اردو ویب لائبریری کا حصہ بنیں

اردو محفل کو نئے نظام پر منتقل کرتے ہوئے پچھلے نظام کے کئی غیر مستعمل یا منتشر اجزاء کو خیرباد کہہ دیا گیا تھا۔ در اصل بعض چیزیں تنظیم نو کی متقاضی تھیں جبکہ بعض کو پیچیدگیاں کم کرنے کی غرض سے ہٹایا گیا تھا۔ اور کچھ فیچر ایسے بھی تھے جن کی سپورٹ نئے نظام میں موجود نہیں مثلاً ٹیگ وغیرہ۔ بہر کیف ایسے ہی کلین اپ پروسیس میں بے شمار یوزر گروپس کے ساتھ لائبریرین کا یوزر گروپ بھی انجام کو پہونچ گیا تھا۔ گو کہ ہم چاہیں تو پچھلے بیک اپ سے ان سبھی اراکین کو بغیر پوچھے پھر سے لائبریرین بنا سکتے ہیں لیکن ہمارا ارادہ ہے کہ اس کی تنظیم نو ہی بہتر ہوگی۔ جو لوگ اردو ویب کی لائبریری پروجیکٹ کا حصہ بننا چاہتے ہیں وہ اپنی خواہش کا اظہار اسی دھاگے میں بطور تبصرہ کر دیں۔ اس طرح منتظمین پر غیر فعال اراکین کا اضافی بوجھ کم ہو جائے گا۔ :)

فی الحال لائبریری سیکشن کی صورتحال یہ ہے کہ اس میں ہر کسی کو پڑھنے کی اجازت ہے لیکن کوئی پیغام پوسٹ کرنے کے لئے لائبریرین ہونا ضروری ہے۔ چونکہ نئے نظام میں پرمیشنز وی بلیٹن سے قدرے مختلف انداز میں طئے کیئے جاتے ہیں اس لئے ابتداء میں لائبریری سیکشن کی پرمیشن وغیرہ کی جانچ کے لئے سیدہ شگفتہ بٹیا کو اس خطے کا مدیر اور مقدس بٹیا رانی کو لائبریرین بنایا گیا تھا۔ اب اس میں اضافہ کرنے کا وقت آ گیا ہے۔ :)

یوں تو لائبریری کے نظم و نسق کو بہتر شکل دینے اور فعال کرنے کے لئے مکمل اوور ہال کی ضرورت ہے جس کے لئے متعلقہ احباب سے علیحدہ مشاورت کی جائے گی۔ اس دوران احباب اپنی لائبریری رکنیت کی تجدید یا نئے رکن کے طور پر شرکت کی خواہش کا اظہار اس دھاگے میں کریں۔ :)

لائبریری کے اغراض و مقاصد، اراکین کی ذمہ داریاں اور نظام کا خاکہ سبھی کچھ پہلے بھی کئی دفعہ لکھا جا چکا ہے اور تجدید نو کے بعد پھر سے لکھا جائے گا اس لئے احباب نگاہیں جمائے رکھیں۔ :)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم ، شکریہ سعود بھائی ، میں یہاں لائبریری میں شمولیت کے خواہشمند تمام محترم اراکین کو خوش آمدید کہنا چاہوں گی ۔ لائبریری میں شرکت اور اس نسبت سے ادا کی جانے والی ذمہ داریاں متنوع النوع اور بعض صورتوں میں بہت زیادہ حوصلہ اور برداشت کی حامل ہوتی ہیں آپ ان ذمہ داریوں میں اپنی سہولت ، فرصت اور دلچسپی کے لحاظ سے جز وقتی یا کل وقتی طور پر شامل ہو سکتے ہیں ۔
 

ساجد

محفلین
عرصہ ہوا ہم بھی لائبریری کے رکن ہوا کرتے تھے۔ پھر ترقی (معکوس) کرتے کرتے صرف رکن ہوئے۔ اب ترقی راست کے خواہش مند ہیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
آپ اور شمشاد بھائی شامل ہوگئے ساتھ میں بس مقدس کو لے لیں۔
میرا نہیں خیال پھر کسی اور کی ضرورت بھی باقی رہتی ہے :)
ٹائپنگ کی حد تک تو واقعی نہیں رہنی :)
ارے نہیں۔ جتنے بھی اراکین ہوں، کم ہیں۔ کیونکہ ہمارے سامنے بہت بڑا مشن ہے جس کے لئے چند افراد کافی نہیں ہوں گے
 

فہیم

لائبریرین
میری جیسی نکمی بندی کو آپ نے کام والی بنا دیا
ہی ہی ہی
میرے کو برتن دھونے کے لیے اور چائے بنانے کے لیے رکھنا ہے کیا بھیا
:laughing:


چلو ساتھ میں یہ بھی کرلینا:p

ویسے یہ درست ہے کہ لائبریری میں ٹائپنگ کو لے کر شمشاد بھائی اور قیصرانی بھائی کے علاوہ جس نے مجھے متاثر کیا وہ تم ہو :)
یا تھوڑا بہت خود میں :)
 

قیصرانی

لائبریرین
میری جیسی نکمی بندی کو آپ نے کام والی بنا دیا
ہی ہی ہی
میرے کو برتن دھونے کے لیے اور چائے بنانے کے لیے رکھنا ہے کیا بھیا
:laughing:
برتن مانجھنے کے لئے تو ہم نے ایک اور غیر رکن کو مقرر کر دیا ہے۔ چائے بنانے کے لئے اب آپ کی مرضی

12-22-2011_90870_1.gif
 
Top