نبیل
تکنیکی معاون
السلام علیکم،
آپ میں سے کئی دوست اپنے لوکل ہوسٹ ویب انوائرنمنٹ میں اردو فورم اور دوسرے اردو سوفٹویر انسٹال کرنے میں مشکلات کا ذکر کر چکے ہیں۔ دراصل اردو سپورٹ والی ویب اپلیکیشنز رن کرنے کے لیے ویب سرور کے تمام کمپوننٹس، اپاچی ویب سرور، مائی ایس کیو ایل ڈیٹابیس سرور اور پی ایچ پی سکرپٹنگ لینگویج کی ایک خاص کنفگریشن کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ یہ یونیکوڈ ڈیٹا کو صحیح طور پر ہینڈل کر سکیں۔
اپنے ونڈوز کمپیوٹر پر اپاچی ویب سرور، مائی ایس کیو ایل اور پی ایچ پی انسٹال کرنے کا ایک آسان طریقہ انٹرنیٹ سے کوئی سا stand alone سرور ڈاؤنلوڈ کرکے انسٹال کر لینا ہے جس سے یہ تینوں کمپوننٹ خود سے سیٹ اپ ہو جاتے ہیں۔ اس کی مثال XAMPP اور Uniform Server ہیں۔ اس میں مسئلہ یہ ہے کہ کسی سٹینڈ الون سرور میں کمپوننٹس کا وہ کمبینیشن نہیں ملتا جو کہ اردو پی ایچ پی فورم سوفٹویر یا اردو جملہ رن کرنے کے لیے ضروری ہے۔ کسی نہ کسی کمپوننٹ کا ورژن ایسا نکل آتا ہے کہ اس سے یہ سرور استعمال کے قابل نہیں رہتا۔
اس صورتحال میں واحد حل خود سے اپنے کمپیوٹر پر اپاچی، مائی ایس کیو ایل اور پی ایچ پی کے مناسب ورژن انسٹال کرنا اور ان کی کنفگریشن کرنا ہے۔ میں نے کافی عرصے سے ارادہ کیا ہوا تھا کہ اس کے لیے ایک ٹیوٹوریل لکھوں گا۔ اسی اثنا میں میرے ذہن میں ایک آئیڈیا آیا کہ کیوں نہ کسی سٹینڈ الون سرور میں کچھ ردوبدل کرکے اسے اپنی ضرورت کے مطابق کنفگر کرنے کی کوشش کی جائے۔ میری نگاہ انتخاب یونیفارم سرور پر ٹھہر گئی۔ اس کا استعمال نہایت آسان ہے۔ اس کے لیے کسی سیٹ اپ کی ضرورت نہیں ہوتی۔ اسے محض ڈاؤنلوڈ کرکے اور ان زپ کرکے اس کا استعمال شروع کیا جا سکتا ہے۔ اس میں شامل Server_Start.bat رن کرنے سے یہ سرور سٹارٹ ہوجاتا ہے جیسا کہ ذیل کی تصویر میں دکھایا گیا ہے۔
اور اسے شٹ ڈاؤن کرنے کے لیے Stop.bat کو رن کیا جاتا ہے۔
یونیفارم سرور کے ڈیفالٹ سیٹ اپ میں ایک مسئلہ یہ ہے کہ اس میں php5 استعمال ہوئی ہوئی ہے جبکہ phpbb سمیت زیادہ تر سکرپٹ php4 پر رن کرتی ہیں۔ اس کا حل میں نے یہ کیا کہ یونیفارم سرور کے ڈیفالٹ سیٹ اپ میں php5 کی جگہ php4 کنفگر کر دیا۔ اس کے علاوہ میں یونیفارم سرور میں شامل http.conf اور php.ini فائلوں میں چند ضروری تبدیلیں بھی کردیں۔ اس طرح اب ایسا سٹینڈ الون ویب سرور تیار ہو گیا ہے جس پر یونیکوڈ اردو ویب اپلیکشن سیٹ اپ اور رن کی جا سکتی ہیں۔
یونیفارم سرور کی مناسب کنفگریشن کے بعد میں نے اس میں اردو phpbb فورم انسٹال کرنے کا تجربہ کیا جو کامیاب نکلا۔ ذیل کی تصویر میں دکھایا گیا ہے کہ یونیفارم سرور کے پینل کے صفحہ پر اردو فورم کا ربط بھی شامل کر دیا گیا ہے۔
اس کے بعد میں نے اسی فورم پر کٹیگری موڈ اور پورٹل موڈ بھی انسٹال کر دیا ہے میں نے اس میں اٹیچمنٹ موڈ اور ٹاپک کیلنڈر بھی شامل کر دیے ہیں۔ علاوہ ازیں میں نے فورم کی روٹ میں .httaccess فائل میں سٹرنگ اوور لوڈنگ بھی انیبل کر دی ہے۔ اس طرح آپ کو اپنے لوکل سسٹم پر ٹیسٹ کرنے کے لیے بنا بنایا اردو فورم مل جائے گا۔ اس کے ایڈمن یوزر اکاؤنٹ کی تفصیل ذیل میں ہے:
یوزر نیم: admin
پاسورڈ: urduweb
ذیل میں اردو ویب سرور میں انسٹال کردہ اردو پورٹل کا سکرین شاٹ موجود ہے:
نوٹ: برائے مہربانی اس ٹیسٹ فورم کو اپنے ویب ہوسٹ پر نہ منتقل کریں۔ اگر آپ ایسا کرنا چاہیں تو پہلے ایڈمن پاسورڈ تبدیل کر لیں۔
یہ بھی نوٹ کر لیں کہ اردو ویب سرور ایک تجرباتی پیشکش ہے۔ اس کا مقصد صارفین کے لیے انکے ونڈوز کمپیوٹر پر اردو فورم اور دوسرے سوفٹویر کی ٹیسٹنگ آسان بنانا ہے۔ اگرچہ میں نے اس پیکج میں سے غیر ضروری فائلیں نکال دی ہیں اس کے باوجود یہ ایک بھاری بھرکم (13 میگابائٹ) ڈاؤنلوڈ ہے۔ اگر یہ تجربہ کامیاب نکلتا ہے تو مزید اردو سوفٹویر پلگ ان کی صورت میں مہیا کیا جا سکتا ہے۔ اس سلسلے میں آپ سب دوستوں کی آراء کا انتظار رہے گا۔
اردو ویب سرور ڈاؤنلوڈ کریں
والسلام