اردو ویب سرور کی لوکل ہوسٹ پر انسٹالیشن

راجہ صاحب

محفلین
السلام علیکم

(1) میں اردو ویب سرور کو اپنے لوکل ایریا نیٹ ورک پر چلانا چاہتا ہوں‌ لیکن اس سلسلے میں کوئی خاص معلومات نہیں ہیں‌ کہ میں اس کو کیسے اپنے سرور میں لانچ کروں‌ کہ کلائینٹ اس سے استفادہ حاصل کر سکیں کیا اس کا کوئی ٹیوٹرل یہاں‌ ( اردو محفل ) پر دستیاب ہے ماہر حضرات سے مدد کی اپیل کی جاتی ہے

(2) اور کیا اس میں کوئی نیا موڈ انسٹال ہو سکتا ہے ؟ اس سلسلے میں‌بھی رہنمائی درکار ہے
خیراندیش
راجہ صاحب
 

رند

محفلین
ہر ایک پی سی میں اردو ویب سرور کی زپ فائل ڈال دیں نا وہ خود ہی اپنے اپنے پی سی میں انسٹال کر لیں گے:)
 

راجہ صاحب

محفلین
ہر ایک پی سی میں اردو ویب سرور کی زپ فائل ڈال دیں نا وہ خود ہی اپنے اپنے پی سی میں انسٹال کر لیں گے:)

جناب آپ شاید میری بات نہیں‌سمجھے
ہر یوزر کو زچ فائل دینے کا کیا فائدہ ہو گا میں انفرادی نہیں بلکہ ایک ہی سرور پر ہوسٹ کرنا چاہتا ہون
 

رند

محفلین
جناب آپ شاید میری بات نہیں‌سمجھے
ہر یوزر کو زچ فائل دینے کا کیا فائدہ ہو گا میں انفرادی نہیں بلکہ ایک ہی سرور پر ہوسٹ کرنا چاہتا ہون
معافی چاہتا ہوں جناب میں مذاق کر رہا تھا آپ چاہتے ہیں کہ ویب سرور آپ کے سرور پہ انسٹال ہو اور سب کلائنٹز اس کو باہمی طور پر استعمال کرسکیں اس سلسلے میں تو کوئی نیٹ ورک سے واقف کار شخص ہی آپ کی مدد کر سکتا ہے آپ بابائے اردو نبیل صاحب سے رابطہ کریں شکریہ
 

راجہ صاحب

محفلین
معافی چاہتا ہوں جناب میں مذاق کر رہا تھا آپ چاہتے ہیں کہ ویب سرور آپ کے سرور پہ انسٹال ہو اور سب کلائنٹز اس کو باہمی طور پر استعمال کرسکیں اس سلسلے میں تو کوئی نیٹ ورک سے واقف کار شخص ہی آپ کی مدد کر سکتا ہے آپ بابائے اردو نبیل صاحب سے رابطہ کریں شکریہ

اسی بات کا انتظار کر رہا ہوں‌کہ شاید کوئی اور بھی ادھر آ نکلے اور ہماری بھی سنی جائے :(
 

MyOwn

محفلین
یہ کافی آسان کام ہے۔
سب سے پہلے اپکا نیٹ ورک کام کر رہا ہو- اس سے مراد یہ ہے کہ اپ کے تمام کے تمام کلائنٹس سرور تک پہنچ سکتے ہوں۔
اس کے بعد اپ سرور پر اپنا مطلوبہ سوفٹ ویر انسٹال کر لیں۔ میں نے اردو ویب سرور کبھی استعمال نہیں کیا ہے اس لیے کچھ نہیں کہ سکتا کہ یہ کیسے استعمال ہو گا۔
سرور پر انسٹال کرنے کے بعد اپ ایکسپلورر میں یہ لکھیں۔ HTTP://LOCALHOST/ اور دیکھیں اپ کو کوئی ویب پیج ملتا ہے تو اسکا مطلب ہے کہ سرور انسٹال ہو گیا ہے۔ اس کے بعد اپ کلائنٹس کے براوزر پر یہ لکھیں۔ HTTP://IPADDRESS OF YOUR SERVER/ اور دیکھیں‌کہ اپکو وہ صفحہ نظر آ رہا ہے جو سرور پر تھا تو اسکا مطلب ہے اپ کا سرور اور نیٹ ورک اس کام کے لیے تیار ہیں۔
سرور کو نام کے ساتھ ایکسس کرنے کے لیے اپکے نیٹ ورک پر dns ہونا بہت ضروری ہے۔ اس کے متعلق بعد میں۔


والسلام
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے ایک مرتبہ اردو ویب سرور کو لوکل ہوسٹ پر استعمال کرنے کا تجربہ کیا ہے۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ پہلے اس کمپیوٹر کا آئی پی ایڈریس معلوم کریں جس پر اردو ویب سرور رن کر رہا ہے۔ اس کے لیے اس کمپیوٹر پر ipconfig کمانڈ رن کریں۔ اس کے بعد آپ نیٹورک پر کسی بھی کمپیوٹر سے اس سرور کمپیوٹر تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر اگر ویب سرور کمپیوٹر کا آئی پی ایڈریس 10.10.10.10 ہے تو آپ نیٹورک پر کسی دوسرے کمپیوٹر پر http://10.10.10.10/urch216 براؤزر میں لکھ کر اردو ویب سرور میں انسٹال کردہ اردو سی ایچ موڈ فورم دیکھ سکتے ہیں۔ لیکن اس سے پہلے آپ کو ویب سرور پر کچھ سیٹنگ کرنا ہوگی۔ آپکو ویب سرور میں diskw/www/.htaccess فائل میں کلائنٹ کمپیوٹر کا آئی پی ایڈریس شامل کرنا ہوگا۔ اس کے لیے پہلے کلائنٹ کمپیوٹر کا آئی پی ایڈریس ipconfig کمانڈ کے ذریعے معلوم کریں، اس کے بعد ویب سرور کی .htaccess فائل میں اس آئی پی ایڈریس کا اندراج کریں۔ مثال کے طور پر اگر کلائنٹ کمپیوٹر کا آئی پی ایڈریس 20.20.20.20 ہے تو .htaccess فائل میں ذیل کی لائن شامل کریں:

کوڈ:
Allow from 20.20.20.20

آسان طریقہ تو یہی ہے کہ .htaccess فائل کو ڈیلیٹ کر دیں۔ :) ورنہ ہر کلائنٹ کمپیوٹر کے لیے یہ اندراج کرنا پڑے گا۔

کلائنٹ کمپیوٹر پر بار بار آئی پی ایڈریس کے ذریعے ویب پیج دیکھنے کی بجائے آپ اس کوئی آسان نام بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے کلائنٹ کمپیوٹر پر windows/system32/drivers/etc/hosts فائل میں ذیل کی لائن ڈھونڈھیں:

کوڈ:
127.0.0.1      	localhost.

اور اس کے نیچے ذیل کی لائن شامل کریں:

کوڈ:
10.10.10.10      urduserver

اس کے بعد آپ کلائنٹ کمپیوٹر پر http://urduserver/urch216 جیسے روابط استعمال کر سکیں گے۔ البتہ نیٹورک پر تمام کلائنٹ کمپیوٹرز پر یہ طریقہ استعمال کرنا ٹھیک نہیں رہے گا۔ یہاں ڈومین نیم سروس کا استعمال کیا جانا چاہیے جس کے بارے میں میں زیادہ معلومات نہیں رکھتا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
(2) اور کیا اس میں کوئی نیا موڈ انسٹال ہو سکتا ہے ؟ اس سلسلے میں‌بھی رہنمائی درکار ہے

نئے موڈ‌ سے آپ کی کیا مراد ہے؟ اگر آپ پہلے سے اردو ویب سرور میں انسٹال کردہ سی ایچ موڈ فورم میں کوئی موڈ شامل کرنا چاہتے ہیں تو ضرور کر سکتے ہیں۔ اگر آپ اس ویب سرور پر کوئی اور سوفٹویر انسٹال کرنا چاہتے ہیں تو یہ بھی ممکن ہے۔
 

راجہ صاحب

محفلین
السلام علیکم
بہت عمدہ نبیل بھائی
آپ نے تو آتے ہی سارا کام آسان کر دیا ٹیسٹ کر کے دیکھا ہے کام کر رہا ہے پھر بھی اگر کسی قسم کا مسئلہ درپیش آیا تو حاضر خدمت ہو جاؤں گا
بہت بہت شکریہ ایک بار پھر

خیراندیش
راجہ صاحب
 

راجہ صاحب

محفلین
ایک اور سوال جناب نبیل
کیا اردو جملہ کا بھی لوکل ہوسٹ پر چلانے کا یہی طریقہ کار ہے یا کچھ اور ۔ میں نے اسے طریقہ کار کو اپناتے ہوئے دوسرے سسٹم پر چلانے کی کوشش کی تھی میں پیج تو نظر آ گیا لیکن صرف کی تحریر ہی نظر آ رہی ہے اور اس کے علاوہ جیسے ہی کسی دوسرے لنک کو کلک کیا جائے پیج ایرر آ جاتا ہے
برائے کرم اس بارے میں بھی رہنمائی کریں‌
خیراندیش
راجہ صاحب
 

راجہ صاحب

محفلین
جی نبیل بھائی
جملہ درست طور پر انسٹال ہو گیا ہے سرور پر کام بھی ٹھیک طرح سے کرتا ہے مگر جب کلائینٹ پر چلانا چاہیں تو میں پیج کی تحریر ہی نظر آتی ہے جیسا کہ سٹائل شیٹ لوڈ نا ہونے کی وجہ سے ہوتا ہےاور جب کسی بھی دوسرے لنک کو کلک کریں تو پیج ایرر آ جاتا ہے
یاد رہے کہ ایسا صرف کلائینٹ سائیڈ پر ہوتا ہے
سرور پر کسی بھی قسم کا کوئی مسئلہ نہیں ہے

خیراندیش
راجہ صاحب
 
Top