شارق مستقیم
محفلین
جناب یہ اردو ویب سائٹ کے حوالے سے زیادہ معروف نستعلیق فونٹ کونسا ہے؟ علوی یا پھر جمیل، یا کوئی اور؟ معروف یعنی جس کے صارف کے کمپیوٹر پر موجود ہونے کے امکانات زیادہ ہوں۔
یوں تو تمام فونٹس اردو ویب فونٹ سرور پر موجود ہیں لیکن آپ شاید سائٹ پر صرف جمیل نوری نستعلیق کا لنک دینا چاہتے ہوں گے جیسا کہ میں خود بھی اپنی دو ایک ویب سائٹوں پر دینا چاہ رہا تھا۔ اس کے لیے براہ راست جمیل نوری نستعلیق فونٹ کا ڈاؤن لوڈ لنک یہ ہو گا شاید۔
آپ حضرات کا شکریہ، ویسے جمیل نستعلیق کا کوئی ایک یو آر ایل ہے جس کو سائٹ پر ڈالا جا سکے تاکہ صارفین موجود نہ ہونے کی صورت میں اسے لاد سکیں۔
ویسے ایک مسئلہ نوٹ کیا ہے کہ جمیل نستعلیق فائر فاکس میں صحییح سے نہیں جڑ رہا، ہوسکتا ہے کہ میرے پاس ورژن صحیح نہ ہو؟
بس جناب، ادھر ہی ہیں۔ امید ہے اب محفل میں ملاقات رہے گی۔السلام علیکم شارق،
آج کل کہاں ہوتے ہیں آپ؟
ویسے علوی کی رینڈرنگ تو ٹھیک ہوتی ہے ف ف میں۔ اس طرح تو جمیل کا استعمال ممکن نہیں کیوں کہ زیادہ تر یوزر فائر فاکس ہی استعمال کرتے ہیں۔ پھر کیا کیا جائے؟فائر فاکس کے حالیہ اپڈیٹ نے نستعلیق فونٹ کی رینڈرنگ تباہ کر رکھی ہے۔
علوی نستعلیق کی رینڈرنگ واقعی ٹھیک ہو رہی ہے جبکہ جمیل نستعلیق میں ہی مسئلہ ہے اور اس مسئلہ کی اطلاع جمیل نستعلیق کی ٹیم کو کر چکے ہیں۔ مگر ابھی تک ان کی طرف سے کوئی جواب نہیں۔ ویسے یہ مسئلہ فائر فاکس کے نئے ورژن 9.0.1 میں آ رہا ہے جبکہ اس ورژن سے پہلے سب اچھا تھا۔ویسے علوی کی رینڈرنگ تو ٹھیک ہوتی ہے ف ف میں۔ اس طرح تو جمیل کا استعمال ممکن نہیں کیوں کہ زیادہ تر یوزر فائر فاکس ہی استعمال کرتے ہیں۔ پھر کیا کیا جائے؟