائٹ لگ رہی ہے
خیر ، کاپی رائٹ نہ رکھ کرآپ نے میرا کام بڑا آسان کردیا ابھی میں نے اس کا باریک بینی سے جائزہ نہیں لیا ہے لیکن امید ہے آپ کا یہ کام میرے آئندہ میگزین پراجکٹ کے لیے کارآمد ثابت ہوسکتا ہے۔
 
برادرم ابو یاسر صاحب، آپ چاہیں تو جملہ یا ورڈ پریس کی تھیم ڈائریکٹری کھنگال لیں وہاں آپ کو بے شمار اوپن سورس ٹیمپلیٹ مل جائیں گی۔ شبیہ تو اب خاصی پرانی چیز ہر۔ :)
 

ذوالقرنین

لائبریرین
بہت عمدہ سعود بھائی!
فائر فاکس پہ صحیح طور نہیں کھل رہا البتہ ایکسپلورر میں صحیح کھل رہا ہے۔
ایک تجویز اگر رائٹ سائیڈ پہ دئیے گئے کالمز کی تعداد کم ہو جائے یا ترتیب مختلف ہو جائے تو زیادہ اچھا لگے گا۔:)
 

ابو یاسر

محفلین
افف میں نے اس تھریڈ کی پوسٹنگ کی تاریخ پر نظر نہیں ڈالا تھا، سعود بھائی یہ تو وقعی کافی پرانی بات ہو چکی
 
Top