یہ ویب بروازر کنٹرول ہے ، اور یقینا یہ ایکسپلورر پر مبنی ہوگا۔اور ایک تکنیکی سی بات یہ براؤزنگ کے لیے کونسا انجن استعمال کرتا ہے؟ انٹرنیٹ ایکسپلورر کا؟
جناب آپ اور تھوڑے سے؟ آپ تو بہت زیادہ ہیں۔مبارک ہو سبھی اہلِ محفل ہی نہیں، عالمِ اردو کو۔ نطامی نے اس کا ایک بیٹا مجھے بھیجا تھا۔ اب اس ورژن کو بھی دیکھتا ہوں۔ فی الحال تو زندہ باد کا نعرہ لگا دوں الف نظامی اور ان کے ساتھیوں کے لئے۔ ویسے تھوڑا بہت تو میں بھی شامل ہوں اس میں۔۔ اہممممم
مونو مائگریشن اینالائزر کو آپ اطلاقیہ کی ایگزی مسل دے کر چیک کرسکتے ہیں۔ ابھی میں نے چیک کیا ہے ، رپورٹ ملاحظہ ہو:اور ایک تکنیکی سی بات یہ براؤزنگ کے لیے کونسا انجن استعمال کرتا ہے؟ انٹرنیٹ ایکسپلورر کا؟ اصل میں مَیں ان امکانات کا جائزہ لینے کی کوشش فرما رہا ہوں جن کے ذریعے اسے لینکس پر مونو کے ذریعے چلایا جاسکے۔ یہ سی شارپ 2 میں لکھا گیا ہے شاید۔۔۔۔اور سی شارپ دو مونو پر چل جاتی ہے۔ اس کے کوڈ کو مونو مائگریشن اینالائزر موما جی کے ذریعےچیک کرنا پڑے گا۔۔کاش میں اس قابل ہوسکوں کہ اپنے مبارک ہاتھوں سے بقلم خود یہ کام فرماؤں
الف نظامی کو اس پروگرام میں کہیں اس پراجیکٹ میں کنٹریبیوٹ کرنے والوں کو کریڈٹ فراہم کر دینا چاہیے۔ اس کے لیے کوئی About باکس قسم کی چیز فراہم کی جا سکتی ہے۔
کیوں بھئی، اس خوشی کے موقعے پر تمہاری آہیں کیوں نکل رہی ہیں؟
اس کا حل یہ ہے کہ ویب بروازر کنٹرول کا مونو متبادل استمعال کیا جائے۔ اب یہ پتہ نہیں ہے کہ یہ موجود ہے یا نہیں ، کیونکہ میں نے مونو کبھی استمعال نہیں کیا۔اس میں یہ جو ایرر دے رہا ہے کیا ان کا 'اپائے' ہوسکتا ہے؟ براؤزر انجن بدلنا کوئی مشکل کام نہیں ہونا چاہیے۔ اگر آپ نے بنی بنائی کلاس بھی استعمال کی ہے تب بھی اس میں تبدیلی ممکن ہونی چاہیے۔
کیا اس پروگرام میں تمام الفاظ کی لسٹ دیکھنے کی سہولت ہو سکتی ہے؟
اگر کسی انگلش لفظ میں & آ جائے تو پروگرام اُس لفظ کے بعد کی پوری ڈیٹا بیس کو سرچ کرتے وقت سکپ کر دیتا ہے۔
اس کے علاوہ اگرڈیٹا بیس میں دو الفاظ King اور king fish ہوں اور اگر لفظ king سرچ کیا جائے، تو کیا king اور king fish دونوں الفاظ نظر نہیں آنے چاہیے۔اسی طرح اردو کی سرچ میں بھی یہی مسئلہ ہے۔ man کا لفظ انسان نظر آ رہا ہے ،لیکن جب انسان سرچ کرتا ہوں تو سرچ نہیں ہوتا۔ بادشاہ سرچ ہو رہا ہے، شاید اس لیے کہ پورا لفظ سرچ کیا ہے۔ ہونا تو یہ چاہیے کہ پروگرام ،تمام الفاظ میں انسان سرچ کرے اور اسکے تمام انگلش الفاظ دکھائے، جن میں یہ لفظ ہو۔ ایک اور مسئلہ زیر ،زبر کا بھی ہو گا۔