اردو ویب میگزین کا کوڈ

سب دوستوں کو سلام
ہم چند دوست ملکر اٹلی سے ایک یونیکوڈ کی بنیاد پر معلوماتی ویب سائیٹ جاری کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں اس کےلئے ہمیں کچھ بنیادی قسم کی مدد ویب ٹیمپلٹ کی بابت درکار ہے کہ ہم لوگ ویب پروگرامنگ سے یکسر نابلد ہونے کی وجہ سے خود اگر کوشش بھی کریں تو ایک اچھی سائیٹ نہیں ترتیب دے سکتے البتہ اسے بخوبی اپڈیٹ کرسکتے ہیں۔ ویب سائیٹ کی ہوسٹنگ ہم نے غیرمحدود سپیس کے ساتھ خرید لی ہے۔
ایک مثالی ربط دیتا ہو ارود سروس جرمنی کا اگر کسی دوست کے پاس اس طرح کا کوئی ٹیمپلٹ موجود ہو تو ہمیں دیکر اردو کی ترویج میں ہمارا ہاتھ بٹا سکتے ہیں
ربط:
http://www.urdu-service.net/
 

نبیل

تکنیکی معاون
ڈاکٹر صاحب، میرا مشورہ تو یہی ہوگا کہ آپ کسی کونٹینٹ‌ منیجمنٹ‌ سسٹم (CMS) کا استعمال کریں۔ اس سے آپ کی سائٹ‌ کا نظام بہتر طور پر چل سکے گا۔ لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ کے ویب ہوسٹنگ پیکج میں php اور MySQL کی سپورٹ موجود ہو۔ اگر ایسا ہے تو آپ جملہ یا ورڈ پریس کو استعمال کرکے ایک اچھی ویب سائٹ تشکیل دیے سکتے ہیں۔
 

مہوش علی

لائبریرین
ڈاکٹر صاحب،
اگر آپ جملہ کونٹينٹ مينيجمنٹ سسٹم پر کام کرنا چاہيں تو ميں اس سلسلے ميں آپکي مدد بھي کر سکتي ہوں (کيونکہ پچھلے کچھ عرصے سے ميں يہ سيکھ رہي ہوں)

اور ميرا مشورہ يہي ہے کہ آپ لوگ ہر صورت ميں کوئي کونٹينٹ مينيجمنٹ سسٹم ہي استعمال کريں، يہ آپ کي زندگي بہت آسان بنا دے گا
 

دوست

محفلین
اگر ورڈپریس کے سلسلے میں کوئی مسئلہ ہوتو بندہ حاضر ہے۔
ویسے محفل کے ڈاؤنلوڈ سیکشن میں ویب سائٹ ٹیمپلیٹ بھی دستیاب ہیں جنھیں جناب پردیسی نے اردو میں کیا ہے۔
 

راج

محفلین
:great:

آپ کی اردو سائٹ دیکھا بہت اچھی ہے-

میں بھی اردو ویب سائٹ بنانے کا خواہشمند ہوں- اور بہت کوشش کر چکا ہوں کہ یونی کوڈ کی مدد سے اردو ویب سائٹ بناؤں مگر
ہمیشہ اردو یونیکوڈ نے دھوکہ دیا یا شاید میں ہی ناکارہ نکلا جو اب تک کامیاب نہیں ہو سکا -
اگر آپ راستہ بتائیں تو شاید میں بھی اردو سائٹ بنا لوں-
www.amroha.info میں اردو میں بنانا چاہتا تھا مگر نہیں بنا سکا تو پھر انگلش میں ہی بنانا پڑا-
WEFT بھی استعمال کیا تھا فونٹ کو ایمبیڈ کیا - سرور پر اپلوڈ بھی کیا ، مگر پھر بھی وہ کام نہیں کیا-
آپ ہی کوئی راستہ بتائیں -
جواب کا منتظر
 

راجہ صاحب

محفلین
اگر اپنا ای میل فراہم کر دیں تو میں آپ کو چند ایک ٹیمپلیٹ فراہم کر سکتا ہوں‌ ۔

ہیں‌ تو انگلش کی ہی لیکن آسانی سے اردو میں کنورٹ ہو جائیں گئیں ۔
 

راج

محفلین
ارے جناب ای میل تو اسی پیج پر موجود ہے میرے اس جواب کے ساتھ بھی گور سی دیکھئے ای میل کا بٹن وہاں موجود ہے - اس کو کلک کریں ای میل مل جائے گا
 

راجہ صاحب

محفلین
راج نے کہا:
ارے جناب ای میل تو اسی پیج پر موجود ہے میرے اس جواب کے ساتھ بھی گور سی دیکھئے ای میل کا بٹن وہاں موجود ہے - اس کو کلک کریں ای میل مل جائے گا


بھائی صاحب صرف آپ کی اجازت درکار تھی
تھوڑی دیر تک فائل سینڈ کرتا ہوں آپ کو۔
 
Top